Blog
Books
Search Hadith

خوبیوں اور خامیوں کا بیان

315 Hadiths Found
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: لوگ خیر و شر میں قریش کے پیرو کار ہیں۔

Haidth Number: 3600
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: لوگ اس معاملےمیں قریش کے پیروکار ہیں ،مسلمان ان کے مسلمان کا اور کافر ان کے کافر کا۔

Haidth Number: 3601
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آئے ،حتی کہ آپ ہمیں بنی نجار کے ایک باغ میں لے گئے۔ اس میں ایک اونٹ تھا، جو بھی باغ میں داخل ہوتا اس پر حملہ کر دیتا۔ صحابہ نے اس بات کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے تذکرہ کیا۔ آپ اس اونٹ کے پاس آئے اور اسے بلایا، وہ اپنا ہونٹ زمین سے چمٹائے آپ کے پاس ٓاگیا اور آپ کے سامنے بیٹھ گیا۔ آپ نے فرمایا :لگام لاؤ ،آپ نے اسے لگام پہنائی اور اسے اس کے مالک کے سپرد کر دیا۔ پھر نظریں اٹھا کر دیکھا اور فرمایا: زمین و آسمان کے درمیان جو بھی مخلوق ہے وہ جانتی ہے کہ میں اللہ کا رسول ہوں سوائے نافرمان جن و انس کے۔

Haidth Number: 3602
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: اہل یمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: ہمارے ساتھ کسی ایسے شخص کو بھیجئے جو ہمیں سنت اور اسلام کی تعلیم دے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو عبیدہ بن جراح‌رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: یہ اس امت کے امین ہیں۔

Haidth Number: 3603
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ نیک آدمی ہے جس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے۔ اس پر قبر تنگ ہوئی، پھر کشادہ ہوگئی۔ یعنی سعد بن معاذ

Haidth Number: 3604
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ نیک آدمی ہے جس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے گئے۔ اس پر قبر تنگ ہوئی، پھر کشادہ ہوگئی۔ یعنی سعد بن معاذ‌رضی اللہ عنہ ۔

Haidth Number: 3605
عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے، کہتی ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ایک رات عشاء کے بعد میں تاخیر سے آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : تم کہاں تھیں؟ میں نے کہا: میں آپ کے ایک صحابی کی قراءت سن رہی تھی، میں نے اس جیسی قراءت اور آواز کسی کی نہیں سنی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوگئے اور میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی ہوگئی حتی کہ آپ نے اس کی قرأت سنی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور فرمایا: یہ سالم مولیٰ ابی حذیفہ رضی اللہ عنہ ہے۔ تمام تعریفات اللہ کے لئے جس نے میری امت میں اس جیسا شخص پیدا کیا۔

Haidth Number: 3606
سعد بن ابی وقاص‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عباس رضی اللہ عنہ سے فرمایا: یہ عباس بن عبدالمطلب‌رضی اللہ عنہ ہیں، قریش میں سب سے زیادہ سخی اور صلہ رحمی کرنے والے ہیں

Haidth Number: 3607
عبداللہ بن حنطب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بکر اور عمر کو دیکھا تو فرمایا: یہ دونوں کان اور آنکھ ہیں

Haidth Number: 3608
قیس بن ابی حازم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا۔ اور آپ کے سامنے کھڑا ہوا تو گھبراہٹ کی وجہ سے اس پر کپکپی طاری ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خود پر آسانی کرو، میں کوئی بادشاہ نہیں۔ میں قریش کی ایک عورت کا بیٹا ہوں۔ جوخشک گوشت کےٹکڑے کھاتی تھی۔

Haidth Number: 3609
میسرہ فجر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ کب نبی لکھے گئے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب آدمروح اور جسم کے درمیان تھے۔

Haidth Number: 3610
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو کوئی اہل بیت سے بغض رکھے گا اللہ تعالیٰ اسے آگ میں داخل کرے گا ۔

Haidth Number: 3611
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ اپنے بھائیوں سے ملوں۔صحابہ نے کہا: کیا ہم آپ کے بھائی نہیں ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تم میرے صحابہ ہو۔ میرے بھائی وہ لوگ ہیں جو مجھ پر ایمان لائے لیکن مجھے دیکھا نہیں۔

Haidth Number: 3612
ابو ذر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے ایک ہزار آدمیوں کے ساتھ میرا وزن کیا گیا تو میں ان پر بھاری ہوگیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ وہ ترازو کے پلڑے سے مجھ پر گر جائیں گے۔

Haidth Number: 3613
حارث بن زیاد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ: وہ خندق کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌لوگوں سے ہجرت پر بیعت لے رہے تھے۔ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! اس سے بیعت لیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کون ہے ؟حارث رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے چچا کا بیٹا حوط بن یزید یا یزید بن حوط ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں، میں تم سے بیعت نہیں لوں گا۔ لوگ تمہاری طرف ہجرت کریں گےتم ان کی طرف ہجرت نہیں کرو گے ۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے ! جو شخص بھی انصار سے محبت کرے گا حتی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے ملاقات کر لے تو اللہ تبارک و تعالیٰ بھی اس سے محبت کرتا ہوا ملاقات کرے گا۔ اور جو شخص بھی انصار سے بغض رکھے گا حتی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے ملاقات کرلے تو اللہ تبارک و تعالیٰ بھی اس سے بغض رکھتے ہوئے ملاقات کرے گا۔

Haidth Number: 3614
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا کہ ان کے لئے لکھیں۔ (قاصد) نے کہا: وہ کھانا کھا رہے ہیں۔ پھر کچھ دیر بعد پیغام بھیجا تو انہوں نے کہا: وہ کھانا کھارہے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس کے پیٹ کو نہ بھرے۔

Haidth Number: 3615
عبداللہ بن عامر یحصبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: انہوں نے معاویہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہہ رہے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث (بیان کرنے) سے بچو، سوائے وہ حدیث جو عمر‌رضی اللہ عنہ کے دور میں تھی۔ کیوں کہ عمر‌رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے بارے میں بہت زیادہ خوف رکھنے والے انسان تھے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے: میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا۔ جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں نقصان نہیں پہنچاسکے گا حتی کہ اللہ کا فیصلہ آجائے اور وہ لوگوں پر غالب ہوں گے۔

Haidth Number: 3616
عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا حتی کہ قیامت آجائے ۔

Haidth Number: 3617
ثوبان‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا، جو انہیں بے یارو مددگار چھوڑدے گا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ حتی کہ اللہ تعالیٰ کافیصلہ آجائے اور وہ اسی حالت میں ہوں گے۔

Haidth Number: 3618
جبیر بن نفیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سلمہ بن نفیل رضی اللہ عنہ نے انہیں خبر دی کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: میں نے گھوڑے کو تھکا/ اکتا دیا ہے، ہتھیار اتار دیئے ہیں اور جنگ نے بھی اپنے ہتھیار رکھ دیئے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ: اب کوئی قتال (جہاد )نہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: ابھی تو قتال (کا حکم )آیا ہے، میری امت کا ایک گروہ لوگوں پر غالب رہے گا ۔ جو لوگ ان سے لڑائی کریں گے اللہ تعالیٰ ان کے دل اوپر کر دے گا( پھیر دے گا) اور ان سے انہیں رزق دے گا حتی کہ اللہ عزوجل کا حکم آجائے اور وہ اسی حال پر ہوں ۔خبردار مومنین کے گھروں کا مرکز شام ہے اور گھوڑوں کی پیشانیوں میں قیامت تک خیر رکھ دی گئی ہے۔

Haidth Number: 3619
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گا۔ جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔

Haidth Number: 3620
زید بن ارقم‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ حق کے لئے قتال کرتا رہے گا حتی کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آجائے۔ اے اہل شام! میں تمہیں ان کی صورت میں دیکھ رہا ہوں۔

Haidth Number: 3621
عمران بن حصین‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: میری امت کا ایک گروہ حق پر قائم قتال کرتا رہے گا۔ جو دشمنی کرنے والوں پر غالب ہوں گے حتی کہ ان کا آخری شخص مسیح دجال سے قتال کرے گا۔

Haidth Number: 3622
Haidth Number: 3623
عمیر بن اسود اور کثیر بن مرہ حضر می سے مروی ہے، دونوں نے کہا کہ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اور ابن سمط رضی اللہ عنہما کہا کرتے تھے: قیامت قائم ہونے تک مسلمان زمین میں رہیں گے ۔یہ اس وجہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کا ایک گروہ اللہ کے حکم پر قائم رہے گا، جو ان کی مخالفت کرے گا انہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گا، اپنے دشمنوں سے قتال کرے گا، جب کوئی مخالف جنگ ختم ہوگی تو دوسری قوم سے جنگ شروع ہو جائے گی۔ اللہ تعالیٰ لوگوں. کے دل ٹیڑھے کردے گا تاکہ ان سے اس جماعت کو رزق دے، حتی کہ قیامت آجائے ۔ گویا کہ وہ اندھیری رات کا ٹکڑا ہو۔ لوگ گھبرا جائیں گے حتی کہ وہ زرہوں کا لباس پہن لیں گے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اہل شام ہوں گے ۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی سے زمین پر خط کھینچا۔ آپ شام کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ حتی کہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی انگلی میں تکلیف ہو نے لگی ۔

Haidth Number: 3624
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں اس وقت تک خیر رہے گی جب تک وہ لوگ رہیں گے جنہوں نے مجھے دیکھا اور میری صحبت اختیار کی۔ واللہ! تم میں اس وقت تک خیر رہے گی جب تک تم میں میرے صحابی کا ساتھی اور وہ شخص جس نے اس شخص کو دیکھا ہو جس نے مجھے دیکھاہوموجود ہوگا۔ واللہ!تم میں اس وقت تک خیر رہے گی جب تک تم میں میرے صحابی کو دیکھنے والے کو دیکھنے والے اور ان کی صحبت اختیار کرنے والے ہوں گے۔

Haidth Number: 3625
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً مروی ہے کہ: ورقہ رضی اللہ عنہ کو برابھلا مت کہو کیوں کہ میں نے اس کے لئے ایک یا دو باغ دیکھے ہیں۔

Haidth Number: 3626
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حدیبیہ میں تھے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کے وقت آگ نہ جلاؤ، جب اس کے بعد دوسرا موقع آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ جلاؤ اور کھانا پکاؤ۔ یقینا تمہارے بعد آنے والے لوگ تمہارے صاع اور مد کو نہیں پاسکیں گے۔

Haidth Number: 3627
نعیم بن دجاجہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ ابو مسعود عقبہ بن عمرو انصاری علی بن ابی طالب کے پاس آئے تو علی رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم ہی وہ شخص ہو جو یہ کہتے ہو کہ لوگوں پر سو سال آئیں گے تو روئے زمین پر کوئی آنکھ حرکت کرنے والی نہیں ہوگی؟ جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: لوگوں پر سو سال گزریں گے تو ان لوگوں سے جو آج کے دن زندہ ہیں۔ روئے زمین پر کوئی آنکھ حرکت کرنے والی نہیں رہے گی۔ واللہ! اس امت کی امید سو سال کے بعد ہے۔

Haidth Number: 3628
عائشہ رضی اللہ عنہا مرفوعاً مروی ہے کہ: ورقہ رضی اللہ عنہ کو برابھلا مت کہو کیوں کہ میں نے اس کے لئے ایک یا دو باغ دیکھے ہیں۔

Haidth Number: 3629