Blog
Books
Search Hadith

خوبیوں اور خامیوں کا بیان

315 Hadiths Found
ابو نضرہ، عبداللہ بن مولہ سے بیان کرتے ہیں کہ: میں اہواز میں سے گزر رہا تھا، اچانک میں نے دیکھا کہ میرے سامنے ایک آدمی خچر پر سوار چل رہا ہے اور کہہ رہا ہے : اے اللہ! اس امت میں سے میرا زمانہ چلا گیا(میرا وقت ختم ہوگیا )، مجھے بھی ان کے ساتھ ملا دے، میں نے کہا: مجھے بھی اپنی دعا میں شامل کر لو، اس نے کہا: اور میرے اس ساتھی کو بھی اگریہ چاہے تو ،پھر کہنے لگا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری امت کے بہترین لوگ میرے زمانے والے ہیں پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے تیسرے زمانے کا ذکر کیا یا نہیں۔ پھر ایسے لوگ آئیں گے جن میں موٹاپا ظاہر ہوگا، گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی طلب نہیں کی جائے گی۔ابو نضرہ نے کہا :میں نے دیکھا تو وہ ابو بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ تھے ۔

Haidth Number: 3480
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جن میں مجھے بھیجا گیا ہے، پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں(پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں۔)واللہ اعلم ،آپ نے تیسری صدی کا ذکر کیا یا نہیں۔ پھر ایسے لوگ آئیں گے جو موٹا پے کو پسند کریں گے ،گواہی مانگنے سے پہلے ہی گواہی دیں گے۔

Haidth Number: 3481
عمران بن حصین‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: میری بہترین امت وہ لوگ ہیں جس زمانے میں مجھے بھیجا گیا ہے ۔ پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں، پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں۔ واللہ اعلم آپ نے تیسری صدی کا ذکر کیا یا نہیں۔پھر ایسے لوگ ظاہر ہوں گے جو گواہی دیں گے حالانکہ ان سے گواہی نہیں مانگی جائے گی، نذر مانیں گے لیکن پوری نہیں کریں گے، خیانت کریں گے ،امانت دار نہیں ہوں گے۔ اور ان میں موٹاپا ظاہر ہو جائے گا۔

Haidth Number: 3482
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ : اہل مشرق میں بہترین لوگ عبدالقیس ہیں، لوگ مجبوری میں مسلمان ہوئے اور وہ خوشی سے برضا و رغبت مسلمان ہوئے۔

Haidth Number: 3483
اسیر بن جابر سے مروی ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اویس قرنی سے کہا: میرے لئے بخشش کی دعا کیجئے۔ اویس قرنی نے کہا: آپ کا زیادہ حق ہے کہ میرے لئے بخشش طلب کریں، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں۔ عمر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: بہترین تابعی قرن قبیلے کا اویس نامی آدمی ہوگا۔

Haidth Number: 3484
عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بہترین لوگ میرے زمانے والے ہیں، پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں(پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں)۔ پھر ایسے لوگ پیدا ہونگے جن میں موٹاپا غالب ہوگا، گواہی دیں گے حالانکہ گواہی مانگی نہیں جائے گی اور بازاروں میں شور شرابہ کریں گے۔

Haidth Number: 3485
عمران بن حینل‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں، پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں، پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں۔ پھر ایسے لوگ آئیں گے جو موٹے ہوں گے، موٹاپے کو پسند کریں گے، گواہی مانگنے سے پہلے ہی گواہی دیں گے۔

Haidth Number: 3486
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: بہترین لوگ میرے زمانے کے ہیں، پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں، پھر وہ لوگ جو ان سے متصل ہیں۔ پھر ایسے لوگ آئیں گے کہ ان کی گواہی ان کی قسم سے سبقت لے جائے گی اور ان کی قسم ان کی گواہی سے سبقت لے جائے گی۔

Haidth Number: 3487
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: بہترین عورتیں جو اونٹوں کی سواری کرتی ہیں قریش کی نیک عورتیں ہیں، اپنے بچے پر بچپن میں نرم اور اپنے شوہر کے مال و منال کا خیال رکھنے والی ہیں

Haidth Number: 3488
ابو ہریر ہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: تم میں بہترین شخص وہ ہے جو میرے بعد میرے گھر والوں کے لئے بہترین ہے

Haidth Number: 3489
عامر شعبی سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے امیہ کے تین آدمیوں کو تشبیہ دی ،دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ کو جبرائیل سے مشابہت دی، عروہ بن مسعود ثقفی رضی اللہ عنہ کو عیسی بن مریم سے تشبیہ دی اور عبدالعزی کو دجال سے تشبیہ دی۔

Haidth Number: 3490
عبداللہ بن بریدہ اپنے والد سے مرفوعا بیان کرتے ہیں کہ(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): میں جنت میں داخل ہوا تو ایک نوجوان لڑکی نے میرااستقبال کیا۔ میں نے کہا: تم کس کے لئے ہو؟ اس نے کہا: زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے لئے۔

Haidth Number: 3491
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): میں جنت میں داخل ہوا تو میں نے قراءت کی آواز سنی۔ میں نے کہا: یہ کون ہے؟ فرشتے کہنے لگے: حارثہ بن نعمان، اسی طرح نیک شخص ہوتا ہے ،اسی طرح نیک شخص ہوتا ہے ۔حارثہ‌رضی اللہ عنہ اپنی والدہ سے بہت اچھا سلوک کرنے والے تھے۔

Haidth Number: 3492
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاتم کا ذکر کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ ایسا آدمی تھا جب کسی کام کا ارادہ کرتا تو اسے پالیتا تھا۔

Haidth Number: 3493
مجاشع بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فتح مکہ کے بعد اپنے بھائی مجالد کو لایا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میں آپ کے پاس اپنے بھائی مجالد کو لایا ہوں، تاکہ آپ اس سے ہجرت پر بیعت لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اہل ہجرت، ہجرت کا اجر لے گئے، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر کس بات پر آپ اس سے بیعت لیں گے ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اس سے اسلام، ایمان اور جہاد پر بیعت لوں گا۔

Haidth Number: 3494
عمرو بن حریث‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ مجھے میری والدہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی( میں بچہ ہی تھا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور میرے لئے رزق کی دعا کی۔(اور ایک روایت میں ہے: برکت کی دعا کی)۔

Haidth Number: 3495
ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری والدہ نے دیکھا ،گویا ان سے ایک نور نکلا ہے جس سے شام کے محلات روشن ہو گئے ہیں۔

Haidth Number: 3496
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو جنت میں فرشتے کی صورت میں اڑتے ہوئے دیکھا، فرشتوں کے ساتھ دو پروں کےذریعے۔ یہ حدیث ......... سے مروی ہے۔

Haidth Number: 3497
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے بہت زیادہ کالی بکریاں دیکھیں، جن میں بہت زیادہ سفید بکریاں داخل ہوگئی ہیں۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر کی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عجمی لوگ تمہارے دین اور نسب میں شامل ہو جائیں گے۔ صحابہ نے تعجب سے کہا: اے اللہ کے رسول! عجمی لوگ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر ایمان ثریا کے ساتھ معلق ہوتا توبھی عجم کے کئی لوگ اسے حاصل کر لیتے اور کتنے خوش نصیب لوگ ہوتے۔

Haidth Number: 3498

عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: رَأَيْتُ كَأَنِّي فِي دِرْعٍ حَصِينَةٍ وَّرَأَيْتُ بَقَرًا مُّنَحَّرَةً فَأَوَّلْتُ أَنَّ الدِّرْعَ الْحَصِينَةَ الْمَدِينَةُ وَأَنَّ الْبَقَرَ، هُوَ وَاللهِ! خَيْرٌ قَالَ: فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: لَوْ أَنَّا أَقَمْنَا بِالْمَدِينَةِ فَإِنْ دَخَلُوا عَلَيْنَا فِيهَا قَاتَلْنَاهُمْ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ! وَاللهِ! مَا دُخِلَ عَلَيْنَا فِيهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ فَكَيْفَ يُدْخَلُ عَلَيْنَا فِيهَا فِي الْإِسْلَامِ؟ قَالَ عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ: فَقَالَ: شَأْنَكُمْ إِذًا قَالَ: فَلَبِسَ لَأْمَتَهُ قَالَ: فَقَالَ الْأَنْصَارُ: رَدَدْنَا عَلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌رَأْيَهُ فَجَاءُوا فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللهِ! شَأْنَكَ إِذًا فَقَالَ: إِنَّهُ لَيْسَ لِنَبِيٍّ إِذَا لَبِسَ لَأْمَتَهُ أَنْ يَّضَعَهَا حَتَّى يُقَاتِلَ .

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے(خواب میں) اپنے آپ کو دیکھا، گویا کہ میں ایک مضبوط زرہ پہنے ہوئے ہوں۔ اور ذبح کی ہوئی ایک گائے دیکھی، میں نے تعبیر کی کہ مضبوط زرہ مدینہ ہے اور گائے، واللہ! خیر ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے کہا: اگر ہم مدینے میں ٹھہرے رہیں اوراگر وہ یہاں داخل ہو جائیں تو ہم ان سےقتال کریں۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! واللہ! وہ زمانہ جاہلیت میں ہمارے خلاف مدینے میں داخل نہ ہو سکے تو اب اسلام میں وہ ہمارے خلاف مدینے میں کس طرح داخل ہو سکتے ہیں؟ عفان نے اپنی حدیث میں کہا کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب جو تمہاری مرضی، اور اپنی زرہ پہن لی، انصار نے کہا: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رائے رد کر دی، وہ آئے اور کہنے لگے: اے للہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ! جو آپ کی مرضی ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی نبی کے لائق نہیں کہ جب وہ اپنی زرہ پہن لے تو قتال کرنے سے پہلے اسے اتار دے

Haidth Number: 3499
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): میں نےدیکھا کہ میں جنت میں داخل ہوگیا ہوں۔ میں رمیصاء ابو طلحہ کی بیوی کے پاس سے گزرا، اور میں نے اپنے سامنے چلنے کی آواز سنی تو میں نے کہا: جبرائیل یہ کون ہے؟ جبرائیل نے کہا: یہ بلال ہے، اور میں نے ایک سفید محل دیکھا اس کے صحن میں ایک لڑکی تھی ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کے لئے ہے؟ جبرائیل نے کہا: عمر بن خطاب کے لئے۔میں نے اس میں داخل ہو کر اسے دیکھنے کا ارادہ کیا تو مجھے تمہاری غیرت یاد آگئی۔ عمر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان! کیا میں آپ پر غیرت کروں گا ؟

Haidth Number: 3500
عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنی امت کے لئے اس پر راضی ہوا جس پر ام عبد(عبد اللہ بن مسعود)کا بیٹا راضی ہوا۔

Haidth Number: 3501
عروہ سے مروی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زینب میری بہترین اور ایک روایت میں ہے :افضل بیٹی ہے، میری وجہ سے اسے تکلیف پہنچی ۔ یہ بات علی بن حسین تک پہنچی تو وہ عروہ کے پاس آئے اور کہنے لگے: یہ کونسی حدیث ہے جو مجھ تک پہنچی ہے،جس میں تم فاطمہ رضی اللہ عنہا کی تنقیص کر رہے ہو؟ عروہ نے کہا: مجھے یہ بات پسند نہیں کہ میرے لئے فلاں فلاں چیز ہو اور میں فاطمہ رضی اللہ عنہا سے اس کے حق میں کمی کروں ۔رہی یہ بات تو اس کے بعد مجھ پر تمہارے لئے لازم ہے کہ میں یہ حدیث کبھی بھی بیان نہیں کروں گا۔

Haidth Number: 3502
جابر‌رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زبیر میری پھوپھی کا بیٹا ہے اور میری امت سے میرا حواری ہے۔

Haidth Number: 3503
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: میں نے اللہ عزوجل سے اپنی امت کی شفاعت کا سوال کیا تو اللہ تعالیٰ نے مجھ سے فرمایا: تمہارے لئے ستر ہزار ایسے لوگ ہیں جو بغیر حساب جنت میں داخل ہوں گے۔ میں نے کہا: اے اللہ ! مجھے مزید عطا کر، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تمہارے لئے اتنے ہیں اور اپنے دائیں بائیں اور سامنے ڈھیر لگادئے۔

Haidth Number: 3504
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے رب سے ایک سوال کیا، (بعد میں) چاہا کہ یہ سوال میں نے نہ کیا ہوتا۔ میں نے کہا: اے میرے رب! مجھ سے پہلے رسول تھے، ان میں سے کسی کے لئے آپ نے ہوا کو مسخر کر دیا، کوئی ایساتھا جو مردوں کو زندہ کرتا تھا( اور آپ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام کیا)۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: کیا تم یتیم نہیں تھے میں نے تمہیں پناہ دی؟ کیا تم انجان نہیں تھے میں نے تمہیں ہدایت دی، (راستہ دکھایا) کیا تم محتاج نہیں تھے میں نے تمہیں غنی کر دیا؟ کیا میں نے تمہارا سینہ کشادہ نہیں کیا؟ اور تم سے تمہارا بوجھ نہیں ہٹایا؟ میں نے کہا: کیوں نہیں اے میرے رب! (تب میں نے خواہش کی کہ کاش میں اللہ تعالیٰ سے سوال نہ کرتا۔)

Haidth Number: 3505
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سید الشہداء حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ ہیں، اور وہ شخص بھی ہے جو ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہوا اس نے اسے (اچھائی کا) حکم دیا اور (برائی سے) منع کیا۔ تو اس حکمران نے اسے قتل کر دیا۔

Haidth Number: 3506
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً بیان کیا کہ: مریم بنت عمران کے بعد اہل جنت کی سردار عورتیں فاطمہ ، خدیجہ اور آسیہ رضی اللہ عنہن زوجہ فرعون ہیں۔

Haidth Number: 3507
عبدالرحمن بن عوف‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنے چچاؤں کے ساتھ مطیبین (حلف الفضول) کے حلف نامے میں موجود تھا۔ اس وقت میں بچہ ہی تھا، مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میرے لئے سرخ اونٹ ہوں اور میں اس (قسم نامہ) کو توڑ دوں۔

Haidth Number: 3508
عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا ،آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌(نخع) کے اس قبیلے کے لئے دعا کر رہے تھے یا ان کی تعریف کر رہے تھے حتی کہ مجھے بھی خواہش ہوئی کہ میں ان کا ایک فرد ہوتا۔

Haidth Number: 3509