Blog
Books
Search Hadith

تجارت، مزدوری اور زہد کا بیان

123 Hadiths Found
ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ہمارے پاس آئے۔ ہم فقیری كا تذكرہ كر رہے تھے اور اس سے ڈررہے تھے۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كیا تم فقیری(محتاجی) سے ڈر رہے ہو؟ مجھے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہےتم پر دنیا بے انتہا فراخ كر دی جائے گی حتی كہ یہ مال ہی تم میں سےکسی بھی شخص کا دل ٹیڑھا کرے گا اور اللہ كی قسم میں نے تمہیں ایك روشن راستے پر چھوڑا ہے، اس كے رات اور دن ایك جیسے ہیں، ابو درداءكہتے ہیں كہ اللہ کی قسم! رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نےسچ فرمایا، اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں روشن راستے پر چھوڑا ۔ اس كے رات اور دن برابر ہیں

Haidth Number: 1189
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نےام ھانی رضی اللہ عنہا سے فرمایا: بكریاں لو كیوں كہ ان میں بركت ہے۔( )

Haidth Number: 1190
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ كو مكہ كی طرف بھیجا تو فرمایا: كیا تمہیں معلوم ہے كہ میں تمہیں كس طرف بھیج رہا ہوں؟ اللہ والوں كی طرف، جو كہ اہل مكہ ہیں، انہیں چار چیزوں سے منع كرنا:بیع سلف (قرض پر بیع)سے، ایک بیع میں دو شرطوں سے، ایسی (چیز کے)منافع سے جس کے نقصان کا ضامن نہ ہو، اور ایسی چیز کی فروخت سے جو تمہارے پاس نہ ہو۔( )

Haidth Number: 1191
محمود بن لبید سے مرفوعا مروی ہے كہ دو چیزوں كو ابن آدم نا پسند كرتا ہے۔ موت كو حالانكہ موت مومن كے لئے فتنے سے بہتر ہے۔ اور مال كی كمی كو نا پسند كرتا ہے حالانكہ مال كی كمی حساب میں كمی كا باعث ہے۔( )

Haidth Number: 1192
ایك انصاری سے مروی ہے اس نے كہا كہ ہم رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ساتھ ایك انصاری كے جنازے میں نكلے، جب ہم واپس لوٹے توہمیں ایك قریشی عورت كا پیامبرملا ،جس نے كہا كہ فلاں عورت آپ كو اور آپ كے ساتھیوں كو كھانے پر بلا رہی ہے۔ آپ آكر بیٹھ گئے ، ہم بھی آپ كے ساتھ بیٹھ گئے ،كھانا لایا گیا، نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اپنا ہاتھ آگے بڑھایا تو لوگوں نےبھی اپنے ہاتھ آگے بڑھائے،لوگوں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی طرف دیكھاكہ آپ كےمنہ میں جو لقمہ ہے آپ اس کو نگل نہیں رہے۔انہوں نےاپنےہاتھ روك لئےتاكہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو دیكھیں،آپ نےلقمہ پھینك دیااورفرمایا:میں اس میں ایسی بكری كا گوشت محسوس كررہا ہوں جواس كےمالكوں كی اجازت كےبغیر پكڑی گئی ہے۔یہ كھاناقیدیوں كو كھلادو۔

Haidth Number: 1193
ابو حمید ساعدی سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: دنیا كو احسن طریقے سے حاصل كرو ۔كیوں كہ جو شخص جس چیز كے لئے پیدا كیا گیا ہے اس كے لئے اسے آسانی دی گئی ہے۔( )

Haidth Number: 1194
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك آدمی نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا اور كہا: میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اس نے كچھ زیورات چھوڑے ہیں لیکن وصیت نہیں كی، اگر میں اس كی طرف سے صدقہ كر دوں تو كیا اسے فائدہ ملے گا؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اپنا مال روك كر ركھو۔( )

Haidth Number: 1195
مصعب بن سعد كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: دنیا سے بچو كیوں كہ یہ سر سبز اور میٹھی ہے۔( )

Haidth Number: 1196
زیاد بن حصین اپنے والد حصین بن قیس سے بیان كرتے ہیں كہ وہ مدینے كی طرف غلہ لے كر آئے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اس سے ملےاور فرمایا:اے اعرابی تم نے كیا اٹھا ركھا ہے؟ اس نے كہا: گندم، آپ نے پوچھا تمہارا كیا ارادہ ہے؟ اس نے كہا: میں اسے فروخت كرنا چاہتا ہوں۔ آپ نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور فرمایا: اعرابی سے خرید نے (بیچنے) میں اچھا طریقہ اختیار كرو۔( )

Haidth Number: 1197
جابر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں کہ میری خالہ كو تین طلاقیں دے دی گئیں۔ وہ اپنا کھجور کا پھل اتارنے کے لئے نكلیں۔ ایك آدمی انہیں ملا تو انہیں اس كام سے منع كیا۔ وہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آئیں اور ان سے اس بات كا تذكرہ كیا۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ان سے فرمایا: جا کر اپنی کھجوریں اتار لو، شاید كہ تم اس میں سے صدقہ كرو، یا نیك كا م كرو۔( )

Haidth Number: 1198
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے تمہارے پاس امانت ركھی ہے اسے امانت واپس كر دو، اور جس نے تم سے خیانت كی ہے اس سے خیانت نہ كرو۔( )

Haidth Number: 1199
عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس شخص كو جنت میں داخل كر ے گا جو خرید نےاور بیچنے میں یا قرض لینے اور واپس کرنے میں آسان (نرم خو) تھا۔( )

Haidth Number: 1200
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جب خرید و فروخت کرنے والے دو آدمیوں میں اختلاف ہوجائے اور ان دونوں كے درمیان كوئی واضح دلیل یا گواہی نہ ہو تو سامان کے مالک کی بات کا اعتبار ہوگا۔ یا دونوں اسے چھوڑ دیں۔( )

Haidth Number: 1201
محمد بن یحییٰ بن حبان نے كہا كہ منقذ بن عمرو میرے دادا تھے، ان كے سر میں كوئی چوٹ لگی تھی جس سے ان كی زبان كٹ گئی، اس كے باوجود وہ تجارت نہیں چھوڑ تے تھے اور ہمیشہ دھوكہ كھاتے، وہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آئے اور آپ سے اس بات كا تذكرہ كیا تو آپ نے ان سے كہا: جب تم خریدو فروخت كرو تو كہو: كوئی دھوكہ نہیں ،پھر تمہیں اپنے سارے سامان میں تین دن تك اختیار ہے، اگر تم راضی ہو جاؤ تو سامان ركھ لو اور اگر پسند نہ آئے تو اس كے مالك كو لوٹا دو۔( )

Haidth Number: 1202
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نےفرمایا:جب تم میں سے كوئی شخص بكری اور دودھیل اونٹنی بیچےتو ان کا دودھ تھنوں میں نہ روکے۔( )

Haidth Number: 1203
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ جب تم بیع عینہ کرو بیع عینہ سے مراد یہ ہے کہ آدمی کسی کو ادھار چیز بیچ کر پھر اس سے کم قیمت میں نقد خرید لے۔ اور بیلوں كی دمیں پكڑ لو، كھیتی باڑی میں مشغول ہو جاؤ اور جہاد كو چھوڑ دو تو اللہ تعالیٰ تم پر ذلت مسلط كر دے گا اور اس وقت نہیں ہٹائے گا جب تك تم اپنے دین پر واپس نہ لوٹ آؤ۔( )

Haidth Number: 1204
) عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے شراب كی قیمت، زانیہ كی كمائی اور كتے كی قیمت لینے سے منع فرمایا ،اور فرمایا كہ جب كوئی شخص تمہارے پاس كےس كی قیمت لینے آئے تو اس كے دونوں ہاتھ مٹی سے بھر دو۔( )

Haidth Number: 1205

عَنْ عِكْرِمَةَ بْنِ خَالِدٍ أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ حُضَيْرٍ الْأَنْصَارِيِّ أَخْبَرَهُ: أَنَّهُ كَانَ عَامِلًا عَلَى الْيَمَامَةِ وَأَنَّ مَرْوَانَ كَتَبَ إِلَيْهِ أَنَّ مُعَاوِيَةَ كَتَبَ إِلَيْهِ أَنَّ: أَيَّمَا رَجُلٍ سُرِقَ مِنْهُ سَرِقَةٌ فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا حَيْثُ وَجَدَهَا ثُمَّ كَتَبَ بِذَلِكَ مَرْوَانُ إِلَيَّ وَكَتَبتُ إِلَى مَرْوَانَ أَنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَضَى بِأَنَّهُ إِذَا كَانَ الَّذِي ابْتَاعَهَا يعني: السرقة. مِن الَّذِي سَرَقَهَا غَيْرُ مُتَّهَمٍ يُخَيَّرُ سَيِّدُهَا فَإِنْ شَاءَ أَخَذَ الَّذِي سُرِقَ مِنْهُ بِثَمَنِهَا وَإِنْ شَاءَ اتَّبَعَ سَارِقَهُ. ثُمَّ قَضَى بِذَلِكَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ فَبَعَثَ مَرْوَانُ بِكِتَابِي إِلَى مُعَاوِيَةَ وَكَتَبَ مُعَاوِيَةُ إِلَى مَرْوَانَ: إِنَّكَ لَسْتَ أَنْتَ وَلَا أُسَيْدٌ تَقْضِيَانِ عَلَيَّ وَلَكِنِّي أَقْضِي فِيمَا وُلِّيتُ عَلَيْكُمَا فَأَنْفِذْ لِمَا أَمَرْتُكَ بِهِ فَبَعَثَ مَرْوَانُ بِكِتَابِ مُعَاوِيَةَ فَقُلْتُ: لَا أَقْضِي بِهِ مَا وُلِّيتُ بِمَا قَالَ مُعَاوِيَةُ.

عكرمہ بن خالد سے مروی ہے كہ اسید بن حضیر انصاری رضی اللہ عنہ نے اسے بتایا: وہ یمامہ كا گورنر تھا۔ مروان نے اسے خط لكھا كہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے خط لكھا ہے کہ: جس شخص كی كوئی چیز چوری ہو جائے ،پھر اسے دیكھ لے تو وہ اس كا زیادہ حق دار ہے۔ پھر مروان نے مجھے خط لكھا ، اور اسید انصاری رضی اللہ عنہ نے مروان کو خط لكھا كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے یہ فیصلہ فرمایا: جب وہ شخص جس نے چوری شدہ مال اس شخص سے خریدا ہے جس نے چوری كی ہے اور وہ چوری میں بدنام نہیں تو اس كے مالك كو اختیار دیا جائے گا، اگر چاہے تو جس شخص كا مال چوری ہوا ہے اسے اختیار ہے چاہے تو اس کی قیمت دے کر وہ اپنی چیز لے لے۔ اور اگر چاہے تو چور كا پیچھا كرے۔ پھر ابو بكر،عمر اورعثمان  رضی اللہ عنہم نے بھی یہی فیصلہ كیا۔ مروان نے میرا خط معاویہ تك پہنچایا۔ معاویہ رضی اللہ عنہ نے مروان كو خط لكھا: تم اور اسید میرے حكم كے خلاف فیصلہ نہیں كر سكتے۔ لیكن مجھے یہ اختیار حاصل ہے كہ میں تم پر جس معاملےمیں ذمہ دار ہوں اس كے بارے میں فیلہس كر سكتا ہوں۔ اس لئے جو میں نے تمہیں حكم دیا ہے اسے نافذ كر دو۔ مروان نے معاویہ كا خط بھیجا تو میں نے كہا: مجھے جس معاملے كا ذمہ دار بنایا گیا ہے اس میں معاویہ رضی اللہ عنہ كے كہنے كے مطابق فیصلہ نہیں كروں گا۔( )

Haidth Number: 1206
) ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: چار لوگوں سے اللہ تعالیٰ بغض ركھتا ہے۔ قسم كھا كر سودا بیچنےوالے سے، متكبر فقیر سے، بوڑھے زانی سے، اور ظالم حاكم سے۔( )

Haidth Number: 1207
) سہل بن سعد ساعدی سے مروی ہے كہ ایك آدمی نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا اور كہا: اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌مجھے كسی ایسے عمل كے بارےمیں بتایئے جب میں وہ عمل كروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت كرے اور لوگ بھی مجھ سے محبت كریں ۔رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:دنیا سے بے رغبت ہو جاؤ اللہ تعالیٰ تم سے محبت كرے گا اور جو كچھ لوگوں كے ہاتھوں میں ہے اس سے بے پرواہ ہو جاؤ لوگ تم سے محبت كریں گے۔( )

Haidth Number: 1208
انس رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك آدمی رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا اور كہنے لگا: میں آپ سے محبت كرتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاقہ كے لئے تیار ہو جاؤ۔

Haidth Number: 1209
سعید بن ابی سعید خدری اپنے والد ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے بیان كرتے ہیں كہ انہوں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے سامنے اپنی ضرورت كا تذكرہ كیا۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ابو سعید! صبر كرو، كیوں كہ تم میں سے جو شخص مجھ سے محبت كرتا ہے غربت اس كی طرف اس سے بھی زیادہ تیزی سے آتی ہے جتنا كہ سیلاب كسی وادی كے اوپر اور پہاڑ كے اوپر سے نیچے كی طرف آتا ہے۔( )

Haidth Number: 1210
رافع بن خدیج‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سوال كیا گیا: كون سی كمائی زیادہ پاكیزہ(حلال)ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: سب سے زیادہ پاكیزہ كمائی آدمی كے ہاتھ كی كمائی اور ہر صاف ستھری تجارت ہے ۔

Haidth Number: 1211
) حرام بن سعد بن محیصہ سے مروی ہے كہ محیصہ رضی اللہ عنہ نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے اپنے حجام (سینگی لگانے والے) كی كمائی كے بارے میں پوچھا، تو آپ نے اس سے منع فرمایا۔ وہ یہی بات كرتا رہا حتی كہ آپ نے فرمایا: اپنی اونٹنی كو چارہ كھلا دو، اور اپنے غلام كو دے دو ۔( )

Haidth Number: 1212
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اے اللہ آل محمد كے رزق كو گزارے جتنا بنا دے۔( )

Haidth Number: 1213
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا قلیل بنائی ہے، اور جو دنیا باقی بچی ہے وہ قلیل میں سے بھی قلیل ہے۔ اور دنیا میں سے جو كچھ باقی بچا ہے وہ تالاب كی طرح ہے، جس كا صاف حصہ پی لیا گیا ہے، اور میل كچیل باقی رہ گیا ہے۔

Haidth Number: 1214
ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ جب نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌پر قرآن نازل ہوتا تو ہم آپ كے پاس آتے اور آپ ہمیں بیان كرتے۔ایك دن آپ نے ہم سے فرمایا: اللہ عزوجل فرماتا ہے: ہم نے مال نماز قائم كرنے اور زكاۃ ادا كرنے كے لئے نازل كیا، اور اگر ابن آدم كے لئے كوئی وادی ہو تو وہ خواہش كرے گا كہ اس كے لئے دوسری وادی ہو، اگر اس كے لئے دو وادیاں ہوں تو وہ تیسری كی خواہش كرے گا۔ سوائے مٹی كے ابن آدم كا پیٹ كوئی چیز نہیں بھر سكتی۔ پھر اللہ تعالیٰ اس شخص كی توبہ قبول كرتا ہے جو اللہ تعالیٰ سے توبہ كرتا ہے۔( )

Haidth Number: 1215
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہےكہ اللہ تعالیٰ كویہ بات پسند ہے كہ جب كوئی شخص كو ئی بھی عمل كرتا ہے تو وہ اسے مستقل (پختہ)كرے۔

Haidth Number: 1216
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سےمروی ہےكہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نےفرمایا:یقینا اللہ تعالیٰ بیچنےمیں خریدنے میں اور یا قرض کے تقاضے كرنےمیں نرمی كوپسندفرماتاہے۔

Haidth Number: 1217
عبدالرحمن بن شبل رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: تاجر ہی فاجر لوگ ہیں ۔پوچھا گیا: اے اللہ كے رسول كیا ایسی بات نہیں كہ اللہ تعالیٰ نےتجارت كو حلال كیا ہے؟ آپ نے فرمایا: كیوں نہیں لیكن یہ بات كرتے ہیں تو جھوٹ بولتے ہیں اور قسم كھاتے ہیں تو گنہگار ہوتے ہیں۔( )

Haidth Number: 1218