Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْقَھْرُ کے معنی کسی پر غلبہ پاکر اسے ذلیل کرنے کے ہیں اور دنوں (یعنی غلبہ اور تذلیل) میں سے ہر ایک معنی میں علیحدہ علیحدہ بھی استعمال ہوتا ہے۔قرآن پاک میں ہے: (وَّ ہُوَ الۡوَاحِدُ الۡقَہَّارُ) (۱۳۔۱۶) اور وہ یکتا اور زبردست ہے۔ (وَ اِنَّا فَوۡقَہُمۡ قٰہِرُوۡنَ) (۷۔۱۲۷) اور بے شبہ ہم ان پر غالب ہیں۔ (فَاَمَّا الۡیَتِیۡمَ فَلَا تَقۡہَرۡ) (۹۳۔۹) تو تم بھی یتیم پر ستم نہ کرو۔یعنی اسے ذلیل نہ کرو۔ اَقْھَرَہٗ:کسی پر ایسے شخص کو مسلط کرنا جو اسے ذلیل کردے۔اَلْقَھْقَرٰی:پچھلے پاؤن لوٹنا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْقَاهِرُ سورة الأنعام(6) 18
الْقَاهِرُ سورة الأنعام(6) 61
الْقَهَّارُ سورة يوسف(12) 39
الْقَهَّارُ سورة الرعد(13) 16
الْقَهَّارُ سورة ص(38) 65
الْقَهَّارُ سورة الزمر(39) 4
الْقَهَّارِ سورة إبراهيم(14) 48
الْقَهَّارِ سورة مومن(40) 16
تَقْهَرْ سورة الضحى(93) 9
قٰهِرُوْنَ سورة الأعراف(7) 127