Blog
Books
Search Quran
Lughaat

ضَاعَ (ض) اَلشَّیْئُ ضَیَاعًا کے معنی ہیں: کسی چیز کا ہلاک اور تلف کرنا۔ قرآن پاک میں ہے: (لَاۤ اُضِیۡعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنۡکُمۡ ) (۳:۱۹۵) اور (فرمایا) کہ میں کسی عمل کرنے والے کے عمل کو ضائع نہیں کرتا۔ (اِنَّا لَا نُضِیۡعُ اَجۡرَ مَنۡ اَحۡسَنَ عَمَلًا) (۱۸:۳۰) ہم نیک عمل کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتے۔ (وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُضِیۡعَ اِیۡمَانَکُمۡ) (۲:۱۴۳) اور خدا ایسا نہیں جو تمہارے عمل کو یونہی کھودے۔ (لَا یُضِیۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ) (۹:۱۲۰) خدا نیک کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔ ضَیْعَۃُ الرَّجُلٍ: کے معنی جائیداد کے ہیں کیونکہ اگراس کی نگہداشت نہ کی جائے تو وہ ضائع ہوجاتی ہے، اس کی جمع ضِیَاعٌ آتی ہے تَضِیْعُ الرِّیْحُ: ہوا کا اس قدر تند ہونا کہ جس چیز پر سے گزرے اسے تلف کرتی چلی جائے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَضَاعُوا سورة مريم(19) 59
اُضِيْعُ سورة آل عمران(3) 195
لِـيُضِيْعَ سورة البقرة(2) 143
نُضِيْعُ سورة الأعراف(7) 170
نُضِيْعُ سورة يوسف(12) 56
نُضِيْعُ سورة الكهف(18) 30
يُضِيْعُ سورة آل عمران(3) 171
يُضِيْعُ سورة التوبة(9) 120
يُضِيْعُ سورة هود(11) 115
يُضِيْعُ سورة يوسف(12) 90