اَلْمَسُّ کے معنی چھونا کے ہیں اور یہ لَمْسٌ کے ہم معنی ہیں لیکن گاہے لَمْسٌ کس چیز کی تلاش کرنے کو بھی کہتے ہیں اور اس میں یہ ضروری نہیں وہ چیز مل بھی جائے۔ جیسا کہ شاعر نے کہا ہے۔(1) (حجزوالوافر) (۴۰۷) وَاَلْمِسُہ فَلَااَجِدُہ میں اسے تلاش کرتا ہوں لیکن وہ نہیں ملتا۔ مگر مس کا لفظ اس وقت استعمال ہوتا ہے۔ جب ,,حاسہ لمس،، کے ساتھ اس کا ادراک بھی ہو۔ اور کنایۃً مجامعت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ مَسَّ الْمَرأ ۃَ وَمَاسَّھَا کے معنی عورت سے مجامعت کے ہیں۔ اور قرآن پاک میں ہے۔ (واِنۡ طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمۡ تَمَسُّوۡہُنَّ) (۲۔۲۳۶) اور اگر تم عورتوں کو ان سے مجامعت سے پہلے طلاق دے دو۔ (لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اِنۡ طَلَّقۡتُمُ النِّسَآءَ مَا لَمۡ تَمَسُّوۡہُنَّ ) (۲۔۲۳۶) اور اگر تم عورتوں کو ان سے مجامعت سے پہلے طلاق دے دو تو تم پر کچھ گناہ نہیں۔ ایک قرأت میں مَالَمْ تُمَاسُّوْھنَّ ) ۔ ( اَنّٰی یکُوْنُ لِیْ وَلَدٌوَّ لَمْ یَمْسَنِیْ بَشَرٌ) (۳۔۴۷) میرے ہاں بچہ کیوں کر ہوگا حالانکہ کسی نے مجھے ہاتھ تو لگایا نہیں۔ اور کنایۃ مَسِیئسٌ مجامعت کو کہتے ہیں اور مجاز امَسٌّ کا اطلاق جنون پر بھی ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (الَّذِیۡ یَتَخَبَّطُہُ الشَّیۡطٰنُ مِنَ الۡمَسِّ) (۲۔۲۷۵) جیسا کہ کسی کو جن نے لپٹ کر دیوانہ بنادیا ہو۔ اور مَسٌّ کا لفظ ہر اس تکلیف کے لیے بول دیا جاتا ہے۔ جو انسان کو پہنچے۔ جیسے فرمایا:۔ (وَ قَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ) (۲۔۸۰) اور کہتے ہیں کہ دوزخ کی آگ ہمیں ... چھو ہی نہیں سکے گی۔ (مَسَّتۡہُمُ الۡبَاۡسَآءُ وَ الضَّرَّآءُ) (۲۔۲۱۴) ان کو بڑی بڑی سختیاں اور تکلیفیں پہنچیں۔ (ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ) (۵۴۔۴۸) ( کہ مجھے ایذا ہورہی ہے (مَسَّنِیَ الشَّیۡطٰنُ) (۳۸۔۴۱) شیطان نے مجھ کو اذیت دے رکھی ہے۔ (مَسَّتۡہُمۡ اِذَا لَہُمۡ مَّکۡرٌ فِیۡۤ اٰیَاتِنَا) (۱۰۔۲۱) تکلیف پہنچنے کے بعد تو ہماری آیتوں میں حیلے کرنے لگتے ہیں۔ (وَ اِذَا مَسَّکُمُ الضُّرُّ) (۱۷۔۶۷) اور جب تم کو .... تکلیف پہنچتی ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
يَمَسُّهٗٓ | سورة الواقعة(56) | 79 |
يَمْسَسْنِىْ | سورة آل عمران(3) | 47 |
يَمْسَسْنِيْ | سورة مريم(19) | 20 |
يَمْسَسْھُمْ | سورة آل عمران(3) | 174 |
يَّتَمَـاۗسَّا | سورة المجادلة(58) | 4 |
يَّـتَـمَاۗسَّا | سورة المجادلة(58) | 3 |
يَّمَسَّكَ | سورة مريم(19) | 45 |
يَّمْسَسْكَ | سورة الأنعام(6) | 17 |
يَّمْسَسْكَ | سورة الأنعام(6) | 17 |
يَّمْسَسْكَ | سورة يونس(10) | 107 |
يَّمْسَسْكُمْ | سورة آل عمران(3) | 140 |