عَدْنٌ: (ن ض) کے معنی کسی جگہ قرار پکڑنے اور ٹھہرنے کے ہیں۔ کہا جاتا ہے۔ عَدَنَ بِمَکَانٍ کَذَا: یعنی اس نے فلاں جگہ قیام کیا۔ قران پاک میں ہے: (جَنّٰتُ عَدۡنٍ ) (۱۳:۲۳) یعنی ہمیشہ رہنے کے باغات۔ اسی سے اَلْمَعْدِنُ (کان ہے) ہے کیونکہ کان بھی جواہرات کے ٹھہرنے اور پائے جانے کی جگہ ہوتی ہے۔ حدیث میں ہے۔(1) (۳۴) (اَلْمَعْدِنُ جُبَارٌ) کہ اگر کوئی شخص کان میں گر کر مرجائے تو کان کن پر اس کی دیت نہیں ہے۔