Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَصَا: (لاٹھی) یہ اصل میں ناقص واوی ہے کیونکہ اس کا تثنیہ عَصَوَان اور جمع عِصِیٌّ آتی ہے، عَصَوْتُہٗ: میں نے اسے لاٹھی سے مارا عَصَیْتُ بِالسَّیْفِ: تلوار کو لاٹھی کی طرح دونوں ہاتھ سے پکڑ کر مارا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اَلۡقِ عَصَاکَ ) (۲۷:۱۰) اپنی لاٹھی ڈال دو۔ (فَاَلۡقٰی عَصَاہُ ) (۷:۱۰۷) موسیٰ علیہ السلام نے اپنی لاٹھی۔ (زمین پر) ڈال دی۔ (قَالَ ہِیَ عَصَایَ) (۲۰:۱۸) انہوں نے کہا: یہ میری لاٹھی ہے۔ (فَاَلۡقَوۡا حِبَالَہُمۡ وَ عِصِیَّہُمۡ ) (۲۶:۴۴) تو انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈالیں۔ اَلْقٰی فُلَانٌ عَصَاہُ: کسی جگہ پر پڑاؤ ڈالنا کیونکہ جو شخص سفر سے واپس آتا ہے وہ اپنی لاٹھی ڈال دیتا ہے۔ شاعر نے کہا ہے۔(1) (۳۱۳) وَاَلْقَتْ عَصَاھَا وَاسْتَقَرَّبِھَا النَّوٰی (فراق نے اپنی لاٹھی ڈال دی اور جم کر بیٹھ گیا۔) عٰصٰی عِصْیَانًا کے معنی اطاعت سے نکل جانے کے ہیں دراصل اس کے معنی ہیں: ا س نے لاٹھی (عصا) سے اپنا بچاؤ کیا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ عَصٰۤی اٰدَمُ رَبَّہٗ فَغَوٰی ) (۲۰:۱۲۱) اور آدم علیہ السلام(1) اپنے پروردگار کے حکم کے خلاف کیا تو (وہ اپنے مطلوب سے) بے راہ ہوگئے۔ (وَ مَنۡ یَّعۡصِ اللّٰہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ) (۴:۱۴) اور جو خدا اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے گا۔ (آٰلۡـٰٔنَ وَ قَدۡ عَصَیۡتَ قَبۡلُ ) (۱۰:۹۱) (جواب ملا کہ) اب؟ (ایمان لاتا ہے) حالانکہ تو پہلے نافرمانی کرتا رہا۔ اور اس شخص کے متعلق جو جماعت سے علیحدگی اختیار کرے، کہا جاتا ہے۔ فُلَانٌ شَقَّ الْعَصَا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بِّعَصَاكَ سورة الشعراء(26) 63
بِّعَصَاكَ سورة البقرة(2) 60
بِّعَصَاكَ سورة الأعراف(7) 160
عَصَاكَ سورة الأعراف(7) 117
عَصَاكَ سورة النمل(27) 10
عَصَاكَ سورة القصص(28) 31
عَصَاهُ سورة الأعراف(7) 107
عَصَاهُ سورة الشعراء(26) 32
عَصَاهُ سورة الشعراء(26) 45
عَصَايَ سورة طه(20) 18
وَعِصِيَّهُمْ سورة الشعراء(26) 44
وَعِصِيُّهُمْ سورة طه(20) 66