Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْاِعْتِزَالُ: کے معنی ہیں کسی چیز سے کنارہ کش ہوجانا عام اس سے کہ وہ چیز کوئی پیشہ ہو یا کوئی بات وغیرہ ہو جس سے بری الذمہ ہونے کا اعلان کیا جائے نیز وہ علیحدگی بذریعہ بدن کے ہو یا بذریعہ دل کے دونوں قسم کی علیحدگی پر بولا جاتا ہے۔ عَزَلتُہٗ وَاعْتَزَلْتُہٗ وَتَعَزَّلْتُہٗ میں نے اس کو علیحدہ کیا فَاعْتَزَلَ چنانچہ وہ علیحدہ ہوگیا۔ قرآن میں ہے: (وَ اِذِ اعۡتَزَلۡتُمُوۡہُمۡ وَمَا یَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا اللّٰہَ ) (۱۸:۱۶) اور جب تم نے ان مشرکوں سے اور جن کی یہ اﷲ کے سوا عبادت کرتے ہیں ان سے کنارہ کرلیا۔ (فَاِنِ اعۡتَزَلُوۡکُمۡ فَلَمۡ یُقَاتِلُوۡکُمۡ ) (۴:۹۰) پھر اگر وہ تم سے جنگ کرنے سے کنارہ کشی کریں اور لڑیں نہیں۔ (وَ اَعۡتَزِلُکُمۡ وَ مَا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ ) (۱۹:۴۸) اور میں تم سے اور جن کو تم خدا کے سوا پکارتے ہو کنارہ کرتا ہوں۔ (فَاعۡتَزِلُوا النِّسَآءَ ) (۲:۲۲۲) سو … عورتوں سے کنارہ کش رہو۔ شاعر نے کہا۔(1) (الکامل) (۳۱۰) یَابَیْتَ عَاتِکَۃَ الَّتِی اَتَعَزَّلُ ای بیت عاتکہ جس میں کنارہ کش رہنا ہوں۔ اور آیت کریمہ: اِنَّھُمْ عَنِ السَّمْعِ لَمَعْزُوْلُوْنَ (۲۶:۲۱۲) وہ (آسمانی باتوں کے) سننے (کے مقامات سے) الگ کر دیے گئے یہں۔ کے معنی یہ ہیں کہ گو اس سے پہلے شیاطین آسمان سے باتیں سن لیا کرتے تھے مگر اب انہیں سننے سے روک دیا گیا ہے۔ اَلْاَعْزَلُ (۱) غیر مسلح (۲) چوپایہ جس کی دم ایک جانب جھکی ہوئی ہو (۳) بادل بغیر بارش کے۔ اَلسِّمَاکُ الْاَعْزَلُ ستارہ جو اکیلا طلوع کرتا ہے جیساکہ غیر مسلح شخص ہوتا ہے مگر اس کے بالمقابل اَلسِّمَاکُ الْاَعْزَلُ ستارہ جو اکیلا طلوع کرتا ہے جیساکہ غیرمسلح شخص ہوتا ہے مگر اس کے بالمقابل اَلسِّمَاکُ الرَّمِحُ اس ستارہ کو کہا جاتا ہے جس کے ساتھ دوسرا ستارہ ہوتا ہے جو اس کے لیے بمنزلہ نیزہ کے ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اعْتَزَلَهُمْ سورة مريم(19) 49
اعْتَزَلُوْكُمْ سورة النساء(4) 90
اعْتَزَلْتُمُوْهُمْ سورة الكهف(18) 16
عَزَلْتَ سورة الأحزاب(33) 51
فَاعْتَزِلُوا سورة البقرة(2) 222
فَاعْتَزِلُوْنِ سورة الدخان(44) 21
لَمَعْزُوْلُوْنَ سورة الشعراء(26) 212
مَعْزِلٍ سورة هود(11) 42
وَاَعْتَزِلُكُمْ سورة مريم(19) 48
يَعْتَزِلُوْكُمْ سورة النساء(4) 91