اَلْاَیْدُ : (اسم) سخت قوت اس سے اَیَّدَ (تفعیل) ہے جس کے معنی تقویت دینا کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: ( اِذۡ اَیَّدۡتُّکَ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ ) (۵:۱۱۰) ہم نے تمہیں روح قدس سے تقوی دی۔ (وَ اللّٰہُ یُؤَیِّدُ بِنَصۡرِہٖ مَنۡ یَّشَآءُ ) (۳:۱۳) یعنی جسے چاہتا ہے اپنی نصرت سے بہت زیادہ تقویت بخشتا ہے۔ اِذْتُہٗ (ض) اَئِیْدُہٗ اَیْدًا جیسے بِعْتُہٗ اَبِیْعُہٗ بَیْعًا (تقویت دینا) اور اس سے اَیَّدْتُہٗ (تفعیل تکثیر کے لیے آتا ہے، قرآن میں ہے: (وَ السَّمَآءَ بَنَیۡنٰہَا بِاَیۡىدٍ ) (۵۱:۴۷) اور ہم نے آسمان کو بڑی قوت سے بنایا اور اَیْدٌ میں ایک لغت آدٌ بھی ہے اور اسی سے امرعظیم کو مُؤَیَّدٌ کہا جاتا ہے اور جو چیز دوسری کو سہارا دے اور بچائے اسے اِیَادٌ الشئی کہا جاتا ہے ایک قرأت میں اَیَّدْتُّکَ ہے جو اَفعلتُ (افعال) سے ہے اور اِیَادُ الشئی کے محاورہ سے ماخوذ ہے، زجاج رحمہ اﷲ فرماتے ہیں کہ یہ فاعلت (مفاعلہ) مثل عَاونتُ سے بھی ہوسکتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْاَيْدِ | سورة ص(38) | 17 |
اَيَّدَكَ | سورة الأنفال(8) | 62 |
اَيَّدْتُّكَ | سورة المائدة(5) | 110 |
بِاَيْىدٍ | سورة الذاريات(51) | 47 |
فَاَيَّدْنَا | سورة الصف(61) | 14 |
وَاَيَّدَكُمْ | سورة الأنفال(8) | 26 |
وَاَيَّدَهُمْ | سورة المجادلة(58) | 22 |
وَاَيَّدَهٗ | سورة التوبة(9) | 40 |
وَاَيَّدْنٰهُ | سورة البقرة(2) | 87 |
وَاَيَّدْنٰهُ | سورة البقرة(2) | 253 |
يُؤَيِّدُ | سورة آل عمران(3) | 13 |