Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکِنُّ:ہر وہ چیز جس میں کسی چیز کو محفوظ رکھا جائے۔ کَنَنْتُ الشَّیْئَ کَنَّا:کسی چیز کو کِنَّ میں محفوظ کردیا اور کَنَنْتُ (ثلاثی مجرد) خصوصیت کے ساتھ کسی مادی شی کو گھر یا کپڑے وغیرہ میں چھپانے پر بولا جاتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (کَاَنَّہُنَّ بَیۡضٌ مَّکۡنُوۡنٌ ) (۳۷۔۴۹) گویا وہ محفوظ انڈے ہیں۔ (کَاَنَّہُمۡ لُؤۡلُؤٌ مَّکۡنُوۡنٌ ) (۵۲۔۲۴) جیسے چھپائے ہوئے موتی۔اور اَکْنَنْتُ (باب افعال سے) دل میں کسی بات کو چھپانے پر بولا جاتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (اَوۡ اَکۡنَنۡتُمۡ فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ ) (۲۔۲۳۵) یا (نکاح کی خواہش کو) اپنے دلوں میں مخفی رکھو۔اور کِنٌّ کی جمع اَکْنَانٌ آتی ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنَ الۡجِبَالِ اَکۡنَانًا) (۱۶۔۸۱) اور پہاڑوں میں تمہارے لئے غاریں بنائیں۔اَلْکِنَانُ:پردہ، غلاف وغیرہ جس میں کوئی چیز چھپائی جائے اس کی جمع اَکِنَّۃٌ آتی ہے جیسے غِطَائٌ کی جمع اَغْطِیَۃٌ چناچنہ ارشاد ہے۔ (وَجَلَلْنَا عَلٰی قُلُوْبِھِمْ اَکِنَّۃً اَنْ یَّفْقَھُوْہُ ) اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال رکھے ہیں کہ اس کو سمجھ نہ سکیں۔اور آیت کریمہ: (وَ قَالُوۡا قُلُوۡبُنَا فِیۡۤ اَکِنَّۃٍ ) (۴۱۔۵) اور کہنے لگے ہمارے دل پردوں میں ہیں۔کے بعض نے یہ معنی بیان کیئے ہیں کہ ہم تمہاری باتیں سمجھنے سے قاصر ہیں۔جیسا کہ دوسری جگہ فرمایا: (قَالُوۡا یٰشُعَیۡبُ مَا نَفۡقَہُ کَثِیۡرًا مِّمَّا تَقُوۡلُ) (۱۱۔۹۱) انہوں نے کہا اے شعیب تمہاری بہت سی باتیں ہماری سمجھ میں نہیں آتیں اور آیت کریمہ: (اِنَّہٗ لَقُرۡاٰنٌ کَرِیۡمٌ … فِیۡ کِتٰبٍ مَّکۡنُوۡنٍ) (۵۶۔۷۷،۷۸) کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن پاک ہے جو کتاب محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ کتاب مکنون سے لوح محفوظ مراد ہے (1) اور بعض نے کہا ہے کہ یہ قرآن پاک کے عند اﷲمحفوظ ہونے کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ دوسرے مقام پر فرمایا: (اِنَّا نَحۡنُ نَزَّلۡنَا الذِّکۡرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوۡنَ ) (۱۵۔۹) اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں۔اور شادی شدہ عورت پر بھی کِنَّۃٌ کا الطلاق ہوتاہے کیونکہ وہ اپنے خاوند کی حفاظت میں رہتی ہے اس بناء پر شادی شدہ عورت کو مُحْصَنَۃٌ بھی کہتے ہیں گویا وہ اپنے خاوند کی حفاظت کے قلعے میں محفوظ ہے۔اَلْکِنَانَۃُ:ترکش جو کہیں سے پھٹا ہوا نہ ہو۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْمَكْنُوْنِ سورة الواقعة(56) 23
اَكِنَّةً سورة الأنعام(6) 25
اَكِنَّةً سورة بنی اسراءیل(17) 46
اَكِنَّةً سورة الكهف(18) 57
اَكِنَّةٍ سورة حم السجدہ(41) 5
اَكْنَانًا سورة النحل(16) 81
اَكْنَنْتُمْ سورة البقرة(2) 235
تُكِنُّ سورة النمل(27) 74
تُكِنُّ سورة القصص(28) 69
مَّكْنُوْنٌ سورة الطور(52) 24
مَّكْنُوْنٍ سورة الواقعة(56) 78
مَّكْنُوْنٌ سورة الصافات(37) 49