اَلشَّفَقُ: غروب آفتاب کے وقت دن کی روشنی کے رات کی تاریکی میں مل جانے کو شفق کہتے ہیں۔ قرآن میں ہے: (فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِ) (۸۴:۱۶) ہمیں شام کی سرخی کی قسم! اَلاِشْفَاقُ: کسی کی خیرخواہی کے ساتھ اس پر تکلیف آنے سے ڈرنا کیونکہ مشفق ہمیشہ مشفق علیہ کو محبوب سمجھتا ہے اور اسے تکلیف پہنچنے سے ڈرتا رہتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ ہُمۡ مِّنَ السَّاعَۃِ مُشۡفِقُوۡنَ) (۲۱:۴۹) اور وہ قیامت کا بھی خوف رکھتے ہیں۔ اور جب یہ فعل حرف مِنْ کے واسطہ سے متعدی ہو تو اس میں خؤف کا پہلو زیادہ ہوتا ہے اور اگر بواسطہ فِیْ کے متعدی ہو تو عنایت کے معنیٰ نمایاں ہوتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّا کُنَّا قَبۡلُ فِیۡۤ اَہۡلِنَا مُشۡفِقِیۡنَ) (۵۲:۲۶) اس سے قبل ہم اپنے گھر میں خدا سے ڈرتے رہتے تھے۔ (مُشۡفِقُوۡنَ مِنۡہَا) (۴۲:۱۸) وہ اس سے ڈرتے ہیں۔ (مُشۡفِقِیۡنَ مِمَّا کَسَبُوۡا) (۴۲:۲۲) وہ اپنے اعمال (کے وبال سے) ڈر رہے ہوں گے۔ (ءَاَشۡفَقۡتُمۡ اَنۡ تُقَدِّمُوۡا) (۵۸:۱۳) کیا تم اس سے کہ … پہلے خیرات دیا کرو ڈرگئے ہو۔
Words | Surah_No | Verse_No |
ءَاَشْفَقْتُمْ | سورة المجادلة(58) | 13 |
بِالشَّفَقِ | سورة الانشقاق(84) | 16 |
مُشْفِقُوْنَ | سورة الأنبياء(21) | 28 |
مُشْفِقُوْنَ | سورة الأنبياء(21) | 49 |
مُشْفِقُوْنَ | سورة الشورى(42) | 18 |
مُشْفِقِيْنَ | سورة الكهف(18) | 49 |
مُشْفِقِيْنَ | سورة الشورى(42) | 22 |
مُشْفِقِيْنَ | سورة الطور(52) | 26 |
مُّشْفِقُوْنَ | سورة المؤمنون(23) | 57 |
مُّشْفِقُوْنَ | سورة المعارج(70) | 27 |
وَاَشْفَقْنَ | سورة الأحزاب(33) | 72 |