Blog
Books
Search Hadith

ایام فتن، علامات قیامت اور دوبارہ زندہ کیےجانے کا بیان

226 Hadiths Found
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمار! خوش ہو جاؤ،تمہیں ایک باغی جماعت قتل کرے گی۔

Haidth Number: 2507

) عَنْ أُمِّ الْفَضْلِ بِنت الحَارث: أَنَّهَا دَخلت عَلَى رَسُول اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ! إِنِّي رَأَيْتُ حُلْمًا مُنْكَرًا الليلَة. قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَتْ: إِنَّهُ شَدِيدٌ. قَالَ: وَمَا هُوَ؟ قَالَتْ: رَأَيْتُ كَأَنَّ قطعَةً مِنْ جَسَدِكَ قُطِعَتْ، وَوُضِعَتْ فِي حِجْرِي. قَالَ: رَأَيْتِي خَيْرًا، تَلِدُ فَاطِمَةُ إِنْ شَاءَ اللهُ غُلامًا فَيَكُونُ فِي حِجْرِكِ. فَوَلَدَت فَاطِمَة الْحُسَين فَكَان في حِجْرِي كَمَا قال رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم ، فَدَخَلت يَوْمًا إلى رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَوَضَعْتُه في حِجره، ثم حَانَت مِنِّي التفاتة، فَإِذَا عَيْنَا رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌تهريقان من الدموع، قالت: فقلت: يَا نَبِي الله! بِأَبِي أَنَت وَأُمِّي ما لك؟ فَقال: «أَتَانِي جِبْرِيل عليه الصّلاة والسلام، فَأَخْبَرَنِي أَن أُمَّتِي سَتَقْتُلُ ابْنِي هذا» فَقُلْتُ: هَذَا؟ فَقَالَ: «نَعَمْ، وَأَتَانِي بِتُرْبَة من تُرْبَتِه حَمْرَاء ».

ام الفضل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتی ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آج رات میں نے ایک برا خواب دیکھا ہے؟ آپ نے پوچھا: وہ کیا ؟کہنے لگیں: وہ بہت شدید قسم کا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: وہ کیا تھا؟ کہنے لگیں: میں نے دیکھا گویا کہ آپ کے جسم کا کوئی ٹکڑا کاٹ کر میری گود میں رکھ دیا گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے بہترین خواب دیکھا ہے،ان شاء اللہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا بچہ ہوگا تو وہ تمہاری گود میں آئے گا۔فاطمہ نے حسین‌رضی اللہ عنہ کو جنم دیا۔ تو جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا، اسی طرح وہ میری گود میں آگیا۔ایک دن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئی اور حسنا رضی اللہ عنہ کو آپ کی گود میں رکھ دیا ،پھر میں تھوڑی سی غیر متوجہ ہوئی توکیا دیکھتی ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کو کیا ہوا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: میرے پاس جبریل  آئے اور مجھے بتایا کہ میری امت میرے اس بیٹے کو قتل کر دے گی۔ میں نے کہا: اس کو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں،اور میرے پاس اس (کے خون سے رنگی)سرخ مٹی لائے۔

Haidth Number: 2508
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حبشی لوگ جب تک تم سے کنارہ کش رہیں تم بھی انہیں مت چھیڑو، کیوں کہ کعبہ کا خزانہ حبشیوں میں سے ہی کوئی چھوٹی پنڈلیوں والا (بدبخت) نکالے گا۔

Haidth Number: 2509
واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے اور فرمایا: کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ میں تم میں سب سے آخر میں فوت ہوں گا؟ خبردار !میں تم سے پہلے فوت ہوں گا، اور تم ٹولیوں کی صورت میں میری پیروی کرو گے، اور ایک دوسرے کو مارو گے۔

Haidth Number: 2510
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اگلے پچھلے تمام لوگوں کو جمع کرے گا تو اللہ تعالیٰ مومنین کی طرف آئے گا اور کھڑا ہو جائے گا۔ مومنین ایک ”كَوْم“ پر ہوں گے۔لوگوں نے عقبہ سے پوچھا: ”كَوْم“ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: بلند جگہ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم اپنے رب کو پہچانتے ہو؟ مومنین کہیں گے: اگر وہ خود ہمیں اپنی پہچان کروادے تو ہم اسے پہچان لیں گے،پھر اللہ تعالیٰ دو بارہ ان سے کہےگا اور ان کے سامنے مسکرائےگا تو وہ اللہ تعالیٰ کے لےک سجدے میں گر جائیں گے۔

Haidth Number: 2511
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ لوگوں کو ایک میدان میں جمع کرے گا تو ایک پکارنے والا پکارلگائے گا، ہر قوم اس کے پاس چلی جائے جس کی وہ عبادت کرتی تھی،تو ہرقوم اس کے پاس چلی جائے گی جس کی وہ عبادت کرتی تھی۔ اور کچھ لوگ وہیں کھڑے رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ ان کے پاس آئےگااور پوچھےگا: سب لوگ چلے گئے اور تم یہیں ہو؟ وہ کہیں گے: ہم اپنے معبود کا انتظار کررہے ہیں ۔اللہ تعالی فرمائے گا:کیا تم اسے پہچانتے ہو ؟وہ کہیں گے: اگر وہ ہمیں اپنی پہچان کروائے گا تو ہم اسے پہچان لیں گے۔ تب اللہ تعالیٰ ان کے لئے اپنی پنڈلی ظاہر کرےگاتو وہ لوگ سجدے میں گر جائیں گے، اور یہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: (القلم:۲۴)”جس دن پنڈلی ظاہر کر دی جائے گی اور انہیں سجدے کے لئے کہا جائے گا تو وہ اس کی طاقت نہیں رکھیں گے“اورسب منافق سجدہ کرنےکی طاقت نہیں رکھیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ انہیں(مومنین کو ) جنت کی طرف لے جائے گا ۔

Haidth Number: 2512

) عَنْ عَبْدِاللهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌مَجْلِسًا لَهُ فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَاضِعًا كَفَّيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! حَدِّثْنِي مَا الْإِسْلَامُ؟ (قلت: فذكر الحديث بطوله، وفيه) قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! فَحَدِّثْنِي مَتَى السَّاعَةُ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : سُبْحَانَ اللهِ! فِي خَمْسٍ مِنَ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهُنَّ إِلَّا هُوَ: اِنَّ اللّٰہَ عِنۡدَہٗ عِلۡمُ السَّاعَۃِ (لقمان: ٣٤) وَلَكِنْ إِنْ شِئْتَ حَدَّثْتُكَ بِمَعَالِمَ لَهَا دُونَ ذَلِكَ قَالَ: أَجَلْ يَا رَسُولَ اللهِ! فَحَدِّثْنِي قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا رَأَيْتَ الْأَمَةَ وَلَدَتْ رَبَّتَهَا أَوْ رَبَّهَا وَرَأَيْتَ أَصْحَابَ الشَّاءِ يتطَاوَلُون بِالْبُنْيَانِ وَرَأَيْتَ الْحُفَاةَ الْجِيَاعَ الْعَالَةَ كَانُوا رُءُوسَ النَّاسِ فَذَلِكَ مِنْ مَعَالِمِ السَّاعَةِ وَأَشْرَاطِهَا قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! وَمَنْ أَصْحَابُ الشَّاءِ وَالْحُفَاةُ الْجِيَاعُ الْعَالَةُ؟ قَالَ: الْعَرَبُ. ( )

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ایک مجلس میں بیٹھے تھے، جبریل علیہ السلام ان کے پاس آئے اور اپنے ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں پر رکھ کر بیٹھ گئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول!مجھے بتائیے اسلام کیا ہے؟ (لمبی حدیث ذکر کی اس میں ہے کہ) جبریل علیہ السلام نے کہا: اے اللہ کے رسول! مجھے بتائیے قیامت کب آئے گی؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! یہ ان پانچ چیزوں میں سے ہے جو غیب سے تعلق رکھتی ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا: (لقمان: ٣٤) اللہ ہی کو غیب کا علم ہے۔ لیکن اگر تم چاہو تو میں قیامت سے پہلے قیامت کی نشانیاں تمہیں بتا سکتا ہوں۔ جبریل uنے کہا: اے اللہ کے رسول! ٹھیک ہے ،مجھے بتائیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دیکھو کہ لونڈی مالکن یا مالک کو جنم دے رہی ہے، اور تم دیکھو کہ بکریوں والے گھر بنا کر ایک دوسرے پر فخر کر رہے ہیں اور ننگے پاؤں، بھوکے،فقیرلوگوں کو دیکھو کہ وہ لوگوں کے سربراہ بن جائیں تو یہ قیامت کی نشانیاں ہیں۔ جبریل uنے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ بکریوں والے، محتاج فقیر اور بھوکے اور ننگے پاؤں کون لوگ ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عرب لوگ۔

Haidth Number: 2513
سعید بن ابی سعید رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً (مرسلا) مروی ہے کہ: جب تم مساجد کومزین اور اپنے مصاحف کو خوب صورت بناؤ گے تو پھر تم پر بربادی مسلط ہو جائے گی۔

Haidth Number: 2514
بقیرہ رضی اللہ عنہا قعقاع بن ابی حدرد اسلمی کی بیوی کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ منبر پر فرما رہے تھے:اے لوگو!جب تم کسی لشکر کے بارے میں سنو کہ وہ نزدیک ہی زمین میں دھنسا دیا گیا ہے تو سمجھو قیامت قریب آگئی ہے۔

Haidth Number: 2515
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب کسی علاقے میں برائی عام ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس علاقے میں اپنا عذاب بھیج دیتا ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:اس علاقے میں اللہ کے فرمانبرداربھی ہوں گے؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ہاں پھر وہ اللہ کی رحمت کی طرف چلے جائیں گے۔

Haidth Number: 2516
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعاً مروی ہے کہ: جب کسی علاقے میں برائی عام ہو جائے تو اللہ عزوجل اس علاقے والوں پر اپنا عذاب نازل کر دیتا ہے۔ اگر اس میں نیک لوگ ہوں تو وہ عذاب انہیں بھی اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے جو برے لوگوں کو پہنچتا ہے،پھر نیک لوگ اللہ کی رحمت کی طرف لوٹتے ہیں۔

Haidth Number: 2517
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی شخص کہے کہ لوگ ہلاک ہو گئے تو سب سے زیادہ برباد ہونے والا وہ خود ہی ہوتا ہے۔

Haidth Number: 2518
ابو بردہ اپنے والد(ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ )سے بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو ہر مومن کی طرف ایک فرشتہ بھیجا جائے گا جس کے ساتھ ایک کافر ہوگا۔ وہ فرشتہ اس مومن سے کہے گا۔ اے مومن! اس کافر کو پکڑو، یہ تمہارے بدلے آگ میں جائے گا۔

Haidth Number: 2519
مقداد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب قیامت کا دن ہوگا تو سورج کو بندوں کے قریب کر دیا جائے گا حتی کہ وہ ایک یا دو میل کے فاصلے پر رہ جائے گا۔ تو سورج انہیں جلائے گا،اس وقت وہ اپنے اعمال کے بقدر پسینے میں غرق ہوں گے، کسی کو ایڑیوں تک،پسینہ آرہا ہوگا، کسی کو گھٹنوں تک،کسی کو کمر تک اور کسی کو منہ تک۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اپنے منہ کی طرف اشارہ کیا، یعنی اسے پسینے کی لگام پہنائی جائے گی۔

Haidth Number: 2520
عدیسہ بنت اھبان سے مروی ہے کہ کہتی ہیں کہ جب علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ یہاں (بصرہ میں)آئے تو میرے والد کے پاس آئے اور کہنے لگے: ابو مسلم! کیا تم اس قوم کے خلاف میری مدد نہیں کرو گے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ انہوں نے ایک لونڈی کو بلایا اور کہا: میری تلوار نکال کر لاؤ،وہ تلوار نکال کر لائی تو انہوں نے بالشت بھر باہر نکالی تو وہ لکڑی کی بنی ہوئی تھی کہنے لگے: میرے خلیل اور آپ کے چچا زاد (محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مجھ سے عہد لیا تھا کہ جب مسلمانوں کے درمیان فتنہ برپاہو جائے تو لکڑی کی تلوار بنا لینا۔ اب اگر آپ چاہیں تو میں آپ کے ساتھ چلوں، علی‌رضی اللہ عنہ کہنے لگے:مجھے تم سے اور تمہاری تلوار سے کوئی غرض نہیں۔

Haidth Number: 2521
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میری امت مغرورانہ چال چلے گی اور بادشاہوں کے بیٹے فارس (ایران)اورروم (یورپ)کے لوگ، ان کی خدمت کریں گے تب بدترین لوگ بہترین لوگوں پر مسلط کر دیئے جائیں گے ۔

Haidth Number: 2522
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات میں نے خواب میں خود کو خانہ ٔ کعبہ کے پاس دیکھا،میں نے ایک گندمی رنگ کا آدمی دیکھا۔ اتنا حسین کہ تم نے کوئی شخص نہیں دیکھا ہوگا۔ اس کی ایسی چمک تھی کہ تم نے اتنی حسین زلفیں کسی کی نہیں دیکھی ہوں گی کہ خوب صورت ترین چمک جو تم د یکھ سکو۔ اس کی زلفیں انتہائی خوبصورت تھیں جن میں اس نے کنگھی کی ہوئی تھی۔ اس کے بالوں سے پانی ٹپک رہا تھا، دو آمیوں پر ٹیک لگائے یا ان کے کاندھوں پر ٹیک لگائے ہوئے۔ کعبہ کا طواف کر رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون ہے؟ کہا گیا: یہ مسیح ابن مریم ہیں۔ پھر اچانک میں نے سخت گھنگریالے بالوں والا ایک شخص دیکھا،دائیں آنکھ سے کانا، گویا وہ پھولا ہوا انگور ہو،میں نے پوچھا یہ کون ہے؟ مجھے بتایا گیا: یہ مسیح دجال ہے۔

Haidth Number: 2523
نضر بن انس بن مالک اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: کہ آپ قیامت کے دن میری سفارش کریں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ضرور کروں گا ۔میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌قیامت کے دن میں آپ کو کہاں تلاش کروں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلے تم مجھے پل صراط پر تلاش کرنا، میں نے کہا: اگر میں آپ سے پل صراط پر نہ مل سکوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب میزان کے پاس مجھ سے ملنا، میں نے کہا: اگر میں آپ کو میزان کے پاس نہ پاؤں تو؟آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:تو حوض پر پاؤ گے،ان تین مقامات میں سے کہیں نہ کہیں ضرور پاؤ گے ۔

Haidth Number: 2524
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تمہیں فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح ڈھانپ لیں گے،نجات پانے والا وہ شخص ہوگا، پہاڑوں کی چوٹیوں پر رہنے والا جو بکریوں کے ریوڑ سے کھائے گا۔ یا وہ شخص جوجہاد کے راستے تلاش کرتا ہو گااپنے گھوڑے کی لگام تھامے ہوئے ہو اور اپنے غنیمت کے مال میں سے کھاتا ہو۔(

Haidth Number: 2525
Haidth Number: 2526
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ: قیامت قریب آ گئی، لوگ دنیا کی حرص میں زیادہ ہوں گے اور اللہ تعالیٰ سے دور ہوں گے

Haidth Number: 2527
ابو موسیٰ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اپنی کمانیں تو ڑ دو،یعنی فتنے کے دوران، ان کی تاریں کاٹ دو، اور گھروں میں بند ہو جاؤ،اور فتنوں میں بنی آدم کے بہترین شخص کی طرح رہو

Haidth Number: 2528
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ: خبردار فتنہ یہاں ہے، خبردار !فتنہ یہاں ہے۔(آپ نے یہ بات دو یا تین مرتبہ فرمائی) جہاں سے شیطان کے سینگ نمودار ہوتے ہیں(اور اپنے ہاتھ سے)مشرق کی طرف اشارہ کیا۔ اور ایک روایت میں ہے عراق کی طرف

Haidth Number: 2529
رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: خبردار فتنہ یہاں ہے جہاں سے شیطان کا سینگ طلوع ہوتا ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابن عمر، ابومسعود انصاری، ابن عباس اور ابوھریرہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 2530
معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہما ہمارے درمیان کھڑے ہو کر کہنے لگے: خبردار !رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: خبردار! تم سے پہلے اہل کتاب بہتّر (۷۲) فرقوں میں تقسیم ہو گئے اور یہ امت تہتّر(۷۳) فرقوں میں تقسیم ہو گی۔ بہتّر (۷۲) آگ میں ہوں گے اور ایک جنت میں اور یہ (حق پر قائم) جماعت ہوگی

Haidth Number: 2531
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ایک آدمی کو کسی کام پر مقرر کیا، وہ کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! میرے لئےبہترین کام پسند کیجئے۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اپنے گھر میں ٹھہرے رہو

Haidth Number: 2532
عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے دعا کرتے ہوئے فرمایا: اے اللہ! ہمارے مکہ میں ہمارے لئے برکت عطا کر، اے اللہ! ہمارے مدینہ میں ہمارے لئے برکت عطا کر، اے اللہ! ہمارے شام میں ہمارے لئے برکت عطا کر، ہمارے صاع میں برکت عطا کر، ہمارے مُد میں ہمارے لئے برکت عطا کر، ایک آدمی کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! ہمارے عراق میں بھی۔ آپ نے اس سے منہ پھیر لیا۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌تین مرتبہ یہ دعا دہرائی۔ ہر مرتبہ وہ آدمی کہتا: ہمارے عراق میں بھی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس سے منہ پھیر لیتے۔ (پھر) آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: وہاں پر زلزلے اور فتنے برپا ہوں گے اور وہیں شیطان کا سینگ طلوع ہوگا

Haidth Number: 2533
قتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ہمیں انس بن مالک‌رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک آدمی کہنے لگا: اے اللہ کے نبی! قیامت کے دن کافر اپنے چہرے کے بل چلایا جائے گا؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:کیا وہ ذات جس نے دنیا میں اسے ٹانگوں کے بل چلایا اس بات پر قادر نہیں کہ قیامت کے دن اسے اس کے چہرے کے بل چلائے؟ قتادہ کہنے لگے: ہمارے رب کی عزت کی قسم! کیوں نہیں۔

Haidth Number: 2534
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ایک مصیبت زدہ قوم کے پاس سے گزرے تو آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کیا یہ لوگ عافیت کا سوال نہیں کرتے۔

Haidth Number: 2535
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میری امت پر رحم کیا گیا ہے، آخرت میں اس پر عذاب نہیں، اس کا عذاب دنیا میں فتنوں، زلزلوں اور آتش فشاں کی صورت میں ہے

Haidth Number: 2536