اَلْوَقْتُ:کسی کام کے لئے مقررہ زمانہ کی آخری حد کو کہتے ہیں اس لیے یہ لفظ معین عرصہ کے لئے استعمال ہوتا ہے جیسے وَقَّتُّ کَذَا:میں نے اس کے لئے اتنا عرصہ مقرر کیا اور ہر وہ چیز جس کے لئے عرصہ متعین کردیا جائے موقوت کہلاتی ہے۔قرآن پاک میں ہے: (اِنَّ الصَّلٰوۃَ کَانَتۡ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ کِتٰبًا مَّوۡقُوۡتًا) (۴۔۱۰۳)بے شک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے۔ (وَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡ ) (۷۷۔۱۱)اور جب پیغمبر اکٹھے کئے جائیں گے۔ اَلْمِیْقَاتُ:کسی شے کے مقررہ وقت یا اس وعدہ کے ہیں جس کے لیئے کوئی وقت متعین کیا گیا ہو۔قرآن پاک میں ہے۔ (اِنَّ یَوۡمَ الۡفَصۡلِ کَانَ مِیۡقَاتًا ) (۷۸۔۱۷) بے شک فیصلے کا دن مقرر ہے۔ (اِنَّ یَوۡمَ الۡفَصۡلِ مِیۡقَاتُہُمۡ ) (۴۴۔۴۰)کچھ شک نہیں کہ فیصلے کا دن اٹھنے کا وقت ہے (اِلٰی مِیۡقَاتِ یَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ) (۵۶۔۵۰) سب ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے۔اور کبھی مِیْقَاتٌ کا لفظ کسی کام کے لئے مقرر کردہ مقام پر بھی بولا جاتا ہے جیسے مَوَاقِیْتُ الْحَجٌ یعنی مواضع (جو احرام باندھنے کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔)
Words | Surah_No | Verse_No |
الْوَقْتِ | سورة الحجر(15) | 38 |
الْوَقْتِ | سورة ص(38) | 81 |
اُقِّتَتْ | سورة المرسلات(77) | 11 |
لِمِيْقَاتِ | سورة الشعراء(26) | 38 |
لِمِيْقَاتِنَا | سورة الأعراف(7) | 143 |
لِوَقْتِهَآ | سورة الأعراف(7) | 187 |
لِّمِيْقَاتِنَا | سورة الأعراف(7) | 155 |
مَوَاقِيْتُ | سورة البقرة(2) | 189 |
مِيْقَاتًا | سورة النبأ(78) | 17 |
مِيْقَاتُ | سورة الأعراف(7) | 142 |
مِيْقَاتُهُمْ | سورة الدخان(44) | 40 |
مِيْقَاتِ | سورة الواقعة(56) | 50 |
مَّوْقُوْتًا | سورة النساء(4) | 103 |