اَلْخِیَانَۃُ: خیانت اور نفاق دونوں ہم معنیٰ ہیں مگر خیانت کا لفظ عہد اور امانت کا پاس نہ کرنے پر بولا جاتا ہے اور نفاق دین کے متعلق بولا جاتا ہے۔پھر ان میں تداخل ہوجاتا ہے۔پس خیانت کے معنیٰ خفیہ طور پر عہد شکنی کرکے حق کی مخالفت کے آتے ہیں اس کی ضد امانت ہے اور محاورہ میں خُنْتُ فُلَانًا وَاَمَانَۃَ فُلَانٍ دونوں طرح بولا جاتا ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (لَا تَخُوۡنُوا اللّٰہَ وَ الرَّسُوۡلَ وَ تَخُوۡنُوۡۤا اَمٰنٰتِکُمۡ ) (۸۔۲۷) نہ تو خدا اور رسولؐ کی امانت میں خیانت کرو اور نہ اپنی امانتوں میں خیانت کرو۔ (ضَرَبَ اللّٰہُ مَثَلًا لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوا امۡرَاَتَ نُوۡحٍ وَّ امۡرَاَتَ لُوۡطٍ ؕ کَانَتَا تَحۡتَ عَبۡدَیۡنِ مِنۡ عِبَادِنَا صَالِحَیۡنِ فَخَانَتٰہُمَا ) (۶۶۔۱۰) خدا نے کافروں کے لئے نوح علیہ السلام کی بیوی اور لوط علیہ السلام کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ہے دونوں ہمارے دو نیک بندوں کے گھر میں تھیں اور دونون نے ان کی خیانت کی۔اور آیت کریمہ: (وَ لَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلٰی خَآئِنَۃٍ مِّنۡہُمۡ ) (۵۔۱۳) اورہمیشہ تم ان کی (ایک نہ ایک) خیانت کی خبر پاتے رہتے ہو۔ کے معنیٰ بعض نے عَلٰی جَمَاعَۃٍ خَآئِنَۃٍ مِّنْھُمْ کئے ہیں یعنی خَآئِنَۃٍ کو جماعۃٍ کی صفت مانا ہے اور بعض نے اس کے معنیٰ عَلٰی رَجُلٍ خَائِنٍ کئے ہیں یعنی اسے رَجْلٌ کی صفت مانا ہے اور کہا ہے کہ رَجُلٌ خَائِنٌ وَخَائِنَۃٌ دونوں طرح استعمال ہوتا ہے۔جیسا کہ رَاوِیَۃٌ (روایت کرنے والا) اور دَاَھِیَۃٌ کے الفاظ ہیں۔ بعض نے کہا کہ خَائِنَۃٌ یہاں مصدر کی جگہ پر استعمال ہوا ہے جیسا کہ قْمْ قَائِما کا محاورہ ہے اور آیت کریمہ: (یَعۡلَمُ خَآئِنَۃَ الۡاَعۡیُنِ ) (۴۰۔۱۹) وہ آنکھوں کی خیانت کو جانتا ہے۔بھی اسی معنیٰ پر محمول ہے۔اور فرمایا: (وَ اِنۡ یُّرِیۡدُوۡا خِیَانَتَکَ فَقَدۡ خَانُوا اللّٰہَ مِنۡ قَبۡلُ فَاَمۡکَنَ مِنۡہُمۡ) (۸۔۷۱) اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں تو یہ پہلے ہی اﷲ سے دغا کرچکے ہیں تو اس نے ان کو (تمہارے ) قبضے میں دے دیا۔اور آیت کریمہ: (عَلِمَ اللّٰہُ اَنَّکُمۡ کُنۡتُمۡ تَخۡتَانُوۡنَ اَنۡفُسَکُمۡ ) (۲۔۱۸۷) خدا جانتا ہے کہ تم اپنے حق میں خیانت کرنا چاہتے تھے۔ میں اخْتِیَانِ کے معنیٰ خیانت کے لئے حیلہ کرنے کے ہیں۔ اس بناء پر تَخُوْنُونَ اَنفُسَکُمْ نہیں کہا کیونکہ ان سے خیانت کا صدور نہیں ہوا تھا جس کے معنیٰ قصد خیانت کے لئے جذبات کے حرکت میں آنے کے ہیں اسی معنیٰ کی طرف اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌ بِالسُّوٓئِ، میں اشارہ پایا جاتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْخَاۗىِٕنِيْنَ | سورة الأنفال(8) | 58 |
الْخَاۗىِٕنِيْنَ | سورة يوسف(12) | 52 |
اَخُنْهُ | سورة يوسف(12) | 52 |
تَخُوْنُوا | سورة الأنفال(8) | 27 |
تَخْتَانُوْنَ | سورة البقرة(2) | 187 |
خَانُوا | سورة الأنفال(8) | 71 |
خَاۗىِٕنَةٍ | سورة المائدة(5) | 13 |
خَاۗىِٕنَةَ | سورة مومن(40) | 19 |
خَوَّانًا | سورة النساء(4) | 107 |
خَوَّانٍ | سورة الحج(22) | 38 |
خِيَانَةً | سورة الأنفال(8) | 58 |
خِيَانَتَكَ | سورة الأنفال(8) | 71 |
فَخَانَتٰهُمَا | سورة التحريم(66) | 10 |
لِّلْخَاۗىِٕنِيْنَ | سورة النساء(4) | 105 |
وَتَخُوْنُوْٓا | سورة الأنفال(8) | 27 |
يَخْتَانُوْنَ | سورة النساء(4) | 107 |