اَلْحَرثُ: (ن) کے معنی زمین میں بیج ڈالنے اور اسے زراعت کے لئے تیار کرنے کے ہیں اور کھتی کو بھی حَرْث کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اَنِ اغۡدُوۡا عَلٰی حَرۡثِکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ صٰرِمِیۡنَ ) (۶۸:۲۲) کہ اگر تم کو کاٹنا ہے تو اپنی کھیتی پر سویرے ہی جاپہنچو۔ اور کھیتی سے زمین کی آبادی ہوتی ہے اس لئے حرث بمعنیٰ آبادی آجاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (مَنۡ کَانَ یُرِیۡدُ حَرۡثَ الدُّنۡیَا نُؤۡتِہٖ مِنۡہَا وَ مَا لَہٗ فِی الۡاٰخِرَۃِ مِنۡ نَّصِیۡبٍ ) (۴۲:۲۰) جو شخص آخرت کی کھیتی کا طلب گار ہے اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور جو دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہو اس کو ہم اس میں سے دے دیں گے۔ اور اس کا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا۔ اور ہم اپنی کتاب مکارم الشریعہ میں دنیا کے کھیتی اور لوگوں کے کسان ہونے اور اس میں بیج بونے کی کیفیت تفصیل سے بیان کرچکے ہیں۔ ایک روایت میں ہے (1) (۷۲) اَصْدَقُ الْاَسْمَائِ الحارث کہ سب سے سچا نام حارب ہے کیونکہ اس میں کسب کے معنیٰ پائے جاتے ہیں ایک دوسری روایت میں ہے(2) (۷۵) اُحْرُثْ فِی دُنْیَاکَ لِآخِرَتِکَ کہ اس دنیا میں آخرت کے لئے کاشت کرلو۔ حَرْثُ الْاَرْضِ: (زمین کاشت کرنا) سے تھییج بھڑکانا کے معنی کے پیش نظر حَرَّثْتُ النَّارَ کہا جاتا ہے میں نے آگ بھڑکائی اور جس لکڑی سے آگ کریدی جاتی ہے اسے محرث کہا جاتا ہے کسی کا قول ہے۔ (3) اُحْرُثِ الْقُرانَ: یعنی قرآن کی خوب تحقیق سے کام لو۔ حَرَثَ نَاقَتَہٗ: اونٹنی کو کام اور محنت سے دبلا کردیا۔ حضرت معاویہ رضی اﷲ عنہ نے انصار سے دریافت کیا کہ تمہارے پانی کھینچنے والے اونٹ کیا ہوئے؟ تو انہوں نے جواب دیا (4) حَرَثْنَاھَا یَوْمَ بَدْرٍ کہ ہم نے بدر کے دن انہیں دبلا کردیا۔ اور آیت کریمہ: (نِسَآؤُکُمۡ حَرۡثٌ لَّکُمۡ ۪ فَاۡتُوۡا حَرۡثَکُمۡ اَنّٰی شِئۡتُمۡ) (۲:۲۲۳) تمہاری عورتیں تمہاری کھیتی ہیں تو اپنی کھیتی میں جس طرح چاہو جاؤ۔ میں استعارہ عورتوں کو حَرْث کہا ہے کہ جس طرح زمین کی کاشت پر افراد انسانی کی بقا کا مدار ہے۔ اس طرح نوعِ انسان اور اس کی نسل کا بقا عورت پر ہے۔ اور آیت کریمہ: (یُہۡلِکَ الۡحَرۡثَ وَ النَّسۡلَ) (۲:۲۰۵) اور کھیتی کو (برباد) اور انسانوں اور حیوانوں کی) نسل کو نابود کردے۔ دونوں قسم کی کھیتی کو شامل ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْحَرْثَ | سورة البقرة(2) | 71 |
الْحَرْثَ | سورة البقرة(2) | 205 |
الْحَرْثِ | سورة الأنعام(6) | 136 |
الْحَرْثِ | سورة الأنبياء(21) | 78 |
تَحْرُثُوْنَ | سورة الواقعة(56) | 63 |
حَرْثٌ | سورة البقرة(2) | 223 |
حَرْثَ | سورة آل عمران(3) | 117 |
حَرْثَ | سورة الشورى(42) | 20 |
حَرْثَ | سورة الشورى(42) | 20 |
حَرْثَكُمْ | سورة البقرة(2) | 223 |
حَرْثِكُمْ | سورة القلم(68) | 22 |
حَرْثِهٖ | سورة الشورى(42) | 20 |
وَالْحَرْثِ | سورة آل عمران(3) | 14 |
وَّحَرْثٌ | سورة الأنعام(6) | 138 |