اَلْعَسْرُ: کے معنی تنگی اور سختی کے ہیں۔ یہ یُسْرٌ (آسنی، فارغ البالی) کی ضد ہے قرآن پاک میں ہے۔ (فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ یُسۡرًا ) (۹۴:۵) یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے بے شک مشکل کے ساتھ آسنی ہے۔ اَلْعُسْرَۃُ: تنگ دستی، تنگ حالی۔ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡ سَاعَۃِ الۡعُسۡرَۃِ ) (۹:۱۱۷) مشکل کی گھڑی میں (وَ اِنۡ کَانَ ذُوۡ عُسۡرَۃٍ ) (۲:۲۸۰) اور اگر قرص لینے والا تنگدست ہو۔ اور اَضَاقَ فُلَانٌ کی طرح اَعْسَرَ فُلَانٌ کے معنی ہیں، وہ مفلس اور تنگ حال ہوگیا۔ تَعَاسَرَ الْقَوْمُ: لوگوں نے معاملہ کو الجھانے کی کوشش کی، قرآن پاک میں ہے۔ (وَ اِنۡ تَعَاسَرۡتُمۡ فَسَتُرۡضِعُ لَہٗۤ اُخۡرٰی ) (۶۵:۶) اور اگر باہم ضد (اور نااتفاقی) کے کرو گے تو (بچے) کو اس کے (باپ کے) کہنے سے کوئی اور عورت دودھ پلائے گی۔ یَوْمٌ عَسِیْرٌ: سخت دن۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ کَانَ یَوۡمًا عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ عَسِیۡرًا) (۲۵:۲۶) اور وہ دن کافروں پر (سخت) مشکل ہوگا۔ (یَّوۡمٌ عَسِیۡرٌ … عَلَی الۡکٰفِرِیۡنَ غَیۡرُ یَسِیۡرٍ) (۷۴:۹-۱۰) مشکل کا دن (یعنی) کافروں پر آسان نہ ہوگا۔ عَسَّرَ الرَّجُلُ: تنگدستی کے وقت کسی چیز کا مطالبہ کرنا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْعُسْرَ | سورة البقرة(2) | 185 |
الْعُسْرَةِ | سورة التوبة(9) | 117 |
الْعُسْرِ | سورة الشرح(94) | 5 |
الْعُسْرِ | سورة الشرح(94) | 6 |
تَعَاسَرْتُمْ | سورة الطلاق(65) | 6 |
عَسِرٌ | سورة القمر(54) | 8 |
عَسِيْرًا | سورة الفرقان(25) | 26 |
عَسِيْرٌ | سورة المدثر(74) | 9 |
عُسْرًا | سورة الكهف(18) | 73 |
عُسْرٍ | سورة الطلاق(65) | 7 |
عُسْرَةٍ | سورة البقرة(2) | 280 |
لِلْعُسْرٰى | سورة الليل(92) | 10 |