اَلرَّھْبُ وَالرَّھْبَۃُ: ایسے خوف کو کہتے ہیں جس میں احتیاط اور اضطراب بھی شامل ہو۔ قرآن میں ہے: (لَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ رَہۡبَۃً ) (۵۰:۱۳) تمہاری ہیبت تو (ان کے دلوں میں اﷲ تعالیٰ سے) بڑھ کر ہے۔ (جَنَاحَکَ مِنَ الرَّہۡبِ ) (۲۸:۳۲) (اور دفع) خوف کے لئے اپنے بازو سکیڑ لو۔ اس میں ایک قرأت رُھب بضمہ الراء بھی ہے۔ جس کے معنیٰ فَزَعٌ یعنی گھبراہٹ کے ہیں۔ مقاتل کہتے ہیں کہ رَھْبٌ کی تفسیر معلوم کرنے کی غرض سے نکلا۔ دریں اثنا کہ میں کھانا کھا رہا تھا کہ ایک اعرابی عورت آئی۔ اور اُس نے کہا ’’اے اﷲ کے بندے! مجھے کچھ خیرات دیجئے جب میں لپ بھر کر اسے دینے لگا تو کہنے لگی: ھٰھُنَا فِیْ رَھْبِیْ یعنی یہاں میری آستین میں ڈال دیجئے۔ (تو میں سمجھ گیا کہ آیت میں بھی رھب بمعنیٰ آستین کے ہیں) لیکن پہلے معنیٰ یعنی گھبراہٹ کے زیادہ صحیح ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (رَغَبًا وَّ رَہَبًا) (۲۱:۹۰) (ہمارے فضل کی) توقع اور (ہمارے عذاب کے) خوف سے (ہمیں پکارتے رہتے ہیں۔) (تُرۡہِبُوۡنَ بِہٖ عَدُوَّ اللّٰہِ) (۸:۶۰) اس سے تم اﷲ کے دشمنوں پر اور اپنے دشمنوں پر دھاک بٹھائے رکھو گے۔ اور آیت: (وَ اسۡتَرۡہَبُوۡہُمۡ ) (۷:۱۱۶) اور ان کو دہشت میں ڈال دیا۔ میں اِسْتِرْھَاب کے معنیٰ دہشت زدہ کرنے کے ہیں۔ (وَ اِیَّایَ فَارۡہَبُوۡنِ ) (۲:۴۰) اور مجھ ہی سے ڈرو۔ اور تَرْھُبٌ (تفعل) کے معنیٰ تعبد یعنی راہب بننے اور عبادت میں خوف سے کام لینے کے ہیں اور فرط خوف سے عبادت گزاری میں غلو کرنے کو رَھْبَانِیَّۃٌ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ رَہۡبَانِیَّۃَۨ ابۡتَدَعُوۡہَا) (۵۷:۲۷) اور رہبانیت (لذت دنیا کا چھوڑ بیٹھنا) جو انہوں نے ازخود ایجاد کی تھی۔ اور رُھبان (صومعہ نشین لوگ) واحد بھی ہوسکتا ہے اور جمع بھی، جو اس کو واحد قرار دیتے ہیں ان کے نزدیک اس کی جمع رَھَابِیْن آتی ہے لیکن اس کی جمع رَھَابِیَّۃٌ بنانا زیادہ مناسب ہے۔ اَلْاِرْھَابُ: (افعال) کے اصل معنیٰ اونٹوں کو خوف زدہ کرنے کے ہیں۔ اور اسی سے ’’رَھْبٌ‘‘ ہے جس کے معنی لاغر اونٹنی (یاشترنرقوی و کلاں جثہ) کے ہیں مشہور محاورہ ہے۔ (1) رَھَبُوْتٌ خَیرٌ مِنْ رَّحَمُوْتٍ: کہ رحم سے خوف بہت ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الرَّهْبِ | سورة القصص(28) | 32 |
تُرْهِبُوْنَ | سورة الأنفال(8) | 60 |
رَهْبَةً | سورة الحشر(59) | 13 |
فَارْهَبُوْنِ | سورة النحل(16) | 51 |
فَارْھَبُوْنِ | سورة البقرة(2) | 40 |
وَاسْتَرْهَبُوْهُمْ | سورة الأعراف(7) | 116 |
وَالرُّهْبَانِ | سورة التوبة(9) | 34 |
وَرَهْبَانِيَّةَۨ | سورة الحديد(57) | 27 |
وَرُهْبَانًا | سورة المائدة(5) | 82 |
وَرُهْبَانَهُمْ | سورة التوبة(9) | 31 |
وَّرَهَبًا | سورة الأنبياء(21) | 90 |
يَرْهَبُوْنَ | سورة الأعراف(7) | 154 |