Blog
Books
Search Hadith

جامع دعاؤں کا بیان

بَاب جَامع الدُّعَاء

58 Hadiths Found
ابوموسیٰ اشعری ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ یہ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! میری خطائیں ، میری جہالت ، اور تمام امور میں جو مجھ سے زیادتی ہوئی جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے ، معاف فرما دے ، اے اللہ ! میں نے جو دانستہ کیا جو بھول چوک سے ہوا اور جو کچھ عمداً کیا یہ سب کچھ مجھ میں ہے تو اسے معاف کر دے ، اے اللہ ! میں نے جو آگے بھیجا اور جو پیچھے چھوڑا ، میں نے جو علانیہ کیا اور جو چھپ کر کیا اور جسے تو مجھ سے زیادہ جانتا ہے سب معاف کر دے ، تو ہی آگے کرنے والا اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے اور تو ہر چیز پر قادر ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 2482
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! میرے دین کی اصلاح فرما جو کہ میرے تمام معاملات کا محافظ ہے ، میری دنیا کی اصلاح فرما جس میں میری معاش ہے ، میری آخرت کی اصلاح فرما جہاں مجھے لوٹ کر جانا ہے ، زندگی کو ہر قسم کی خیر و بھلائی میں اضافہ کا باعث بنا اور موت کو ہر قسم کے شر سے راحت کا باعث بنا ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 2483
عبداللہ بن مسعود ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! میں تجھ سے ہدایت ، تقوی اور عفت اور تونگری کا سوال کرتا ہوں ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 2484
علی ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :’’ کہو ، اے اللہ ! میری راہنمائی فرما ، مجھے درست رکھ اور (اے علی ؓ) راہنمائی سے راہ ہدایت پہ چلنے کا تصور اور درست ہونے سے تیر کا سا درست ہونا تصور میں رکھ ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 2485
ابومالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : ایک آدمی تھا جب اس نے اسلام قبول کیا تو نبی ﷺ نے اسے نماز سکھائی ، پھر اسے ان کلمات کے ذریعے دعا کرنے کا حکم فرمایا :’’ اے اللہ ! مجھے بخش دے ، مجھ پر رحم فرما ، مجھے عافیت میں رکھ اور مجھے رزق عطا فرما ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 2486
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ کی اکثر یہ دعا ہوا کرتی تھی ’’ اے اللہ ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھلائی عطا فرما ، اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 2487
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ دعا کیا کرتے تھے :’’ اے میرے رب ! میری اعانت فرما اور میرے خلاف (میرے دشمنوں کی) اعانت نہ فرما ، میری نصرت فرما اور میرے خلاف نصرت نہ فرما ، میرے لئے تدبیر فرما اور میرے خلاف تدبیر نہ فرما ، مجھے ہدایت نصیب فرما اور میرے لئے ہدایت آسان فرما دے ، جو شخص مجھ پر ظلم و سرکشی کرے اس کے خلاف میری نصرت فرما ، اے میرے رب ! مجھے اپنا شکر گزار ، تیرا ذکر کرنے والا ، تجھ سے ڈرنے والا ، تیرا انتہائی اطاعت گزار ، تیری عاجزی اختیار کرنے والا اور تیری طرف بہت زیادہ تضرع کرنے والا ، رجوع کرنے والا بنا ، اے میرے رب ! میری توبہ قبول فرما ، میرے گناہ معاف فرما ، میری دعا قبول فرما ، میری حجت و دلیل ثابت فرما ، میری زبان کو درست فرما ، میرے دل کی راہنمائی فرما ، اور میرے سینے کا کینہ دور فرما ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 2488
ابوبکر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ منبر پر کھڑے ہوئے پھر رونے لگے اور فرمایا :’’ اللہ سے معافی اور عافیت کا سوال کرو ، کیونکہ کسی کو دولت ایمان نصیب ہو جانے کے بعد عافیت سے بہتر کوئی چیز عطا نہیں کی گئی ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی ؒ نے فرمایا : یہ حدیث حسن ہے اور اور اس کی سند غریب ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 2489
انس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کون سی دعا افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے رب سے دنیا و آخرت میں عافیت و معافات (باہم درگزر کرنا) مانگو ، پھر وہ دوسرے روز حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کون سی دعا افضل ہے ؟ تو آپ ﷺ نے اسی طرح فرمایا ، پھر تیسرے روز آپ کے پاس آیا تو آپ ﷺ نے اسے پھر ویسے ہی فرمایا ، اور فرمایا :’’ جب تجھے دنیا و آخرت میں عافیت و معافات مل گئی تو تُو کامیاب ہو گیا ۔‘‘ ترمذی ۔ ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن ہے اور اس کی سند غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 2490
عبداللہ بن یزید خطمی ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ اپنی دعا میں کہا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! مجھے اپنی اور اس چیز کی محبت عطا فرما جس کی محبت مجھے تیرے ہاں فائدہ پہنچائے ، اے اللہ تو جو میری پسندیدہ چیز مجھے عطا فرمائے تو اسے میرے لئے ایسی چیز کی تقویت کا باعث بنا جسے تو پسند کرتا ہے ، اے اللہ ! تو میری جس پسندیدہ چیز کو مجھ سے روک لے تو اس کو میرے اس کام کے لئے باعث فراغت بنا جسے تو پسند کرتا ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 2491
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ ﷺ اکثر اوقات کسی مجلس سے اٹھنے سے پہلے ان کلمات کے ذریعے اپنے صحابہ کے لئے دعا کیا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! ہمیں اپنی خشیت سے ایسا حصہ عطا فرما جو ہمارے اور تیری معاصی و نافرمانی کے درمیان حائل ہو جائے ، اور اپنی اطاعت سے ایسا حصہ عطا فرما جس کے ذریعے تو ہمیں اپنی جنت میں پہنچا دے ، اور یقین سے ایسا حصہ نصیب فرما جو دنیا کے مصائب ہم پر آسان کر دے ، جب تک تو ہمیں زندہ رکھے ، ہمارے کانوں ، ہماری آنکھوں اور ہماری قوت سے بہرہ مند فرما ، اور ان (مذکورہ چیزوں) کو باقی رکھنا ، جو شخص ہم پر ظلم کرے اس پر ہمارا غضب نازل فرما ، ہمارے دین (میں کمی) کے بارے میں ہم پر کوئی مصیبت نازل نہ فرما ، دنیا کو ہمارا سب سے بڑا مقصد بنا نہ ہمارے علم کی غایت و انتہا بنا ، اور ہم پر کسی ایسے کو مسلط نہ فرما جو ہم پر رحم نہ کرے ۔‘‘ ترمذی ۔ اور فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 2492
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ دعا کیا کرتے تھے : اے اللہ ! تو نے مجھے جو علم عطا کیا اس سے مجھے فائدہ پہنچا ، اور مجھے ایسا علم عطا فرما جو مجھے فائدہ پہنچائے اور میرے علم میں اضافہ فرما ، ہر حال میں اللہ کا شکر ہے اور میں جہنمیوں کے حال سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث سنداً غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 2493
عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں ، جب نبی ﷺ پر وحی نازل ہوتی تو آپ کے چہرے کے پاس شہد کی مکھیوں کی سی بھنبھناہٹ سنائی دیتی تھی ، ایک روز آپ پر وحی نازل ہوئی تو ہم نے تھوڑی دیر انتظار کیا ، آپ سے وہ کیفیت جاتی رہی تو آپ ﷺ نے قبلہ رخ ہو کر ہاتھ اٹھائے اور یوں دعا کی :’’ اے اللہ ! ہمیں زیادہ کر ، کم نہ کر ، ہمیں عزت عطا کرنا ، ذلیل نہ کرنا ، ہمیں عطا کرنا ، محروم نہ رکھنا ، ہمیں ترجیح دینا اور ہمارے خلاف کسی کو ترجیح نہ دینا ، ہمیں راضی کر اور ہم سے راضی ہو جا ۔‘‘ پھر آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مجھ پر دس آیات نازل ہوئی ہیں ، جو ان کی حفاظت و خیال کرے گا جنت میں داخل ہو گا ۔‘‘ پھر آپ نے (قَدْ اَفْلَحَ الْمُوْمِنُوْنَ) سے دس آیات تلاوت فرمائی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و الترمذی ۔

Haidth Number: 2494
عثمان بن حنیف ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک نابینا شخص نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے عرض کیا ، اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے عافیت عطا فرمائے ، آپ ﷺ نے فرمایا ’’ اگر تم چاہو تو میں دعا کرتا ہوں اور اگر تم چاہو تو صبر کرو تو وہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔‘‘ اس نے عرض کیا ، آپ اللہ سے دعا فرمائیں ، آپ ﷺ نے اسے حکم فرمایا کہ خوب اچھی طرح وضو کرے اور ان الفاظ کے ساتھ دعا کرے :’’ اے اللہ ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیرے نبی ، نبی رحمت محمد ﷺ کے ذریعے تیری طرف متوجہ ہوتا ہوں ، بے شک میں نے آپ ﷺ کے ذریعے اپنے رب کی طرف توجہ کی تاکہ میری اس حاجت کے بارے میں میرے حق میں فیصلہ کیا جائے ، اے اللہ ! میرے بارے میں آپ ﷺ کی شفاعت قبول فرما ۔‘‘ ترمذی ۔ اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 2495
ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ داؤد ؑ کی یہ دعا تھی :’’ اے اللہ ! میں تجھ سے تیری محبت کا ، اس شخص کی محبت کا جو تجھ سے محبت کرتا ہو اور اس عمل کا سوال کرتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے ، اے اللہ ! تو اپنی محبت ، مجھے میری جان ، میرے اہل و عیال ، مال اور ٹھنڈے پانی سے زیادہ محبوب بنا دے ۔‘‘ ابودرداء ؓ بیان کرتے ہیں، جب آپ ﷺ داؤد ؑ کا ذکر کرتے تو ان کے متعلق بیان کرتے ہوئے فرماتے :’’ وہ تمام انسانوں سے زیادہ عبادت گزار تھے ۔‘‘ ترمذی ۔ اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 2496

وَعَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: صَلَّى بِنَا عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ صَلَاةً فَأَوْجَزَ فِيهَا فَقَالَ لَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ: لَقَدْ خَفَّفْتَ وَأَوْجَزْتَ الصَّلَاةَ فَقَالَ أَمَا عَلَيَّ ذَلِكَ لَقَدْ دَعَوْتُ فِيهَا بِدَعَوَاتٍ سَمِعْتُهُنَّ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا قَامَ تَبِعَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ هُوَ أَبِي غَيْرَ أَنَّهُ كَنَّى عَنْ نَفْسِهِ فَسَأَلَهُ عَنِ الدُّعَاءِ ثُمَّ جَاءَ فَأَخْبَرَ بِهِ الْقَوْمَ: «اللَّهُمَّ بِعِلْمِكَ الْغَيْبَ وقُدرتِكَ على الخَلقِ أَحْيني مَا عَلِمْتَ الْحَيَاةَ خَيْرًا لِي وَتَوَفَّنِي إِذَا عَلِمْتَ الْوَفَاةَ خَيْرًا لِي اللَّهُمَّ وَأَسْأَلُكَ خَشْيَتَكَ فِي الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ وَأَسْأَلُكَ كَلِمَةَ الْحَقِّ فِي الرِّضَى وَالْغَضَبِ وَأَسْأَلُكَ الْقَصْدَ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى وَأَسْأَلُكَ نَعِيمًا لَا يَنْفَدُ وَأَسْأَلُكَ قُرَّةَ عَيْنٍ لَا تَنْقَطِعُ وَأَسْأَلُكَ الرِّضَى بَعْدَ الْقَضَاءِ وَأَسْأَلُكَ بَرْدَ الْعَيْشِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَأَسْأَلُكَ لَذَّةَ النَّظَرِ إِلَى وَجْهِكَ وَالشَّوْقِ إِلَى لِقَائِكَ فِي غَيْرِ ضَرَّاءَ مُضِرَّةٍ وَلَا فِتْنَةٍ مُضِلَّةٍ اللَّهُمَّ زِيِّنَا بِزِينَةِ الْإِيمَانِ وَاجْعَلْنَا هُدَاةً مَهْدِيِّينَ» . رَوَاهُ النَّسَائِيُّ

عطا بن سائب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : عمار بن یاسر ؓ نے ہمیں نماز پڑھائی تو اس میں اختصار کیا تو کچھ لوگوں نے انہیں کہا : آپ نے نماز میں تخفیف اور اختصار کیا ہے ؟ انہوں نے فرمایا : اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑا ، میں نے اس میں کچھ دعائیں کی ہیں جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی تھیں ، جب وہ (جانے کے لئے) کھڑے ہوئے تو ان لوگوں میں سے ایک آدمی ، وہ میرے والد ہی تھے لیکن انہوں نے اپنا نام چھپائے رکھا ، ان کے پیچھے پیچھے گیا اور ان سے دعا کے متعلق دریافت کیا ، پھر واپس آ کر اسے لوگوں کو بتایا :’’ اے اللہ ! اپنے علم غیب اور مخلوق پر اپنی قدرت کے ذریعے اس وقت تک زندہ رکھنا جب تک میرا زندہ رہنا تیرے علم کے مطابق میرے لئے بہتر ہو ۔ اور جب تو سمجھے کہ میرا فوت ہونا میرے لئے بہتر ہے تو مجھے فوت کر دینا ، اے اللہ ! میں غیب و حاضر میں تجھ سے کلمہ حق کا سوال کرتا ہوں ، میں فقر و غنی میں تجھ سے میانہ روی کا سوال کرتا ہوں ، میں ختم نہ ہونے والی نعمتوں کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، میں منقطع نہ ہونے والی آنکھوں کی ٹھنڈک کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، میں قضا کے بعد رضا کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، میں موت کے بعد خوشگوار زندگی کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، میں کسی شدید تکلیف اور گمراہ کن فتنے کے بغیر تیری ملاقات کے شوق اور تیرے چہرے کو دیکھنے کی لذت کا تجھ سے سوال کرتا ہوں ، اے اللہ ! زینت ایمان سے ہمیں مزین فرما اور ہمیں ہدایت پر ثابت رہنے والے ہادی بنا ۔‘‘ حسن ، رواہ النسائی ۔

Haidth Number: 2497
Haidth Number: 2498
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے ایک دعا یاد کی جسے میں چھوڑتا نہیں :’’ اے اللہ ! مجھے ایسا بنا دے کہ میں تیرا بہت زیادہ شکر کروں ، تیرا بہت زیادہ ذکر کروں ، تیری نصیحت کی بہت اتباع کروں اور تیرے احکام کو بہت زیادہ یاد کروں ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 2499
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ دعا کرتے تھے :’’ اے اللہ ! میں تجھ سے صحت ، عفت ، امانت ، حسن اخلاق اور تقدیر پر راضی رہنے کا سوال کرتا ہوں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی ۔

Haidth Number: 2500
ام معبد ؓ بیان کرتی ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ دعا کرتے ہوئے سنا :’’ اے اللہ ! میرے دل کو نفاق سے ، میرے عمل کو ریا سے ، میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھوں کو خیانت سے پاک کر دے ، کیونکہ تو خیانت کرنے والی آنکھوں کو جانتا ہے اور جو کچھ سینے (دل) چھپاتے ہیں (تو اسے بھی جانتا ہے ۔‘‘ امام بیہقی نے دونوں روایتیں الدعوات الکبیر میں روایت کی ہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی ۔

Haidth Number: 2501
انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک مسلمان شخص کی عیادت کی ، وہ پرندے کے بچے کی طرح کمزور ہو چکا تھا ، رسول اللہ ﷺ نے (اس کی یہ حالت دیکھ کر) اسے فرمایا :’’ کیا تم اللہ سے کوئی دعا یا کسی خاص چیز کا سوال کرتے ہو ؟‘‘ اس نے عرض کیا ، جی ہاں ، میں کہا کرتا تھا : اے اللہ ! تو نے جو مجھے آخرت میں سزا دینی ہے وہ تو مجھے دنیا میں دے لے ۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سبحان اللہ ! تم (دنیا میں) اس کی طاقت رکھتے ہو نہ تم (آخرت میں) اس کی استطاعت رکھتے ہو ، تم نے ایسے کیوں نہ کہا : اے اللہ ! ہمیں دنیا میں بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھلائی عطا فرما ، اور ہمیں جہنم کے عذاب سے بچا ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، اس شخص نے ان کلمات کے ذریعے دعا کی تو اللہ نے اسے شفا عطا کر دی ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 2502
حذیفہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کسی مومن کی شان نہیں کہ وہ اپنے آپ کو ذلیل کرے ۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا : وہ اپنے آپ کو کیسے ذلیل کرتا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ایسے مصائب کو (دعا یا اعمال کے ذریعے) دعوت دیتا ہے ۔ جن کی وہ طاقت نہیں رکھتا ۔‘‘ ترمذی ، ابن ماجہ ، بیہقی فی شعب الایمان ۔ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و البیھقی ۔

Haidth Number: 2503
عمر ؓ بیان کرتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے مجھے دعا سکھائی تو فرمایا : کہو :’’ اے اللہ ! میرا باطن ، میرے ظاہر سے بہتر کر دے اور میرے ظاہر کو صالح بنا دے ، اے اللہ ! تو نے جو لوگوں کو اہل و مال اور اولاد دے رکھی ہے مجھے اس سے صالح عطا فرما ، جو خود گمراہ ہوں نہ گمراہ کن ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 2504
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا :’’ لوگو ! تم پر حج فرض کر دیا گیا ہے لہذا تم حج کرو ۔‘‘ کسی آدمی نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا ہر سال ؟ آپ خاموش رہے ، حتیٰ کہ اس نے تین مرتبہ کہا ، پھر آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر میں ہاں کہہ دیتا تو (پھر ہر سال) واجب ہو جاتا ، اور تم استطاعت نہ رکھتے ۔‘‘ پھر فرمایا :’’ جب تک میں تمہیں کوئی مسئلہ نہ بتاؤں تو مجھے چھوڑے رکھو ، تم سے پہلے لوگ اپنے انبیا سے زیادہ سوال کرنے اور ان سے اختلاف کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوئے ، جب میں کسی چیز کے بارے میں تمہیں حکم دوں تو مقدور بھر اس پر عمل کرو اور جب میں کسی چیز سے تمہیں منع کروں تو اسے چھوڑ دو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 2505
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا ، کون سا عمل افضل ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لانا ۔‘‘ عرض کیا گیا ، پھر کون سا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ۔‘‘ عرض کیا گیا ، پھر کون سا ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ حج مقبول ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 2506
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص اللہ کے لئے حج کرے ، پھر وہ گناہ کا کام کرے نہ فحش گوئی کرے تو وہ (گناہوں سے پاک ہو کر) اس روز کی طرح لوٹتا ہے جس روز اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 2507
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ عمرہ دوسرے عمرہ تک کے درمیانی وقفہ میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہے ، اور حج مقبول کی جزا جنت ہی ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 2508
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ رمضان میں عمرہ کرنا (ثواب کے لحاظ سے) حج کے برابر ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 2509
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ روحاء کے مقام پر ایک قافلے سے ملے تو آپ نے پوچھا :’’ کون ہو ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا ، مسلمان ۔ پھر انہوں نے پوچھا : آپ کون ہیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کا رسول ۔‘‘ ایک عورت نے ایک بچہ اٹھا کر عرض کیا : کیا اس کا حج ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ، اور تمہارے لئے اس کا اجر ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 2510
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں خثعم قبیلہ کی ایک عورت نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! اللہ کا اپنے بندوں پر جو حج کا فریضہ ہے اس نے میرے بوڑھے باپ کو اس حال میں پایا کہ وہ سواری پر صحیح طرح بیٹھ نہیں سکتے ، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کروں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ۔‘‘ اور یہ حجۃ الوداع کے موقع پر ہوا ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 2511