Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْفِدٰی وَالْفِدَاء کے معنی کسی کی جانب سے کچھ دے کر اسے مصیبت سے بچالینا کے ہیں قرآن پاک میں ہے: (فَاِمَّا مَنًّۢا بَعۡدُ وَ اِمَّا فِدَآءً ) (۴۷:۴) پھر اس کے بعد یا تو احسان رکھ کر چھوڑ دینا چاہیے۔ یا کچھ مال لے کر۔ چنانچہ محاورہ ہے: فَدَیْتُہٗ بِمَالٍ۔ میں نے کچھ خرچ کرکے اسے مصیبت سے بچا لیا فَدَیْتُہٗ بِنَفْسِیْ: میں نے اپنی جانکے عوض اسے چھڑا لیا فَادَاہُ بِکَذَا۔ اس نے کچھ دے کر اسے چھڑا لیا قرآن پاک میں ہے: (وَ اِنۡ یَّاۡتُوۡکُمۡ اُسٰرٰی تُفٰدُوۡہُمۡ ) (۲:۸۵) اور اگر وہ تمہارے پاس قید ہوکر آئیں تو بدلہ دے کر انہیں چھڑا بھی لیتے ہو۔ تَفَادٰی فُلَانٌ مِنْ فُلَانٍ: کسی کا فدیہ دے کر اس کو چھڑا لینا۔ (وَ فَدَیۡنٰہُ بِذِبۡحٍ عَظِیۡمٍ) (۳۷:۱۰۷) اور ہم نے ایک بڑی قربانی کو ان کا فدیہ دیا۔ اِفْتَدٰی کے معنی خود اپنے کو مال کے عوض چھڑانے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (فِیۡمَا افۡتَدَتۡ بِہٖ) (۲:۲۲۹) رہائی پانے کے بدلے میں … (وَّ مِثۡلَہٗ مَعَہٗ لَافۡتَدَوۡا بِہٖ ) (۱۳:۱۸) (تو وہ سب کے سب) اور ان کے ساتھ ہی اتنے اور (نجات کے) بدلے میں صرف کرڈالیں۔ (لَافۡتَدَتۡ بِہٖ) (۱۰:۵۴) تو (عذاب سے بچنے کے) لیے (سب) دے ڈالے۔ (لِیَفۡتَدُوۡا بِہٖ ) (۵:۳۶) (تاکہ … بدلہ دیں)۔ (وَّلَوِ افۡتَدٰی بِہٖ) (۳:۹۱) اگر … بدلے میں … دیں (لَوۡ یَفۡتَدِیۡ مِنۡ عَذَابِ یَوۡمِئِذٍۭ بِبَنِیۡہِ ) (۷۰:۱۱) کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے ڈالے یعنی بیٹے …۔ اور جو مال کسی عبادت میں کوتاہی کرنے کی وجہ سے خرچ کرکے انسان خود اپنے آپ کو گناہ سے بچاتا ہے اسے بھی فِدْیَۃٌ کہا جاتا ہے جیساکہ کفّارہ یمین اور صوم کے متعلق فرمایا: (فَفِدۡیَۃٌ مِّنۡ صِیَامٍ اَوۡ صَدَقَۃٍ اَوۡ نُسُکٍ) (۲:۱۹۶) تو اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے۔ (فِدۡیَۃٌ طَعَامُ مِسۡکِیۡنٍ) (۲:۱۸۴) روزے کے بدلے محتاج کو کھانا کھلادیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
افْتَدَتْ سورة البقرة(2) 229
افْتَدٰى سورة آل عمران(3) 91
تُفٰدُوْھُمْ سورة البقرة(2) 85
فَفِدْيَةٌ سورة البقرة(2) 196
فِدَاۗءً سورة محمد(47) 4
فِدْيَةٌ سورة البقرة(2) 184
فِدْيَةٌ سورة الحديد(57) 15
لَافْتَدَوْا سورة الرعد(13) 18
لَافْتَدَوْا سورة الزمر(39) 47
لَافْـــتَدَتْ سورة يونس(10) 54
لِيَفْتَدُوْا سورة المائدة(5) 36
وَفَدَيْنٰهُ سورة الصافات(37) 107
يَفْتَدِيْ سورة المعارج(70) 11