Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصِّغرُ : یہ اَلْکِبْرُ کی ضد ہے جو کہ ایک دوسرے کے اعتبا رسے استعما ل ہو تے ہیں ایک ہی چیز دو سری چیز کے مقا بلہ میں صغیر ہو تی ہے اور وہی کسی چیز کے مقا بلہ میں کبیر کہلا تی ہے پھر صغیر و کبیر کا اطلا ق کبھی تو باعتبار زما نہ کے ہو تا ہے ۔ یعنی ایک شخص دو سرے سے عمر میں چھو ٹا ہو تا ہے اور دو سرا بڑا ۔ اور کبھی با عتبا ر جسامت کے اور کبھی بلحاظ قدرو منزلت کے۔ ارشا د با ری تعالیٰ ہے : (وَ کُلُّ صَغِیۡرٍ وَّ کَبِیۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ ) (۵۴۔۵۳) یعنی ہر چھو ٹا اور بڑ ا کا م لکھ دیا گیا ہے ۔ (لَا یُغَادِرُ صَغِیۡرَۃً وَّ لَا کَبِیۡرَۃً اِلَّاۤ اَحۡصٰہَا) (۱۸۔۴۹) نہ چھو ٹی با ت کو چھو ڑتی ہے اور نہ بڑی کو (کو ئی با ت بھی نہیں ) مگر اسے لکھ رکھا ہے ۔ اور آیت کریمہ : (وَ لَاۤ اَصۡغَرَ مِنۡ ذٰلِکَ وَ لَاۤ اَکۡبَرَ ) (۱۰۔۶۱) اورنہ کوئی چیز اس سے چھوٹی ہے اور نہ بڑ ی ۔ میں بلحاظِ قدرو منزلت کے ایک دوسرے کے مقا بلہ میں بڑا اور چھو ٹا ہو نا مرا د ہے ۔ صَغِرَ صِغَرًا کے معنی چھو ٹا ہو نا کے ہیں جو الکبیر کی ضد ہے اور صَغُرَ صَغرًا وَّصَغَا رًا کے معنی ذلیل ہو نے کے ہیں اور ذلیل اور کم مر تبہ آ می کو جو اپنی ذلت پر قا نع ہو صَا غِرٌکہتے ہیں ۔ قرا ٓن پا ک میں ہے : (حَتّٰی یُعۡطُوا الۡجِزۡیَۃَ عَنۡ ‌یَّدٍ وَّ ہُمۡ صٰغِرُوۡنَ ) (۹۔۲۹) یہا ں کہ ذلیل ہو کر اپنے ہاتھ سے جزیہ دیں ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الصّٰغِرِيْنَ سورة الأعراف(7) 13
الصّٰغِرِيْنَ سورة يوسف(12) 32
اَصْغَرَ سورة يونس(10) 61
اَصْغَرُ سورة سبأ(34) 3
صَغَارٌ سورة الأنعام(6) 124
صَغِيْرًا سورة البقرة(2) 282
صَغِيْرًا سورة بنی اسراءیل(17) 24
صَغِيْرٍ سورة القمر(54) 53
صَغِيْرَةً سورة التوبة(9) 121
صَغِيْرَةً سورة الكهف(18) 49
صٰغِرُوْنَ سورة التوبة(9) 29
صٰغِرُوْنَ سورة النمل(27) 37
صٰغِرِيْنَ سورة الأعراف(7) 119