اَلْخَزْنُ: کے معنیٰ کسی چیز کو خزانے میں محفوظ کردینے کے ہیں۔پھر ہر چیز کی حفاظت کے معنیٰ میں استعمال ہونے لگا ہے۔جیسے بھید وغیرہ کی حفاظت کرنا اور آیت: (وَ اِنۡ مِّنۡ شَیۡءٍ اِلَّا عِنۡدَنَا خَزَآئِنُہٗ ) (۱۵۔۱۲) اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں۔ (وَ لِلّٰہِ خَزَآئِنُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ) (۶۳۔۷) حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے خدا ہی کے ہیں۔میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنی قدرت کاملہ سے جس طرح چاہتا ہے پیدا کرتا ہے۔یا اس معنیٰ کی طرف اشارہ ہے جس کے متعلق آنحضرتﷺ نے فرمایا: (1) (۱۰۹) فَرَغَ رَبُّکُمْ مِنْ خَلْقِ الْخَلْقِ وَالرِّزقِ وَالْاَجَلِ کہ خدا تعالیٰ مخلوق کی پیدائش کے رزق اور اجل سے فارغ ہوچکا ہے اور آیت کریمہ: (فَاَسۡقَیۡنٰکُمُوۡہُ ۚ وَ مَاۤ اَنۡتُمۡ لَہٗ بِخٰزِنِیۡنَ ) (۱۵۔۲۲) اور ہم ہی تم کو اس کا پانی پلاتے ہیں اور تم تو اسکا خزانہ نہیں رکھتے۔ میں بعض نے خَازِنِیْنَ کے معنیٰ حَافِظِیْنَ کئے ہیں۔یعنیٰ شکرگزاری سے تم اس کی حفاظت نہیں کرسکتے بعض نے کہا کہ یہ آیت کریمہ: (اَفَرَءَیۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِیۡ تَشۡرَبُوۡنَ ﴿ؕ۶۸﴾ ءَاَنۡتُمۡ اَنۡزَلۡتُمُوۡہُ مِنَ الۡمُزۡنِ ) (۵۶۔۶۸،۶۹) بھلا دیکھو تو سہی کہ جو پانی تم پیتے ہو کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے۔کے مضمون کی طرف اشارہ ہے۔اَلْخَزانَۃْ:یہ خازن کی جمع ہے چنانچہ جنت اور دوزخ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ( وَ قَالَ لَہُمۡ خَزَنَتُہَاۤ ) (۳۹۔۷۱) تو اس کے داروغے اس سے کہیں گے۔اور آیت کریمہ: (لَّاۤ اَقُوۡلُ لَکُمۡ عِنۡدِیۡ خَزَآئِنُ اللّٰہِ ) (۶۔۵۰) کہہ دو کہ میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اﷲ تعالیٰ کے خزانے ہیں۔میں خَسزَآئِنْ اﷲِ سے وہ مقدورات الہیہ مراد ہیں جو اﷲ تعالیٰ نے لوگوں سے روک رکھی ہیں۔کیونکہ لفظ خزن میں منع کے معنیٰ پائے جاتے ہیں۔بعض نے کہا ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی وسیع جود اور قدرت مراد ہے اور بعض نے اس سے کلمۂ کن مراد لیا ہے۔ خََزَنَ اللَّحْمَ کے اصل معنیٰ تو گوشت کی ذخیرہ اندوزی کے ہیں۔لیکن کنایۃ گوشت کے بدبودار ہوجانے کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے اور یہی خَنَر َ(بہ تقدیم نون) کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بِخٰزِنِيْنَ | سورة الحجر(15) | 22 |
خَزَاۗىِٕنَ | سورة بنی اسراءیل(17) | 100 |
خَزَاۗىِٕنُ | سورة الأنعام(6) | 50 |
خَزَاۗىِٕنُ | سورة هود(11) | 31 |
خَزَاۗىِٕنُ | سورة ص(38) | 9 |
خَزَاۗىِٕنُ | سورة الطور(52) | 37 |
خَزَاۗىِٕنُ | سورة المنافقون(63) | 7 |
خَزَاۗىِٕنُهٗ | سورة الحجر(15) | 21 |
خَزَاۗىِٕنِ | سورة يوسف(12) | 55 |
خَزَنَــتُهَآ | سورة الزمر(39) | 71 |
خَزَنَــتُهَآ | سورة الملك(67) | 8 |
خَزَنَـــتُهَا | سورة الزمر(39) | 73 |
لِخَزَنَةِ | سورة مومن(40) | 49 |