Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلطَّمَانِیْنَۃُ وَالْاِطْمِیْنَانُ کے معنی ہیں خلجان کے بعد نفس کا سکون پذیر ہونا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لِتَطۡمَئِنَّ بِہٖ قُلُوۡبُکُمۡ) (۸:۱۰) یعنی اس لیے کہ تمہارے دلوں کو اس سے تسلی حاصل ہو۔ (وَ لٰکِنۡ لِّیَطۡمَئِنَّ قَلۡبِیۡ) (۲:۲۶۰) لیکن (میں دیکھنا) اس لیے چاہتا ہوں کہ میرا دل اطمینان کامل حاصل کرلے۔ اور آیت کریمہ: (یٰۤاَیَّتُہَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَئِنَّۃُ ) (۷۹:۲۷) میں نفس مطمئنہ سے مراد وہ نفس سے جسے برائی کی طرف کسی طور بھی رغبت نہ ہو۔ اور آیت کریمہ: (اَلَا بِذِکۡرِ اللّٰہِ تَطۡمَئِنُّ الۡقُلُوۡبُ) (۱۳:۲۸) اور سن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں۔ میں اس امر پر تنبیہ کی گئی ہے کہ معرفت الٰہی اور کثرت عبادت سے ہی قلبی سکون حاصل ہوتا ہے۔ جس قسم کی تسکین کا کہ آیت: (وَ لٰکِنۡ لِّیَطۡمَئِنَّ قَلۡبِیۡ) میں حضرت ابراہیم علیہ السلام نے سوال کیا تھا۔ ارشاد ہے: (وَ قَلۡبُہٗ مُطۡمَئِنٌّۢ بِالۡاِیۡمَانِ) (۱۶:۱۰۶) اور اس کا دل ایمان کے ساتھ مطمئن ہو۔ (فَاِذَا اطۡمَاۡنَنۡتُمۡ ) (۴:۱۰۳) پھر جب خوف جاتا رہے۔ (وَ رَضُوۡا بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا وَ اطۡمَاَنُّوۡا بِہَا) (۱۰:۷) اور دنیا کی زندگی سے خوش اور اس پر مطمئن ہوبیٹھے۔ وَاطْمَأَنَّ وَتَطَأْمَنَ، مادہ اور معنی کے اعتبار سے ایک ہی ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اطْـمَاَنَّ سورة الحج(22) 11
اطْمَاْنَـنْتُمْ سورة النساء(4) 103
الْمُطْمَىِٕنَّةُ سورة الفجر(89) 27
تَـطْمَىِٕنُّ سورة الرعد(13) 28
لِّيَطْمَىِٕنَّ سورة البقرة(2) 260
مُطْمَـﭟ سورة النحل(16) 106
مُطْمَىِٕنِّيْنَ سورة بنی اسراءیل(17) 95
مُّطْمَىِٕنَّةً سورة النحل(16) 112
وَاطْمَاَنُّوْا سورة يونس(10) 7
وَتَطْمَىِٕنَّ سورة المائدة(5) 113
وَتَطْمَىِٕنُّ سورة الرعد(13) 28
وَلِتَطْمَىِٕنَّ سورة آل عمران(3) 126
وَلِتَطْمَىِٕنَّ سورة الأنفال(8) 10