Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصَّیْحَۃُ : کے معنی آ وا ز بلند کر نا کے ہیں ۔ قرآن پا ک میں ہے : (اِنۡ کَانَتۡ اِلَّا صَیۡحَۃً وَّاحِدَۃً ) (۳۶۔۲۹) وہ تو صر ف ایک چنگھا ڑ تھی ۔ (آتشین ) اور آیت کریمہ : (یَّوۡمَ یَسۡمَعُوۡنَ الصَّیۡحَۃَ بِالۡحَقِّ) (۵۰۔۴۲) جس رو ز لو گ چیخ یقینا سن لیں گے ۔ میں صَیْحَۃٌ کے معنی صو ر (نر سنگھے ) میں پھو نکنے کی آوا ز کے ہیں ۔ درا صل صَیْحٌ کے معنی آوا ز پھا ڑنا کے ہیں اور یہ اِنْصَا حَ الْخَشْبُ اَوِلثَّوْ بُ کے محا ورہ سے ما خو ذ ہے جس کے معنی ہیں : لکڑی یا کپڑا پھٹ گیا اور ا س سے آواز نکلی اور یہی معنی صِیْحَ الثَّوْبُ کے ہیں ۔ بِاَرْضِ فُلَا نِ شَجَرٌ قَد صَا حَ : یعنی فلا ں جگہ ایک در خت ہے جو اپنے طو ل کی وجہ سے نمایاں نظر آتا ہے ۔ گو یا وہ اپنی ذا ت پر ایسے ہی دلا لت کر تا ہے جیسا کہ چیخنے وا لے کی آواز اس کے مو جو د ہو نے پر دا ل ہو ا کر تی ہے ۔ پھر چیخ کبھی گبھراہٹ کا با عث ہو تی ہے ۔ لہٰذا صَیْحَۃٌ کے معنی فَزَ عٌ یعنی چنگھا ڑ کے بھی آتے ہیں ۔ جیسے فر ما یا :(فَاَخَذَتۡہُمُ الصَّیۡحَۃُ مُشۡرِقِیۡنَ ) (۱۵۔۷۳) سو ان کو سو رج نکلتے ہی چنگھا ڑنے آپکڑا ۔ اور صَا ئِحَۃٌ کے معنی مجلس نو حہ خو انی کی چیخ و پکا ر کے ہیں ۔ محا ورہ ہے : مَا یَنْتَظِرُوْ نَ اِلَّا مِثْلَ صَیْحَۃِ الْحُبْلیٰ : یعنی وہ شرِّ عا جل کا انتظا ر کر رہے ہیں ۔ اَلصَّیْحَا نِی ۔ ایک قسم کی کھجو ر ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الصَّيْحَةَ سورة ق(50) 42
الصَّيْحَةُ سورة هود(11) 67
الصَّيْحَةُ سورة هود(11) 94
الصَّيْحَةُ سورة الحجر(15) 73
الصَّيْحَةُ سورة الحجر(15) 83
الصَّيْحَةُ سورة المؤمنون(23) 41
الصَّيْحَةُ سورة العنكبوت(29) 40
صَيْحَةً سورة يس(36) 29
صَيْحَةً سورة يس(36) 49
صَيْحَةً سورة يس(36) 53
صَيْحَةً سورة ص(38) 15
صَيْحَةً سورة القمر(54) 31
صَيْحَةٍ سورة المنافقون(63) 4