Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنُّطْفَۃُ: (ضمہ نون) اصل میں تو آب صافی کو کہتے ہیں مگر اس سے مرد کی منی مراد لی جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (ثُمَّ جَعَلۡنٰہُ نُطۡفَۃً فِیۡ قَرَارٍ مَّکِیۡنٍ) (۲۳:۱۳) پھر اس کو ایک مضبوط اور محفوظ جگہ میں نطفہ بناکر رکھا۔ (مِنۡ نُّطۡفَۃٍ اَمۡشَاجٍ) (۷۶:۲) نطفہ مخلوط سے (اَلَمۡ یَکُ نُطۡفَۃً مِّنۡ مَّنِیٍّ یُّمۡنٰی) (۷۵:۳۷) کیا وہ منی کا، جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا۔ اور کنایہ کے طور پر موتی کو بھی نَطْفَۃٌ کہا جاتا ہے۔ اسی سے صَبِیٌّ مُنَطَّفٌ ہے یعنی وہ لڑکا جس نے کانوں میں موتی پہنے ہوئے ہوں۔ اَلنَّطَفُ کے معنی ڈول کے ہیں اس کا واحد بھی نُطْفَۃٌ ہی آتا ہے اور لَیْلَۃٌ نَطُوْفٌ کے معنی برسات کی رات کے ہیں جس میں صبح تک متواتر بارش ہوتی رہے۔ اَلنَّاطِفُ: سیال چیز کو کہتے ہیں۔ اسی سے نَاطِفٌ بمعنی شکرینہ ہے اور فُلَانٌ مُنْطِفُ الْمَعْرُوْفِ کے معنی ہیں۔ فلاں اچھی شہرت کا مالک ہے۔ اور فُلَانٌ یَنْطِفُ بِسُوْئٍ کے معنی برائی کے ساتھ آلودہ ہونے کے ہیں۔ جیساکہ فُلَانٌ یُنَدِّیْ بِہٖ کا محاورہ ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
النُّطْفَةَ سورة المؤمنون(23) 14
نُطْفَةً سورة المؤمنون(23) 13
نُطْفَةً سورة القيامة(75) 37
نُّطْفَةٍ سورة النحل(16) 4
نُّطْفَةٍ سورة فاطر(35) 11
نُّطْفَةٍ سورة النجم(53) 46
نُّطْفَةٍ سورة الدھر(76) 2
نُّطْفَةٍ سورة عبس(80) 19
نُّــطْفَةٍ سورة مومن(40) 67
نُّطْفَةٍ سورة الكهف(18) 37
نُّطْفَةٍ سورة الحج(22) 5
نُّطْفَةٍ سورة يس(36) 77