اس باب میں اصل کلمہ بُکْرَۃٌ ہے، جس کے معنی دن کے ابتدائی حصہ کے ہیں، پھر اس سے صیغہ فعل مشتق کرکے کہا جاتا ہے۔ بکَرَ (ن) فُلَانٌ بُکُوْرًا کسی کام کو صبح سویرے نکلنا۔ اقلْبَکُوْرُ (صیغہ مبالغہ) بہت سویرے جانے والا۔ بَکَّرَ۔۔۔ فِیْ حَاجَۃٍ وَابْتَکَرَ وَبَاکَرَ مُبَاکَرَۃً۔ صبح سویرے کسی کام کے لیے جانا اور بُکْرَۃ (دن کا پہلا حصہ) چونکہ دن کے باقی حصہ پر متقدم ہوتا ہے، اس لیے اس سے شتابی کے معنی لے کر ہر اس شخص کے متعلق بَکِرَ (س) فعل استعمال ہوتا ہے، جو کسی معاملہ میں جلد بازی سے کام لے شاعر نے کہا ہے(1) ع (الکامل) (۶۲) بَکِرَتْ تَلُوْمُکَ بَعْدَ وَھْنٍ فی النَّدیٰ بُسْلٌ عَلَیْکَ مَلَامَتِیْ وَعِتَابِیْ۔ وہ کچھ عرصہ کے بعد جلدی سے سخاوت پر ملامت کرنے لگی میں نے کہا کہ تم پر مجھے ملامت اور عتاب کرنا حرام ہے۔ بکرٌ: پہلا بچہ اور جب ماں باپ کے پہلا بچہ پیدا ہو تو احتراماً انہیں بشکْران کہا جاتا ہے جیساکہ بیت اﷲ بولا جاتا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ ثواب الٰہی اور ان غیرفانی نعمتوں کی طرف اشارہ ہے، جو اﷲتعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے تیار کی ہیں۔ (2) جس کی طرف آیت کریمہ: ( وَ اِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَۃَ لَہِیَ الۡحَیَوَانُ ) (۲۹:۶۴) اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ میں اشارہ فرمایا ہے۔ شاعر نے کہا ہے(3) ع (رجز) (۶۳) یَابِکْرَ بِکْرَیْنِ وَاَاخِلْبَ الْکَبِدٖ۔ اے والدین کے اکلوتے بیٹے اور جگر گوشے۔ پس آیت کریمہ: (فَارِضٌ وَّ لَا بِکۡرٌ) (۲:۶۸) نہ تو بوڑھا ہو اور نہ بچھڑا۔ میں بِکْرٌ سے نوجوان گائے مراد ہے جس نے ابھی تک کوئی بچہ نہ دیا ہو۔ اور ثَیِّب کے اعتبار سے دوشیزہ کو بھی بِکْرٌ کہا جاتا ہے کیونکہ اسے مجامعت کے لیے ثیب پر ترجیح دی جاتی ہے۔ بِکْرٌ کی جمع اَبْکَارٌ اتی ہے۔ قرآن میں ہے: (اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰہُنَّ اِنۡشَآءً فَجَعَلۡنٰہُنَّ اَبۡکَارًا ) (۵۶:۳۵،۳۶) ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا تو ان کو کنواریاں بنایا۔ اَلْبَکَرَۃُ چھوٹی سی چرخی۔ کیونکہ وہ تیزی کے ساتھ گھومتی ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اَبْكَارًا | سورة الواقعة(56) | 36 |
بُكْرَةً | سورة مريم(19) | 11 |
بُكْرَةً | سورة مريم(19) | 62 |
بُكْرَةً | سورة الفرقان(25) | 5 |
بُكْرَةً | سورة الأحزاب(33) | 42 |
بُكْرَةً | سورة الفتح(48) | 9 |
بُكْرَةً | سورة القمر(54) | 38 |
بُكْرَةً | سورة الدھر(76) | 25 |
بِكْرٌ | سورة البقرة(2) | 68 |
وَالْاِبْكَارِ | سورة آل عمران(3) | 41 |
وَالْاِبْكَارِ | سورة مومن(40) | 55 |
وَّاَبْكَارًا | سورة التحريم(66) | 5 |