Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصَّفُّ: (ن ) کے اصل معنی کسی چیز کو خط مستو ی پر کھڑا کر نا کے ہیں ، جیسے انسا نوں کو ایک صف میں کھڑا کر نا یا ایک لا ئن میں درخت وغیرہ لگا نا اور بقول ابو عبیدۃ کبھی صَفٌّ بمعنی صَافٍّ بھی آجا تا ہے ۔ چنانچہ آیات کریمہ : (اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیۡنَ یُقَاتِلُوۡنَ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ صَفًّا) (۶۱۔۴) جو لو گ خدا کی را ہ میں (ایسے طور پر ) پر ے جما کر لڑتے ہیں ۔۔۔وہ بیشک محبوبِ کر د گا ر ہیں ۔ (ثُمَّ ائۡتُوۡا صَفًّا) (۲۰۔۶۴) پھر قطار با ندھ کر آؤ۔ (وَّ جَآءَ رَبُّکَ وَ الۡمَلَکُ صَفًّا صَفًّا) (۸۹۔۲۲) اور فر شتے قطار با ندھ کر آمو جو د ہو ں گے ۔ میں صَفًّا مصدر بھی ہو سکتا ہے اور بمعنی صَا فِّیْنَ (اسم فاعل ) بھی اور آیا ت : (وَّ اِنَّا لَنَحۡنُ الصَّآفُّوۡنَ ) (۳۷۔۱۶۵) اور ہم صف با ندھتے رہتے ہیں ۔ (وَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ) (۳۷۔۱) قسم ہے صف بستہ جما عتو ں کی میں صَآ قُّوْ نَ اور صَآ فَّا تٌ سے مرا د فر شتے ہیں ۔ نیز فر ما یا : (وَ الطَّیۡرُ صٰٓفّٰتٍ) (۲۴۔۴۱) اور پر ند با زو پھیلا ئے ہو ئے ۔ (فَاذۡکُرُوا اسۡمَ اللّٰہِ عَلَیۡہَا صَوَآفَّ) (۲۲۔۳۶) تو قر با نی کر نے کے وقت قطا ر میں کھڑے ہو ئے او نٹو ں پر خدا کا نا م لو ۔ اور صَفَفْتُ کَذَا کے معنی کسی چیز کی صف لگا نا کے ہیں ۔ قرآن پا ک میں ہے : (عَلٰی سُرُرٍ مَّصۡفُوۡفَۃٍ) (۵۲۔۲۰ ) صف میں لگا ئے تختو ں پر ۔ صَفَفْتُ اللَّحْم۔ کے معنی گو شت کے پا رچو ں کو بر یاں کر نے کے لیے سیخ کشید کیے ہو ئے پا رچو ں کو صَفِیْفٌ کہا جا تا ہے ۔ اَلصَّفْصَفُ : ہموار میدا ن ۔ گو یا وہ ایک صف کی طرف ہے ۔ قرآن پا ک میں ہے : (فَیَذَرُہَا قَاعًا صَفۡصَفًا لَّا تَرٰی فِیۡہَا عِوَجًا وَّ لَاۤ اَمۡتًا) (۲۰۔۱۰۶،۱۰۷ ) اور زمین کو ہموار میدا ن کر چھوڑے گا جس میں نہ تم کجی (اور پستی ) دیکھو گے اور نہ ٹیلا اور نہ بلندی ۔ اَلصُّفَّۃُ کے معنی سا یہ دا ر چبو ترہ یا برآمدہ کے ہیں ۔ تشبیہ کے طور پر زین کی گدی کو صُفَّۃُ السَّرجِ کہا جا تا ہے ۔ اَلصَّفُوْ فُ : وہ اونٹی جو زیا دہ دودھ دینے کی وجہ سے دو ہنے کے وقت اپنی ٹانگو ں کو ایک قطار میں رکھ کر کھڑی ہو جا ئے ۔ اَلصَّفْصَا فُ: بید کا درخت ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الصَّاۗفُّوْنَ سورة الصافات(37) 165
صَفًّا سورة الكهف(18) 48
صَفًّا سورة طه(20) 64
صَفًّا سورة الصافات(37) 1
صَفًّا سورة الصف(61) 4
صَفًّا سورة النبأ(78) 38
صَفًّا سورة الفجر(89) 22
صَفًّا سورة الفجر(89) 22
صَفْصَفًا سورة طه(20) 106
صَوَاۗفَّ سورة الحج(22) 36
صٰۗفّٰتٍ سورة النور(24) 41
صٰۗفّٰتٍ سورة الملك(67) 19
مَصْفُوْفَةٌ سورة الغاشية(88) 15
مَّصْفُوْفَةٍ سورة الطور(52) 20
وَالصّــٰۗفّٰتِ سورة الصافات(37) 1