Blog
Books
Search Hadith

اخلاق، نیکی اور صلہ رحمی

204 Hadiths Found

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صلی اللہ علیہ وسلم فقال: أصَابَني الجُهد وفي رواية: إِنِّي مَجْهُودٌ فَبَعَثَ إِلَى نِسَائِهِ فَقُلْنَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا مَعَنَا إِلَّا الْمَاءُ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم مَنْ يَّضُمُّ أَوْ يُضِيفُ هَذَا يَرَحَمُهُ اللهُ فَقَالَ رَجُلٌ مِّنَ الْأَنْصَارِ يقال له: أبو طلحة أَنَا فَانْطَلَقَ بِهِ إِلَى امْرَأَتِهِ فَقَالَ أَكْرِمِي ضَيْفَ رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم لاتدخري شيئا فَقَالَتْ والله! مَا عِنْدَنَا إِلَّا قُوتٌ لِّلصِبْيَان! فَقَالَ هَيِّئِي طَعَامَكِ وَأَصْلِحِي سِرَاجَكِ وَنَوِّمِي صِبْيَانَكِ إِذَا أَرَادُوا عَشَاءً فَهَيَّأَتْ طَعَامَهَا وَأَصْلَحَتْ سِرَاجَهَا وَنَوَّمَتْ صِبْيَانَهَا ثُمَّ قَامَتْ كَأَنَّهَا تُصْلِحُ سِرَاجَهَا فَأَطْفَأَتْهُ فَجَعَلَا يُرِيَانِهِ أَنَّهُمَا يَأْكُلَانِ وَأَكَلَ الضَّيْف فَبَاتَا طَاوِيَيْنِ فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم فَقَالَ لقد ضَحِكَ اللهُ اللَّيْلَةَ أَوْ عَجِبَ مِنْ فِعَالِكُمَا بِضَيْفِكُمَا اللَّيْلَةَ وأَنْزَلَ اللهُ :وَ یُؤْثِرُوْنَ عَلٰٓی اَنْفُسِہِمْ وَ لَوْ کَانَ بِہِمْ خَصَاصَۃٌ وَ مَنْ یُّوْقَ شُحَّ نَفْسِہٖ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَالحشر:9

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا: مجھے سخت بھوک لگی ہے، (اور ایک روایت میں ہے: میں بھوکا ہوں)آپ نے اپنی بیویوں کی طرف پیغام بھیجا ،تو انہوں نے کہا اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے ہمارے پاس صرف پانی ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس شخص کو کون ملائے گا، یا مہمان نوازی کرے گااللہ اس پر رحم فرمائے ایک انصاری جس کا نام ابوطلحہ تھا، نے کہا میں ،پھر وہ لے کر اپنی بیوی کے پاس آئےاور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مہمان کی خاطر مدارت کروکوئی چیز چھپا کر نہ رکھو اس نے کہا (واللہ) ہمارے پاس تو صرف بچوں کا کھانا ہے ابو طلحہ نےکہا کھانا تیار کرو، چراغ درست کرو، اور جب بچے رات کا کھانا مانگیں تو بچوں کو سلا دو، اس نے کھانا تیار کیا چراغ درست کیا اور بچوں کوسلادیا، پھر وہ کھڑی ہوئیں گویا کہ چراغ درست کر رہی ہیں اور اسے بجھا دیا، اور دونوں (ابوطلحہ اور ان کی بیوی)مہمان پر ظاہر کرنے لگے کہ وہ بھی کھانا کھا رہے ہیں ۔(مہمان نے کھانا کھا لیا) ان دونوں نے بھوکے رات گزاری جب صبح ہوئی ،ابو طلحہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تم دونوں کے تمہارے مہمان کے ساتھ عمل کی وجہ سے مسکرایا یا خوش ہوا، اور اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: الحشر 9’’اور یہ لوگ اپنے اوپر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں اگرچہ یہ خود سخت ضرورت مند ہوں اور جو لوگ اپنے نفس کی بخیلی سے بچالئے گئے تو یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔‘‘

Haidth Number: 151
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر دو آدمی اسلام میں داخل ہوں اور دونوں آپس میں قطع تعلیق اختیار کرلیں تو ان دونوں میں سے ایک (ظالم) اسلام سے خارج ہوگا حتی کہ وہ رجوع کر لے، یعنی ظالم شخص

Haidth Number: 152
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز پڑھائی، وہ آپ کے پیچھے تھے، آپ نے تلاوت کی تو تلاوت خلط ملط ہوگئی۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: اگر تم مجھے اور ابلیس(شیطان)کو دیکھتے ،میں نے اپنا ہاتھ آگے کیا، میں اس کا گلا دباتا رہا حتی کہ اس کے لعاب کی ٹھنڈک اپنی ان دونوں انگلیوں کے درمیان محسوس کی۔انگوٹھا اور انگوٹھے سے ملی ہوئی انگلی۔ اگر میرے بھائی سلیمان علیہ السلام کی دعا نہ ہوتی تو وہ( شیطان) مسجد کے کسی ستون سے بندھا ہوا ہوتا ،مدینے کے بچے اس سے کھیلتے ۔تم میں سے جو شخص طاقت رکھتا ہے کہ اس شخص کے اور قبلے کے درمیان کوئی شخص حائل نہ ہو تو وہ ایسا کرے(یعنی ہاتھ سےروکے)

Haidth Number: 153
انس بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ : وہ شخص مومن نہیں جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں

Haidth Number: 154
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: صلہ رحمی سے زیادہ جلد ثواب دلانے والا جس میں اللہ کی اطاعت کی جائے کوئی عمل نہیں اور سر کشی اورقطع رحمی سے زیادہ جلد سزا دلانے والا کوئی عمل نہیں اور جھوٹی قسم گھروں کو ویران کر کے چھوڑتی ہے

Haidth Number: 155
انس بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ ایک بوڑھا آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ملنے آیا ۔لوگوں نے اس کے لئے جگہ چھوڑنے میں دیر کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہ کی اور ہمارے بوڑھوں کی توقیر و عزت نہ کی۔

Haidth Number: 156
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلے میں کھنگار دیکھاتو شدید غصے میں آگئے حتی کہ آپ کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ ایک انصاری عورت آئی اور اسے کھرچ کر اس کی جگہ خوشبو دار بوٹی لگا دی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کتنا اچھا کام ہے۔

Haidth Number: 157
(۱۵۸) الاعور سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اپنی امت سے تین باتوں کے بارے میں ڈرتا ہوں:حد سے زیادہ بخیلی ، خواہش پرستی، اور گمراہ امام(حاکم)

Haidth Number: 158
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اس نے تکبرنہیں کیا جس نے اپنے خادم کے ساتھ کھانا کھایااور بازاروں میں گدھے پر سوار ہوا اور بکری کو رسی ڈال کر اس کا دودھ دھویا

Haidth Number: 159
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ : میں فلاں فلاں کو نہیں سمجھتی کہ وہ دونوں ہمارے دین کے بارے میں (جس پر ہم ہیں)کوئی بات جانتے ہوں۔ابن عفیر نے زیادہ کیا کہ لیث نے کہا:وہ دونوں منافق آدمی تھے ۔یحیی نےابتداء میں یہ الفاظ زیادہ کئے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور فرمایا: میں فلاں فلاں شخص کو نہیں سمجھتا کہ وہ دونوں ہمارے دین کے بارے میں (جس پر ہم ہیں)کوئی بات جانتے ہوں۔

Haidth Number: 160
عبیداللہ بن معمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جن گھر والوں کو نرمی دی گئی، ان کو یہ نرمی نفع دے گی۔ اور جن کو نرمی نہ دی گئی تو یہ بات انہیں نقصان دے گی

Haidth Number: 161
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کسی شخص کے بارے میں کوئی بات پہنچتی تو یہ نہیں فرماتے فلاں کی کیا حالت ہے کہ وہ یہ کہہ رہا ہے بلکہ فرماتے : لوگوں کی کیا حالت ہے کہ وہ یہ یہ بات کہہ رہے ہیں

Haidth Number: 162
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے اندر رقوب(جس کا بچہ زندہ نہ رہتا ہو)کس شخص کو شمار کرتے ہو؟ ہم نے کاا : جس کا کوئی بچہ زندہ نہ رہے۔ آپ نے فرمایا: یہ رقوب نہیں، لیکن رقوب وہ شخص ہے (یعنی اس کا کوئی بچہ فوت نہیں ہوا)۔ فرمایا: تم اپنے اندر پہلوان کس شخص کو سمجھتے ہو؟ ہم نے کہا : وہ شخص جسے لوگ پچھاڑ نہ سکتے ہوں۔ آپ نے فرمایا: یہ شخص پہلوان نہیں بلکہ وہ شخص(حقیقی پہلوان ہے ) جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھتا ہے۔

Haidth Number: 163
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: میرے باغ میں فلاں شخص کا کھجور کا درخت ہے ، اس نے مجھے تکلیف دی ہے اور اس کی کھجور کی جگہ مجھ پر بھاری ہو گئی ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف پیغام بھیجا کہ: فلاں شخص کے باغ میں موجود اپنی کھجور مجھے بیچ دو، اس نے کہا: نہیں آپ نے فرمایا تب مجھے ہبہ کر دو۔ اس نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا: جنت میں کھجور کے بدلے بیچ دو۔ اس نے کہا نہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تم سے زیادہ بخیل کوئی شخص نہیں دیکھا ، سوائے اس شخص کے جو سلام میں بخل کر تا ہے

Haidth Number: 164
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں،آپ نے فرمایا:ابن آدم نے نماز، آپس میں صلح، اور اچھے اخلاق سے افضل کوئی عمل نہیں کیا۔

Haidth Number: 165
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹ سے زیادہ کوئی عادت بری نہیں لگتی تھی۔ آپ کو جس صحابی کے بارے میں ایسی کوئی بات پتہ چلتی تو آپ اپنی طرف سے اس سے اعراض کرتے(بچتے) حتی کہ آپ کو معلوم ہو جاتا کہ اس نے توبہ کر لی ہے

Haidth Number: 166
ابو بکرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مردی ہے کہ: سر کشی اور قطع رحمی سے بڑھ کر کوئی گناہ ایسانہیں جس کے کرنے والے کو اللہ تعالیٰ جلد ہی دنیا میں سزا دے اور اس کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی اس کے لئے سزا کا بندوبست ہو۔( )

Haidth Number: 167
جریر بن عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بھی رشتہ دار اپنے کسی رشتے دار کے پاس آتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اسے جو عطا کیا ہے اس میں سے فضل (زائد از ضرورت) کا سوال کرتا ہے اور وہ بخیلی سے پیش آتا ہے تو قیامت کے دن اس کے لئے جنمو سے ایک سانپ نکالا جائے گا جسے شجاع کہا جاتا ہے۔ وہ پھنکار رہا ہوگا۔ اسے اس کی گردن میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا۔

Haidth Number: 168
یونس بن قاسم یمامی سے مروی ہے کہ عکرمہ بن خالد بن سعید بن عاص مخزومی نے اسے بیان کیا کہ وہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے ملا تو اس نے ان سے کہا : ابو عبدالرحمن! ہم بنو مغیرہ ایسی قوم ہیں جس میں نخوت ہے۔ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں کچھ سنا ہے ؟ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرمارہے تھے جس شخص نے اپنے آپ میں بڑا پن اور اپنی چال میں تکبر اختیار کرے تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حالت میں ملے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غصے ہونگے

Haidth Number: 169
ابو درداء‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ جن دو آدمیوں نے ایک دوسرے کی غیر موجود گی میں اللہ کے لئے آپس میں محبت کی تو ان میں اللہ کو زیادہ محبوب وہ شخص ہوگا، جو اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرتا ہوگا

Haidth Number: 170
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ جو بندہ اپنے بھائی کے پاس اللہ کے لئے اس کی زیارت کرنے (اس سے ملنے)کے لئے آیا تو آسمان سے ایک منادی آواز لگاتا ہے تم خوش رہو اور تمہیں جنت مبارک ہو۔ ورنہ اللہ تعالیٰ اپنے عرش کی بادشاہت میں خود فرماتا ہے ۔میرے بندے نے میرے لئے ملاقات کی اور میرے ذمے اس کی مہمان نوازی ہے۔ اور میں جنت کے علاوہ اس کی مہمان نوازی پر راضی نہیں ہوں

Haidth Number: 171

عَنْ مَالِكِ بن مَرْثَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ أَبُو ذَرٍّ قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ مَاذَا يُنَجِّي الْعَبْدَ مِنَ النَّارِ ؟ قَالَ : الإِيمَانُ بِاللهِ ، قُلْتُ : يَا نَبِيَّ اللهِ ، إِنَّ مَعَ الإِيمَانِ عَملٌ ، قَالَ : يُرْضِخُ مِمَّا رَزَقَهُ اللهُ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ فَقِيرًا ، لّا يَجِدُ مَا يُرْضَخُ بِهِ ؟ قَالَ : يَأْمُرُ بِالْمَعْرُوفِ ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ عَيِيًّا لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَّأْمُرَ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلا يَنْهَى عَنِ الْمُنْكَرِ ؟ قَالَ : يَصْنَعُ لأَخْرَقَ ، قُلْتُ : أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ أَخْرَقَ لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَصْنَعَ شَيْئًا ؟ قَالَ : يُعِينُ مَغْلُوبًا ، قُلْتُ أَرَأَيْتَ إِنْ كَانَ ضَعِيفًا ، لا يَسْتَطِيعُ أَنْ يُعِينَ مَظْلُومًا ؟ فَقَالَ : مَا تُرِيدُ أَنْ تَتْرُكَ فِي صَاحِبِكَ مِنْ خَيْرٍ؟ یُمْسِكُ الأَذَى عَنِ النَّاسِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ إِذَا فَعَلَ ذَلِكَ دَخَلَ الْجَنَّةَ ؟ قَالَ : مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَفْعَلُ خَصْلَةً مِنْ هَؤُلاءِ ، إِلا أَخَذَتْ بِيَدِهِ حَتَّى تُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ.

مالک بن مرثد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ابو ذر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے کہا اے اللہ کے رسول! کونسا عمل بندے کو آگ سے نجات دیتا ہے ؟ آپ نے فرمایا: اللہ پر ایمان ، میں نے کہا: اے اللہ کے نبی کیا ایمان کے ساتھ کوئی عمل بھی ہے؟ آپ نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ نے اسے دیا ہے اس میں سے خرچ کرے میں نے کہا اے اللہ کے رسول! اگر وہ فقیر(محتاج) ہو خرچ کرنے کے لئے کوئی چیز نہ پاتا ہو تو پھر آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ نے فرمایا: نیکی کا حکم دے اور برائی سے منع کرے۔ میں نے کہا اے اللہ کے رسول! اگر وہ کمزور( عاجز) ہو نیکی کا حکم کرنے ،برائی سے منع کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہوپھر آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: کسی نا سمجھ(بے وقوف ) کے لئے کام کرے۔ میں نے کہا: اگر وہ خود نا سمجھ ہو کوئی کام کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو پھر آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: مغلوب (مظلوم) کی مدد کرے۔ میں نے کہا: اگر وہ کمزور ہو کسی مظلوم کی مدد کرنے کی طاقت نہ رکھتا ہو تو آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: تم کیا چاہتے ہو تم اپنے بھائی میں کوئی بھلائی چھوڑوگے بھی؟ تو لوگوں سے تکلیف روک لے۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول!جب وہ یہ کام کرے گا تو کیا جنت میں داخل ہو جائے گا؟ آپ نے فرمایا: جو مسلمان ان میں سے کسی عادت کو اختیار کرتا ہے تو وہ اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں داخل کر دے گی

Haidth Number: 172
ابی بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے والدین یا کسی ایک کواپنی زندگی میں پایا اس کے باوجود وہ آگ میں داخل ہو گیا تو اللہ تعالیٰ نے اسے اپنی رحمت سے بہت دور کردیا۔

Haidth Number: 173
سفیان بن عیینہ ،ابن المنکدر سے بیان کرتے ہیں وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تک اس روایت کو پہنچاتے ہیں کہ: افضل اعمال میں سے مومن کو خوشی دینا، اس کا قرض ادا کرنا، اس کی ضرورت پوری کرنا، اور اس کی تکلیف دور کرنا ہے۔ سفیان نے کہا کہ ابن المنکدر سے پوچھا گیا : پھر کون سی چیز باقی رہ گئی جس سے وہ لطف حاصل کرے؟ انہوں نے کہا بھائیوں پر فوقیت لے جانا

Haidth Number: 174
ابو امامہ بن ثعلبہ سے مروی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے جس شخص نے کسی مسلمان کا مال جھوٹی قسم کے ذریعے حاصل کیا تو ایک سیاہ نکتہ اس کے دل میں لگ جاتا ہے ۔قیامت تک کوئی چیز اسے تبدیل نہیں کر سکتی۔

Haidth Number: 175
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ جو شخص کوئی عمارت بنائے تو وہ اپنے پڑوسی کی دیوار کے لئے اسے سہارا بنائے۔ اور ایک روایت میں ہے جس شخص سے اس کے پڑوسی نے اس کی دیوار کے سہارے کے بارے میں سوال کیا تو وہ اسے ایسا کرنے دے

Haidth Number: 176
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنھما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنے آپ کو دل میں بڑا سمجھےیا اپنی چال میں تکبر اختیار کرے تو وہ اللہ تعالیٰ سے اس حالت میں ملاقات کرے گا کہ اللہ تعالیٰ اس پر سخت غصے ہونگے۔

Haidth Number: 177
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے جس شخص نے اللہ کے لئے تواضع اختیار کی اللہ تعالیٰ اسے بلند کر دے گا

Haidth Number: 178
فضالہ بن عبید رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جو شخص اﷲ کے راستے میں (اور ایک روایت میں ہے اسلام کے راستے میں) بوڑھا (سفید بالوں والا) ہوگیا، تو یہ بڑھاپا قیامت کے دن اس کے لئے نور ہوگا، اس وقت ایک آدمی نے کہا: کچھ آدمی سفید بالوں کو نوچ لیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا جو شخص چاہے اپنا نور ختم کرلے۔

Haidth Number: 179
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ان کی ایک آزاد کر دہ لونڈی ان کے پاس آئی اور کہنے لگی وقت مجھ پر سخت ہو گیا ہے میں چاہتی ہوں کہ عراق کی طرف نکل جاؤں؟ عبداللہ نے کہا: شام کی طرف کیوں نہیں جو(قیامت کے دن) اٹھنے کی سر زمین ہے(اور التاریخ میں ہے جمع ہونے کی سرزمین) ؟ بے وقوف عورت صبر کر، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے جس نے اس کی شدت اور اس کی مشقت پر صبر کیا میں قیامت کے دن اس کا گواہ یا سفارشی بنوں گا۔ یعنی مدینے کی شدت پر اور ایک روایت میں ہے ، جو شخص اس کی مشقت اور اس کی شدت پر صبر کرے گا تو میں (قیامت کے دن اس کا گواہ یا سفارشی بنوں گا )

Haidth Number: 180