Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکَیْلُ: (ض) کے معنی غلبہ ناپنے کے ہیں اور کَلْتُ لَہٗ الطَّعَام (صلہ لام) کے معنی ہیں میں نے اس کے لئے غلہ ناپنے کی ذمہ داری سنبھالی اور کَلْتُ الطَّعَامَ (بدوں لام) کے معنی ہیں میں نے اسے غلہ ناپ کردیا اور اِکْتَلْتُ عَلَیْہِ کے معنی ہیں میں نے اس سے ناپ کرلیا۔قرآن پاک میں ہے: (وَیۡلٌ لِّلۡمُطَفِّفِیۡنَ … الَّذِیۡنَ اِذَا اکۡتَالُوۡا عَلَی النَّاسِ یَسۡتَوۡفُوۡنَ ۫ … وَ اِذَا کَالُوۡہُمۡ اَوۡ وَّزَنُوۡہُمۡ یُخۡسِرُوۡنَ) (۸۳۔۱،۲،۳) ناپ اور تول میں کمی کرنے والوں کے لئے خرابی ہے۔جو لوگوں سے ناپ کرلیں تو پورا لیں اور جب ان کو ناپ کر یا تول کر دیں تو کم دیں۔یہ آیت اگرچہ خاص کر ناپ میں کمی کے متعلق نازل ہوئی ہے مگر اس میں ہر قسم کے لین دین میں عدل و انصاف کو ملحوظ رکھنے کی تاکید ہے نیز فرمایا: (فَاَوۡفِ لَنَا الۡکَیۡلَ) (۱۲۔۸۸) آپ ہمیں (اس کے عوض) پورا غلہ دیجیئے۔ (فَاَرۡسِلۡ مَعَنَاۤ اَخَانَا نَکۡتَلۡ) (۱۲۔۶۳) تو ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیج دیجیئے تاکہ ہم پھر غلہ نپواکر لائیں اور آیت کریمہ: (وَ نَزۡدَادُ کَیۡلَ بَعِیۡرٍ) (۱۲۔۶۵) (اور ہم) ایک اونٹ کے بوجھ کے برابر غلہ زیادہ لائیں گے میں کَیْلَ بَعِیْرِ کے معنی بارشتر کے برابر غلہ کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اكْتَالُوْا سورة المطففين(83) 2
الْكَيْلَ سورة الأنعام(6) 152
الْكَيْلَ سورة الأعراف(7) 85
الْكَيْلَ سورة يوسف(12) 59
الْكَيْلَ سورة يوسف(12) 88
الْكَيْلَ سورة بنی اسراءیل(17) 35
الْكَيْلَ سورة الشعراء(26) 181
الْكَيْلُ سورة يوسف(12) 63
الْمِكْيَالَ سورة هود(11) 84
الْمِكْيَالَ سورة هود(11) 85
كَالُوْهُمْ سورة المطففين(83) 3
كَيْلٌ سورة يوسف(12) 65
كَيْلَ سورة يوسف(12) 60
كَيْلَ سورة يوسف(12) 65
كِلْتُمْ سورة بنی اسراءیل(17) 35
نَكْتَلْ سورة يوسف(12) 63