اَلْعَشِیُّ: زوال آفتاب سے لے کر طلوع فجر تک کا وقت۔ قرآن مجید میں ہے۔ (اِلَّا عَشِیَّۃً اَوۡ ضُحٰہَا) (۷۹:۴۶) گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے۔ اَلْعِشَآئُ: (ممدود) مغرب سے عشا کے وقت تک اور مغرب اور عشا کی نمازوں کو اَلْعِشَآئَ انِ کہا جاتا ہے اور اَلْعِشا (توندی)، تاریکی جو آنکھوں کے سامنے آجاتی ہے۔ رَجل اَعْشٰی: جسے رتوندی کی بیماری ہو اس کی مونث عَشْوَائُ آتی ہے۔ مثل مشہور ہے۔(1) ھُوَ یَخْبِطُ خَبْطَ عَشْوَائُ: وہ اندھی اونٹنی کی طرح ہاتھ پاؤں مارتا ہے۔ یعنی بلا سوچے سمجھے معاملات سرانجام دیتا ہے۔ عَشَوْتُ النَّارَ: میں نے رات کو آگ کا قصد کیا۔ عُشْوَۃٌ (بروزن شُعْلَۃُ) آگ کا شعلہ جو رات کے وقت دور سے دکھائی دے۔ عَشِیَ عَنْ کَذَا: کسی چیز سے آنکھیں بند کرلینا۔ اندھا ہوجانا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ مَنۡ یَّعۡشُ عَنۡ ذِکۡرِ الرَّحۡمٰنِ ) (۴۳:۳۶) اور جو کوئی خدا کی یاد سے آنکھیں بند کرے۔ اَلْعَوَاشِیُ: رات کو چرنے والے اونٹ۔ اور اس کا واحد عَاشِیَۃٌ ہے اسی سے کہا گیا ہے۔(2) (مثل) اَلْعَاشِیَۃُ تُھَیّجُ الْآبِیَۃَ کہ رات کو چرنے والا اونٹ نہ چرنے والے کو رغبت دلاتا ہے یعنی جو اونٹ چارہ نہ کھاتا ہو وہ بھی اسے دیکھ کر چرنے لگ جاتا ہے۔ اَلْعَشَائُ: شام کو کھانا۔ اَلْعِشَآئُ (بکسرالعین) عشاء کی نماز۔ وَقَدْ عَشِیْتُ: میں نے رات کا کھانا کھایا۔ میں اسے رات کا کھانا کھلایا مشہور ہے۔ عِشْ وَلَا تَغْتَرَّ: یعنی رات کو اپنے اونٹ چرواؤ اور غافل نہ رہو۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْعِشَاۗءِ | سورة النور(24) | 58 |
بِالْعَشِيِّ | سورة آل عمران(3) | 41 |
بِالْعَشِيِّ | سورة ص(38) | 18 |
بِالْعَشِيِّ | سورة ص(38) | 31 |
بِالْعَشِيِّ | سورة مومن(40) | 55 |
عَشِـيَّةً | سورة النازعات(79) | 46 |
عِشَاۗءً | سورة يوسف(12) | 16 |
وَالْعَشِيِّ | سورة الأنعام(6) | 52 |
وَالْعَشِيِّ | سورة الكهف(18) | 28 |
وَعَشِـيًّا | سورة الروم(30) | 18 |
وَّعَشِـيًّا | سورة مريم(19) | 11 |
وَّعَشِـيًّا | سورة مومن(40) | 46 |
وَّعَشِيًّا | سورة مريم(19) | 62 |
يَّعْشُ | سورة الزخرف(43) | 36 |