Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمَھْدُ: گہوارہ۔ جو بچے کے لیے تیار کیا جائے۔ چناچنہ قرآن پاک میں ہے: (کَیۡفَ نُکَلِّمُ مَنۡ کَانَ فِی الۡمَہۡدِ صَبِیًّا) (۱۹:۲۹) کہ ہم اس سے کہ گود کا بچہ ہے، کیونکر بات کریں؟ اور اَلْمَھْدُ وَالْمِھَادُ: ہموار اور درست کی ہوئی زمین کو بھی کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (الَّذِیۡ جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ مَہۡدًا) (۲۰:۵۳) وہ (وہی تو ہے) جس نے تم لوگوں کے لیے زمین کو فرش بنایا۔ (اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِہٰدًا ) (۷۸:۶) کیا ہم نے زمین کو بچھونا نیہں بنایا؟ او ریہ ایسے ہی ہے۔ جیساکہ دوسری آیت میں زمین کو فراش کہا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (جَعَلَ لَکُمُ الۡاَرۡضَ فِرَاشًا) (۲:۲۲) جس نے تمہارے لیے زمین کو بچھونا بنایا۔ مَھَّدْتُّ لَکَ کے معنی کسی چیز کو تیار اور ہموار کرنے کے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَّ مَہَّدۡتُّ لَہٗ تَمۡہِیۡدًا) (۷۴:۱۴) اور ہر طرح سامان میں وسعت دی۔ (اِمْتَھَدَ السَّنَامُ کے معنی کوہان کے مِھَاد یا مَھْدً یعنی فرش کی طرح ہموار ہوجانے کے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْمَهْدِ سورة آل عمران(3) 46
الْمَهْدِ سورة المائدة(5) 110
الْمَهْدِ سورة مريم(19) 29
الْمِهَادُ سورة البقرة(2) 206
الْمِهَادُ سورة آل عمران(3) 12
الْمِهَادُ سورة الرعد(13) 18
الْمِهَادُ سورة ص(38) 56
الْمِھَادُ سورة آل عمران(3) 197
الْمٰهِدُوْنَ سورة الذاريات(51) 48
تَمْهِيْدًا سورة المدثر(74) 14
مَهْدًا سورة طه(20) 53
مَهْدًا سورة الزخرف(43) 10
مِهَادٌ سورة الأعراف(7) 41
مِهٰدًا سورة النبأ(78) 6
وَّمَهَّدْتُّ سورة المدثر(74) 14
يَمْهَدُوْنَ سورة الروم(30) 44