Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلثَّوَائُ: (ص) کے اصل معنی کسی جگہ پر مستقل طور پر اقامت کرنا کے ہیں کہا جاتا ہے: ثویٰ یَثْوِیْ ثَوائً وہ اقامت پذیر ہوگیا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ مَا کُنۡتَ ثَاوِیًا فِیۡۤ اَہۡلِ مَدۡیَنَ ) (۲۸:۴۵) اور نہ تم مدین والوں میں رہ رہے تھے۔ (اَلَیۡسَ فِیۡ جَہَنَّمَ مَثۡوًی لِّلۡمُتَکَبِّرِیۡنَ ) (۳۹:۶۰) کیا غرور والوں کا ٹھکانا دوزخ میں نہیں ہے۔ (وَ النَّارُ مَثۡوًی لَّہُمۡ ) (۴۷:۱۲) اور ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ (اُدۡخُلُوۡۤا اَبۡوَابَ جَہَنَّمَ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ۚ فَبِئۡسَ مَثۡوَی الۡمُتَکَبِّرِیۡنَ ) (۴۰:۷۶) (اب) جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ۔ ہمیشہ اسی میں رہوگے۔ متکبروں کا کیسا بُرا ٹھکانا ہے۔ (قَالَ النَّارُ مَثۡوٰىکُمۡ ) (۶:۱۲۸) خدا فرمائے گا (اب) تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے۔ مَنْ اُمُّ مَثْوَاکَ (کنایہ) تمہارا میزبان کون ہے۔ اَلثَّوِیَّۃُ: بھیڑ بکریوں کے باڑہ کو کہتے ہیں۔ وَاﷲُ اَعْلَمُ بِالصَّوَابِ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
ثَاوِيًا سورة القصص(28) 45
مَثْوًى سورة العنكبوت(29) 68
مَثْوًى سورة الزمر(39) 32
مَثْوًى سورة الزمر(39) 60
مَثْوًى سورة حم السجدہ(41) 24
مَثْوًى سورة محمد(47) 12
مَثْوَايَ سورة يوسف(12) 23
مَثْوَى سورة آل عمران(3) 151
مَثْوَى سورة النحل(16) 29
مَثْوَى سورة الزمر(39) 72
مَثْوَى سورة مومن(40) 76
مَثْوٰىكُمْ سورة الأنعام(6) 128
مَثْوٰىهُ سورة يوسف(12) 21
وَمَثْوٰىكُمْ سورة محمد(47) 19