اَلسَّوْمُ: کے معنیٰ کسی چیز کی طلب میں جانے کے ہیں پس اس کا مفہوم دو اجزاء سے مرکب ہے یعنی طلب اور جانا پھر کبھی صرف ذہاب یعنی چلے جانا کے معنیٰ ہوتے ہیں۔ جیسے سَامَتِ الْاِبِلُ: اونٹ چراگاہ میں چرنے کے لئے چلے گئے۔ اور ان اونٹوں کو جو باہر چرنے کے کئے جاتے ہیں سَائِمَۃٌ کہا جاتا ہے اور کبھی صرف طلب کے معنیٰ پائے جاتے ہیں جیسے سُمْتُ کَذَا: میں نے اسے فلاں تکلیف دی چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (یَسُوۡمُوۡنَکُمۡ سُوۡٓءَ الۡعَذَابِ ) (۲:۴۹) وہ لوگ تم کو بڑا دکھ دیتے ہیں۔ اور سِیْمَ فُلَانٌ الْخَسَفَ (فلاں کو خسف کا عذاب دیا گیا) یَاھُوَ یُسَامُ الْخَسْفَ کا محاورہ بھی اسی سے ماخوذ ہے اور اسی سے بَیعَ میں السَّوْمُ ہے جس کے معنیٰ نرخ کرنا کے ہیں چنانچہ کہا گیا ہے۔ (1) (۱۸۶) صَاحِبُ السِّلْعَۃِ اَحَقُّ بِالسَّوْمِ: سامان کا مالک نرخ کرنے کا زیادہ حقدار ہے۔ اور سُمْتُ الْاِبِلَ فِی الْمَرعیٰ کے معنیٰ چراگاہ میں چرنے کے لئے اونٹ بھیجنے کے ہیں۔ اور اسی معنیٰ میں اَسَمْتُ الْاِبِلَ (افعال) وَسَوَّمْتُھَا (تفعیل) آتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (ومنہ شجر فیہ تسیمون) (۱۶:۱۰) اور اس سے درخت بھی (شاداب) ہوتے ہیں جن میں تم اپنے چارپایوں کو چراتے ہو۔ اَلسِّیْمَائُ وَالسِّیْمِیَائُ کے معنیٰ علامت کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے۔ (2) (الطّویل) (۲۴۸) لَہٗ سِیْمِیَائُ لَا تَشُقُّ عَلَی الْبَصَرِ اس کے چہرے پر نشان ہے جو آنکھوں پر گراں نہیں گزرتا قرآن پاک میں ہے: (سِیۡمَاہُمۡ فِیۡ وُجُوۡہِہِمۡ مِّنۡ اَثَرِ السُّجُوۡدِ) (۴۸:۲۹) (کثرت سجود کے اثر سے) ان کی پیشانیوں پر نشان پڑے ہوئے ہیں۔ اور سَوَّمْتُہٗ کے معنیٰ نشان زدہ کرنے کے ہیں۔ اور (مُسَوِّمِیۡنَ) (۳:۱۲۵) کے معنیٰ مُعَلِّمِیْنَ کے ہیں یعنی نشان زدہ اور مُسَوِّمِیْنَ (بصیغہ فاعل) کے معنیٰ ہیں: اپنے آپ پر یا اپنے گھوڑوں پر نشان امتیاز بنانے والے یا ان کو چھوڑنے والے۔ آنحضرت ﷺ سے ایک روایت میں ہے(3) : (۱۸۷) تَسَوَّمُوْا فَاِنَّ الْمَلَآئِکَۃَ قَدْ تَسَوَّمَتْ کہ تم بھی نشان بنالو کیونکہ فرشتوں نے اپنے لئے نشان بنائے ہوئے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الْمُسَوَّمَةِ | سورة آل عمران(3) | 14 |
بِسِيْمٰهُمْ | سورة محمد(47) | 30 |
بِسِيْمٰهُمْ | سورة الرحمن(55) | 41 |
بِسِيْمٰىهُمْ | سورة الأعراف(7) | 46 |
بِسِيْمٰىهُمْ | سورة الأعراف(7) | 48 |
بِسِيْمٰھُمْ | سورة البقرة(2) | 273 |
تُسِيْمُوْنَ | سورة النحل(16) | 10 |
سِيْمَاهُمْ | سورة الفتح(48) | 29 |
مُسَوِّمِيْنَ | سورة آل عمران(3) | 125 |
مُّسَوَّمَةً | سورة الذاريات(51) | 34 |
مُّسَوَّمَةً | سورة هود(11) | 83 |
يَسُوْمُوْنَكُمْ | سورة البقرة(2) | 49 |
يَسُوْمُوْنَكُمْ | سورة الأعراف(7) | 141 |
يَسُوْمُوْنَكُمْ | سورة إبراهيم(14) | 6 |
يَّسُوْمُهُمْ | سورة الأعراف(7) | 167 |