Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْکَفُّ۔کے معنی ہاتھ کی ہتھیلی کے ہیں جس کے ساتھ انسان چیزوں کو اکٹھا کرتا اور پھیلاتا ہے۔کَفَفْتُہٗ کے اصل معنی کسی کی ہتھیلی پر مارنے یا کسی کو ہتھیلی کے ساتھ مارکر دور ہٹانے اور روکنے کے ہیں پھر عرف میں دور ہٹانے اور روکنے کے معنی میں استعمال ہونے لگا ہے خواہ ہتھیلی سے ہو یا کسی اور چیز سے (1) (رَجُلٌ مَکْفُوْف الْبَصْرِ جس کی بینائی جاتی رہی ہو اور آیت کریمہ: (وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنٰکَ اِلَّا کَآفَّۃً لِّلنَّاسِ) (۳۴۔۲۸) اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو گناہوں سے روکنے والا بنا کر بھیجا ہے۔میں کَافَّۃَ کے معنی لوگوں کو گناہوں سے روکنے والا کے ہیں۔اس میں ہامبالغہ کیلئے ہے۔جیسے کہ رَاوِیَۃٌ وَعَلَّامَۃٌ اور نسَّابَۃٌ میں ہے اور آیت کریمہ: ( وَ قَاتِلُوا الۡمُشۡرِکِیۡنَ کَآفَّۃً کَمَا یُقَاتِلُوۡنَکُمۡ کَآفَّۃً ) (۹۔۳۶) اور تم سب کے سب مشکروں سے لڑو۔جیسے وہ سب کے سب تم سے لڑتے ہیں۔میں بعض نے دونوں جگہوں میں کَافَّۃَ کے معنی کافین یعنی روکنے والا کیے ہیں۔اور بعض نے یہ معنی کیا ہے کہ جماعۃَ یعنی اجتماعی قوت کی وجہ سے اسے کَافَّۃَ بھی کہا جاتا ہے۔اور آیت کریمہ: (فَاَصۡبَحَ یُقَلِّبُ کَفَّیۡہِ عَلٰی مَاۤ اَنۡفَقَ فِیۡہَا) (۱۸۔۴۲) تو جو مال اس نے اس پر خرچ کیا تھا اس پر حسرت سے ہاتھ ملنے لگا۔پشیمان ہونے والے کی حالت کی طرف اشارہ ہے کیونکہ انسان پشیمانی کی حالت میں ہاتھ ملتا ہے۔تَکَفَّفَ الرَّجُل:سوال کے لئے ہاتھ پھیلانا۔اِسْتَکَفَّ الشَّمْسُ:ہتھیلی کے ذریعہ دھوپ کو دفع کرنا اور وہ اس طرح کہ دھوپ کی شعاعوں کو روکنے کے لئے ابرؤں پر بطور سایہ ہاتھ رکھ لے تاکہ جس چیز کو دیکھنا مطلوب ہو آسانی سے دیکھی جاسکے۔ کِفَّۃُ الْمِیْزَان:ترازو کا پلڑا کیونکہ وہ بھی موزوں چیز کو روک لینے میں ہتھیلی کے مشابہ ہوتا ہے۔ایسے ہی کُفَّۃُ الْحِبَالۃِ ہے۔ (2) جس کے معنی شکاری کے پھندا کے ہیں۔کَفَفْتُ الثَّوْبَ:کچی سلائی کے بعد کپڑے کے اطراف کو سینا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَكَفَّ سورة المائدة(5) 11
كَاۗفَّةً سورة البقرة(2) 208
كَاۗفَّةً سورة التوبة(9) 36
كَاۗفَّةً سورة التوبة(9) 36
كَاۗفَّةً سورة التوبة(9) 122
كَاۗفَّةً سورة سبأ(34) 28
كَفَفْتُ سورة المائدة(5) 110
كَفَّ سورة الفتح(48) 24
كَفَّيْهِ سورة الرعد(13) 14
كَفَّيْهِ سورة الكهف(18) 42
كُفُّوْٓا سورة النساء(4) 77
وَكَفَّ سورة الفتح(48) 20
وَيَكُفُّوْٓا سورة النساء(4) 91
يَكُفُّوْنَ سورة الأنبياء(21) 39
يَّكُفَّ سورة النساء(4) 84