اَلرُّکُوْبُ: کے اصل معنیٰ حیوان کی پیٹھ پر سوار ہونے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (لِتَرۡکَبُوۡہَا وَ زِیۡنَۃً) (۱۶:۸) تاکہ ان سے سواری کا کام لو اور (سواری کے علاوہ یہ چیزیں) موجب زینت (بھی) ہیں۔ مگر کبھی کشتی وغیرہ پر سوار ہونے کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فَاِذَا رَکِبُوۡا فِی الۡفُلۡکِ ) (۲۹:۶۵) پھر جب لوگ کشتی میں سوار ہوتے ہیں۔ مگر عرف میں رَاکِبٌ کا لفظ شترسوار کے لئے مخصوص ہوچکا ہے۔ اس کی جمع رَکْبٌ وَفُکْبَانٌ اور رُکُوْبٌ تینوں آتی ہیں۔ چانچہ قرآن پاک میں ہے: ( وَ الرَّکۡبُ اَسۡفَلَ مِنۡکُمۡ) (۸:۴۲) اور قافلہ تم سے نیچے کی طرف کو (ہٹا ہوا) تھا۔ (فَرِجَالًا اَوۡ رُکۡبَانًا) (۲:۲۳۹) تو پیادہ یا سوار ہوکر۔ اور ’’رکاب‘‘ خاص کر مرکوب یعنی سواری پر بولا جاتا ہے۔ اَرْکَبَ الْمُھْرُ: بچھیرا سواری کے قابل ہوگیا۔ اَلمُرْکَبُ: خاص کر اس شخص کو کہتے ہیں جو دوسرے کے گھورے پر سوار ہو یا جو شخص سواری نہ کرسکے یا سوار ہونا نہ جانتا ہو۔ اَلْمُتَرَاکِبُ: وہ چیز جو تہہ بر تہہ ہو۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاَخۡرَجۡنَا مِنۡہُ خَضِرًا نُّخۡرِجُ مِنۡہُ حَبًّا مُّتَرَاکِبًا) (۶:۱۰۰) پھر ہم سبز کونپلیں نکالتے ہیں کہ ان سے گتھے ہوئے دانے نکالتے ہیں۔ رُکْبَۃٌ کے معنیٰ زانو کے ہیں اور رَکَبْتُہٗ کے معنیٰ ہیں: میں نے اس کے زانو پر مارا جیسے فَأَدْتُہٗ (میں نے اس کے دل پر مارا رَأَسْتُہٗ میں نے اس کے سرپر مارا۔ نیز رَکَبْتُہٗ کے معنیٰ گھٹنے سے مارنا بھی آتے ہیں۔ جیسے یَدَیْتُہٗ: میں نے اسے ہاتھ سے مارا۔ عِنتُہٗ: میں نے اسے نظر لگادی وغیرہ۔ پھر کنایہ کے طور پر عورت کے ستر کو بھی رَکَبٌ کہہ دیتے ہیں۔ (1) جسیاکہ مجازاً عورت کو مطیۃ (سواری) یا مَّعِیْدَۃٌ (بمعنیٰ مُقْتَعِدَۃٌ) کہا جاتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
ارْكَبُوْا | سورة هود(11) | 41 |
ارْكَبْ | سورة هود(11) | 42 |
تَرْكَبُوْنَ | سورة الزخرف(43) | 12 |
رَكُوْبُهُمْ | سورة يس(36) | 72 |
رَكِبَا | سورة الكهف(18) | 71 |
رَكِبُوْا | سورة العنكبوت(29) | 65 |
رَكَّبَكَ | سورة الإنفطار(82) | 8 |
رُكْبَانًا | سورة البقرة(2) | 239 |
رِكَابٍ | سورة الحشر(59) | 6 |
لَتَرْكَبُنَّ | سورة الانشقاق(84) | 19 |
لِتَرْكَبُوْا | سورة مومن(40) | 79 |
لِتَرْكَبُوْهَا | سورة النحل(16) | 8 |
مُّتَرَاكِبًا | سورة الأنعام(6) | 99 |
وَالرَّكْبُ | سورة الأنفال(8) | 42 |
يَرْكَبُوْنَ | سورة يس(36) | 42 |