پہلے گذر چکا ہے کہ کثرت اور قلت کمیت منفصلہ یعنی اعداد میں استعمال ہوتے ہیں چنانچہ فرمایا (وَ لَیَزِیۡدَنَّ کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ) (۵۔۶۸) (اس سے) ان میں اکثر کی سرکشی اور کفر اور بڑھے گا۔ (وَ اَکۡثَرُہُمۡ لِلۡحَقِّ کٰرِہُوۡنَ ) (۲۳۔۷۰) اور ان میں سے اکثر حق کو ناپسند کرتے ہیں۔ (کَمۡ مِّنۡ فِئَۃٍ قَلِیۡلَۃٍ غَلَبَتۡ فِئَۃً کَثِیۡرَۃًۢ ) (۲۔۲۴۹) بسا اوقات تھوڑی سی جماعت نے …… بڑی جماعت پر فتح حاصل کی۔ (وَ بَثَّ مِنۡہُمَا رِجَالًا کَثِیۡرًا وَّ نِسَآءً) (۴۔۱) پھر ان دونوں سے کثرت سے مرد و عورت (پیدا کرکے روئے زمین پر) پھیلادیئے۔ (وَدَّ کَثِیۡرٌ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ ) (۲۔۱۰۹) بہت سے اہل کتاب …… ۔یہ چاہتے ہیں۔علی ہذا القیاس بہت سی اس قسم کی آیات ہیں (جن میں یہ لفظ استعمال ہوا ہے) اور آیت: (وَفَاکِھَۃِ کَثِیْرَۃِ) (۵۶۔۳۲) اور میوہ ہائے کثیرہ کے باغوں میں ۔میں فوا کہ جنت کو مطعومات دنیا کے لحاظ سے کثیرہ کہا ہے اور اس سے صرف کثرت عدوہی مراد نہیں ہے بلکہ کثرت بلحاظ فضیلت بھی مراد ہے اور (عَدَدٌ کَثِیْرٌ وَّکُثَارٌ) کے معنی کثرت تعداد کے ہیں اور رَجُلٌ کَاثِرٌ مال دار آدمی کو کہتے ہیں کسی شاعر نے کہا ہے (1) (السریع) (۳۶۹) (وَلَسْتَ بِالْاَکْثَرِ مِنْھُمْ حَصْیً وَاِنَّمَا الْعِزَّۃُ لِلْکَاثِرِ) تم گنتی میں ان سے زیادہ نہیںہو۔عزت تو انہی کے لئے ہے جو تعداد میں زیادہ ہوں۔ اَلْمُکَاثَرَۃُ وَالتَّکَاثُرُ:کے معنی ایک دوسرے سے مال و دولت اور عزت میں بڑھنے کی کوشش کرنا کے ہیں۔چنانچہ فرمایا: (اَلْھٰکُمُ التَّکَاثُرُ) (۱۰۲۔۱) (لوگو) تم کو (مال کی) بہت سی طلب نے غافل کردیا۔اور فُلَانٌ مَکْثُوْرٌ کے معنی مَغْلُوُوْبٌ فِی الْکَثْرَۃِ کے ہیں۔ اَلْمِکْثَارُ:عرف میں بہت سی باتیں کرنے والے کو کہتے ہیں۔اَلْکَثَرُ کے معنی ہیں خرما کا گودا جب زیادہ ہو اور یہ سکون ثاء کے ساتھ بھی مروی ہے۔ایک روایت میں ہے۔ (2) ۔ (۹۱) (لَاقَطْعَ فِیْ ثَمَرٍ وَّلَا کَثَرٍ) کہ پھل اور گودے کی چوری میں قطع ید نہیں ہے اور آیت: (اِنَّاۤ اَعۡطَیۡنٰکَ الۡکَوۡثَرَ ) (۱۰۸۔۱) (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو کوثر عطا فرمائی۔میں بعض نے کہا ہے کہ کوثر جنت کی ایک نہر کا نام ہے۔اور بعض نے خیر کثیر مراد لی ہے۔ جوکہ اﷲ تعالیٰ نے آنحضرتﷺ کو عطا کی اور سخی آدمی کو کوثر کہا جاتا ہے تَکَوْثَرَ الشَّیْئُ کے معنی کسی چیز کے بہت زیادہ ہونے کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے (3) (الطویل) (۳۷۰) (وَقَدْ ثَارَ نَقْعُ الْمَوْتِ حَتّٰی تَکَوْثَرَا) موت کا غبار اٹھا۔یہاں تک کہ بہت زیادہ ہوگیا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
لِكَثِيْرٍ | سورة الأنعام(6) | 137 |
وَاللّٰهُ | سورة البقرة(2) | 245 |
وَاَكْثَرُهُمُ | سورة النحل(16) | 83 |
وَاَكْثَرُهُمْ | سورة المائدة(5) | 103 |
وَاَكْثَرُهُمْ | سورة التوبة(9) | 8 |
وَاَكْثَرُهُمْ | سورة المؤمنون(23) | 70 |
وَاَكْثَرُهُمْ | سورة الشعراء(26) | 223 |
وَاَكْثَرُھُمُ | سورة آل عمران(3) | 110 |
وَتَكَاثُرٌ | سورة الحديد(57) | 20 |
وَكَثِيْرٌ | سورة المائدة(5) | 66 |
وَكَثِيْرٌ | سورة الحج(22) | 18 |
وَكَثِيْرٌ | سورة الحج(22) | 18 |
وَكَثِيْرٌ | سورة الحديد(57) | 16 |
وَكَثِيْرٌ | سورة الحديد(57) | 26 |
وَكَثِيْرٌ | سورة الحديد(57) | 27 |
وَّاَكْثَرُ | سورة القصص(28) | 78 |
وَّاَكْثَرَ | سورة التوبة(9) | 69 |