Blog
Books
Search Quran
Lughaat

شَرَقَتْ (ن) شُرُوْقَا الشَّمْسِ: آفتاب طلوع ہوا۔ مثل مشہور ہے (مثل) لَا اَفْعَلُ ذَالِکَ مَاذُرَّ شَارِقٌ وَاَشْرَقَتْ: جب تک آفتاب طلوع ہوتا رہے گا میں یہ کام نہیں کروں گا۔ یعنی کبھی بھی نہیں کروں گا۔ قرآن پاک میں ہے: (بِالۡعَشِیِّ وَ الۡاِشۡرَاقِ) (۳۸:۱۸) صبح اور شام۔ یہاں اشراق سے مراد وقتِ اشراق ہے۔ اَلْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ: جب مفرد ہوں تو ان سے شرقی اور غربی جہت مراد ہوتی ہے اور جب تثنیہ ہوں تو موسم سرما اور گرما کے دو مشرق اور دو مغرب مراد ہوتے ہیں اور جمع کا صیغہ ہو تو ہر روز کا مشرق اور مغرب مراد ہوتا ہے یا ہر موسم کا۔ قرآن پاک میں ہے: (رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَ الۡمَغۡرِبِ ) (۷۳:۹) وہی مشرق اور مغرب کا مالک (ہے)۔ (رَبُّ الۡمَشۡرِقَیۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَیۡنِ ) (۵۵:۱۷) وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک ہے۔ (وَ رَبُّ الۡمَشَارِقِ ) (۳۷:۵) اور مشرقوں کا رب ہے۔ (مَکَانًا شَرۡقِیًّا) (۱۹:۱۶) مشرق کی طرف (چلی گئی) اَلْمِشْرَقَۃُ: جاڑے کے زمانہ میں دھوپ میں بیٹھنے کی جگہ جہاں سورج طلوع ہونے کے ساتھ ہی دھوپ پڑتی ہو۔ شَرَّقْتُ اللَّحْمَ: گوشت کے ٹکڑے کرکے دھوپ میں خشک کرنا۔ اَلْمُشَرَّقَ: عیدگاہ کو کہتے ہیں کیونکہ وہاں طلوع شمس کے بعد نماز ادا کی جاتی ہے۔ شَرِقَتِ الشَّمْسُ آفتاب کا غروب کے وقت زردی مائل ہونا اسی سے اَحْمَرُ شَارِقٌ کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ نہایت سرح کے ہیں۔ اَشْرَقَ الثَّوْبَ: کپڑے کو خالص گہرے رنگ کے ساتھ رنگنا۔ لَحْمٌ شَرَقٌ: سرح گوشت جس میں بالکل چربی نہ ہو۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْمَشَارِقِ سورة الصافات(37) 5
الْمَشْرِقَيْنِ سورة الزخرف(43) 38
الْمَشْرِقَيْنِ سورة الرحمن(55) 17
الْمَشْرِقُ سورة البقرة(2) 115
الْمَشْرِقُ سورة البقرة(2) 142
الْمَشْرِقِ سورة البقرة(2) 177
الْمَشْرِقِ سورة البقرة(2) 258
الْمَشْرِقِ سورة الشعراء(26) 28
الْمَشْرِقِ سورة المزمل(73) 9
الْمَشٰرِقِ سورة المعارج(70) 40
شَرْقِيًّا سورة مريم(19) 16
شَرْقِيَّةٍ سورة النور(24) 35
مَشَارِقَ سورة الأعراف(7) 137
مُشْرِقِيْنَ سورة الحجر(15) 73
مُّشْرِقِيْنَ سورة الشعراء(26) 60
وَالْاِشْرَاقِ سورة ص(38) 18
وَاَشْرَقَتِ سورة الزمر(39) 69