Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلثَّمَنُ: اصل میں ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو فروخت کرنے والا اپنی چیز کے عوض خریدار سے وصول کرتا ہے، خواہ وہ زرِنقد ہو یا سامان۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ شَرَوۡہُ بِثَمَنٍۭ بَخۡسٍ دَرَاہِمَ ) (۱۲:۲۰) اور اسے تھوڑیسی قیمت یعنی چند درہموں پر بیچ ڈالا۔ اور وہ کچھ جو کسی چیز کے عوض میں حاصل ہو وہ اس کا ثمن کہلاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّ الَّذِیۡنَ یَشۡتَرُوۡنَ بِعَہۡدِ اللّٰہِ وَ اَیۡمَانِہِمۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا ) (۳:۷۷) جو لوگ خدا کے اقراروں اور اپنی قسموں (کو بیچ ڈالتے ہیں اور ان) کے عوض تھوڑی سی قیمت حاصل کرتے ہیں۔ (وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِعَہۡدِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیۡلًا) (۱۶:۹۵) اور خدا سے جو تم نے عہد کیا تھا (اس کو مت بیچو اور) اس کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لو۔ (وَ لَا تَشۡتَرُوۡا بِاٰیٰتِیۡ ثَمَنًا قَلِیۡلًا) (۵:۴۴) اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لینا۔ محاورہ میں: اَثْمَنْتُ الرَّجُلَ بِمَتَاعِہٖ وَاَثْمَنْتُ لَہٗ کے معنی کسی چیز کی زیادہ قیمت دینے کے ہیں۔ اور قیمتی چیز کو شَیئٌ ثَمِیْنٌ کہا جاتا یہ۔ ثَمَانِیَۃٌ: آٹھ (مذکر) ثَمَانُوْنَ۔ اسی (مذکر و مؤنث) اَلثُمْنُ آٹھواں حصہ۔ ثَمَنْتُہٗ آٹھواں ہونا۔ کسی شخص کے مال سے آٹھواں حصہ لینا۔ قرآن پاک میں ہے: (ثَمٰنِیَۃَ اَزۡوَاجٍ ) (۶:۱۴۳) (یہ بڑے چھوٹے چارپائے) آٹھ قسم کے ہیں۔ (سَبۡعَۃٌ وَّ ثَامِنُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ) (۱۸:۲۲) وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتا تھا۔ (عَلٰۤی اَنۡ تَاۡجُرَنِیۡ ثَمٰنِیَ حِجَجٍ ) (۲۸:۲۷) اس (عہد) پر کہ تم آٹھ برس میری خدمت کرو۔ اَلثَّمِیْنُ: بمعنی ثُمُن یعنی آٹھواں حصہ۔ شاعر نے کہا ہے(1) طویل (۸۱) فَمَا صَارَلِیْ فِیْ الْقَسْمِ اِلَّا ثَمِیْنُھَا اس مقاسمہ میں میرا آٹھواں حصہ تھا۔ قرآن پاک میں ہے: (فَلَہُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَکۡتُمۡ ) (۴:۱۲) تو جو مال تم (مرد) چھوڑ مرو تو اس میں ان کا آٹھواں حصہ ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الثُّمُنُ سورة النساء(4) 12
بِثَمَنٍۢ سورة يوسف(12) 20
ثَــمَنًا سورة البقرة(2) 79
ثَــمَنًا سورة آل عمران(3) 77
ثَـمَنًا سورة البقرة(2) 41
ثَـمَنًا سورة البقرة(2) 174
ثَـمَنًا سورة آل عمران(3) 199
ثَـمَنًا سورة المائدة(5) 44
ثَـمَنًا سورة المائدة(5) 106
ثَـمَنًا سورة التوبة(9) 9
ثَـمَنًا سورة النحل(16) 95
ثَمَـــنًا سورة آل عمران(3) 187
ثَمٰـنِيَ سورة القصص(28) 27
ثَمٰنِيَةٌ سورة الحاقة(69) 17
ثَمٰنِيَةَ سورة الأنعام(6) 143
ثَمٰنِيَةَ سورة الزمر(39) 6
ثَمٰنِيْنَ سورة النور(24) 4
وَّثَمٰنِيَةَ سورة الحاقة(69) 7
وَّثَامِنُهُمْ سورة الكهف(18) 22