Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْمَنْعُ: یہ عطا کی ضد ہے۔ رَجُلٌ مَانِعٌ وَمَنَّاعٌ: بخیل آدمی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ یَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ ) (۱۰۷:۷) اور برتنے کی چیزیں عاریۃً نہیں دیتے۔ (مَّنَّاعٍ لِّلۡخَیۡرِ) (۵۰:۲۵) جو مال میں بحل کرنے والا ہے۔ اور منع کے معنی حمایت او رحفاظت کے بھی آتے ہیں اسی سے مکان منیع کا محاورہ ہے جس کے معنی محفوظ مکان کے ہیں اور منع کے معنی حفاظت کرنے کے فُلَانٌ ذُوَمَنَعَۃٍ وہ بلند مرتبہ اور محفوظ ہے کہ اس تک دشمنوں کی رسائی ناممکن ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اَلَمۡ نَسۡتَحۡوِذۡ عَلَیۡکُمۡ وَ نَمۡنَعۡکُمۡ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ) (۴:۱۴۱) کیا ہم تم پر غالب نہیں تھے؟ اور تم کو مسلمانوں کے ہاتھ سے بچایا نہیں؟ (وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰہِ) (۲:۱۱۴) اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے۔ جو خدا کی مسجدوں سے منع کرے۔ اور آیت: (مَا مَنَعَکَ اَلَّا تَسۡجُدَ اِذۡ اَمَرۡتُکَ) (۷:۱۲) میں مَامَنَعَکَ کے معنی ہیں کہ کسی چیز نے تمہیں اکسایا۔ اور بعض نے اس کا معنی مَاالَّذِیْ سَدَّکَ وَحَمَلَکَ عَلٰی تَرْکِ ذٰلِکَ کیا ہے یعنی کس نے تجھے روکا اور ترک سجود پر اکسایا۔ اَوَ اِمْرَأَۃٌ مَنِیْعَۃٌ عفیفہ عورت۔ اور مَنَاعِ اسم فعل بمعنی اِمْنَعْ (امر) جیسے نَزَالِ بمعنی اَنْزِلْ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَمْــنَعُهُمْ سورة الأنبياء(21) 43
مَمْنُوْعَةٍ سورة الواقعة(56) 33
مَنَعَ سورة بنی اسراءیل(17) 94
مَنَعَ سورة الكهف(18) 55
مَنَعَكَ سورة الأعراف(7) 12
مَنَعَكَ سورة طه(20) 92
مَنَعَكَ سورة ص(38) 75
مَنَعَنَآ سورة بنی اسراءیل(17) 59
مَنَعَهُمْ سورة التوبة(9) 54
مَنُوْعًا سورة المعارج(70) 21
مَّانِعَتُهُمْ سورة الحشر(59) 2
مَّنَّاعٍ سورة ق(50) 25
مَّنَّاعٍ سورة القلم(68) 12
مُنِعَ سورة يوسف(12) 63
مَّنَعَ سورة البقرة(2) 114
وَنَمْنَعْكُمْ سورة النساء(4) 141
وَيَمْنَعُوْنَ سورة الماعون(107) 7