اَلْفَاکِھَۃُ: بعض نے کہا ہے کہ فَاکِھَۃ کا لفظ ہر قسم کے میوہ جات پر بولا جاتا ہے اور بعض نے کہا ہے کہ انگور اور انار کے علاوہ باقی میوہ جات کو فَاکِھَۃ کہا جاتا ہے۔ اور انہوں نے ان دونوں کو اس لیے مستثنیٰ کیا ہے کہ (قرآن پاک میں ) ان دونوں کو فاکہہ پر عطف کے ساتھ ذکر کیا گیا ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فاکہہ کے غیر ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ فَاکِہَۃٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوۡنَ ) (۵۶:۲۰) اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہو۔ (وَّ فَاکِہَۃٍ کَثِیۡرَۃٍ ) (۵۶:۳۲) اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں ۔ (وَّ فَاکِہَۃً وَّ اَبًّا ) (۸۰:۳۱) اور میوے اور چارہ۔ (فَوَاکِہُ ۚ وَ ہُمۡ مُّکۡرَمُوۡنَ ) (۳۷:۴۲) (یعنی) میوے اور ان کا اعزاز کیا جائے گا۔ (وَّ فَوَاکِہَ مِمَّا یَشۡتَہُوۡنَ) (۷۷:۴۲) اور میووں میں جو ان کو مرغوب ہوں۔ اَلْفَکَاھَۃُ: خوش طبعی کی باتیں، خوش گپی۔ اور آیت کریمہ: (فَظَلۡتُمۡ تَفَکَّہُوۡنَ) (۵۶:۶۵) اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ گے۔ میں بعض نے تَفَکَّھُوْنَ کے معنی خوش طبعی کی باتیں بنانا لکھے ہیں اور بعض نے فروت تناول کرنا۔ اسی طرح آیت کریمہ: (فٰکِہِیۡنَ بِمَاۤ اٰتٰہُمۡ رَبُّہُمۡ ) (۵۲:۱۸) جو کچھ ان کے پروردگار نے ان کو بخشا اس کی وجہ سے خؤش حال…۔ میں فَاکِھِیْنَ کی تفسیر میں بھی دونوں قول منقول ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
بِفَاكِهَةٍ | سورة ص(38) | 51 |
بِفَاكِهَةٍ | سورة الطور(52) | 22 |
تَفَكَّهُوْنَ | سورة الواقعة(56) | 65 |
فَاكِهَةٌ | سورة يس(36) | 57 |
فَاكِهَةٌ | سورة الزخرف(43) | 73 |
فَاكِهَةٌ | سورة الرحمن(55) | 11 |
فَاكِهَةٌ | سورة الرحمن(55) | 68 |
فَاكِهَةٍ | سورة الدخان(44) | 55 |
فَاكِهَةٍ | سورة الرحمن(55) | 52 |
فَكِهِيْنَ | سورة المطففين(83) | 31 |
فَوَاكِهُ | سورة المؤمنون(23) | 19 |
فَوَاكِهُ | سورة الصافات(37) | 42 |
فٰكِــهُوْنَ | سورة يس(36) | 55 |
فٰكِهِيْنَ | سورة الدخان(44) | 27 |
فٰكِهِيْنَ | سورة الطور(52) | 18 |
وَفَاكِهَةٍ | سورة الواقعة(56) | 20 |
وَّفَاكِهَةً | سورة عبس(80) | 31 |
وَّفَاكِهَةٍ | سورة الواقعة(56) | 32 |
وَّفَوَاكِهَ | سورة المرسلات(77) | 42 |