Blog
Books
Search Quran
Lughaat

کَتَمْتُہٗ (ن) کَتْمًا وَکِتْمَانًا کے معنی کوئی بات چھپانا کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے۔ (وَ مَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنۡ کَتَمَ شَہَادَۃً عِنۡدَہٗ مِنَ اللّٰہِ) (۲۔۱۴۰) اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہے جو خدا کی شہادت کو جو اس کے پاس کتاب اﷲ میں موجود ہے چھپائے۔ (وَ اِنَّ فَرِیۡقًا مِّنۡہُمۡ لَیَکۡتُمُوۡنَ الۡحَقَّ وَ ہُمۡ یَعۡلَمُوۡنَ) (۲۔۱۴۶) مگر ایک فریق ان میں سیچ بات جان بوجھ کر چھپا رہا ہے۔ (وَلَا تَکْتُمْوا الشَّھَادَۃَ) (۲۔۲۵۳) اور (دیکھنا) شہادت کو مت چھپانا۔اور آیت کریمہ: (الَّذِیۡنَ یَبۡخَلُوۡنَ وَ یَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ وَ یَکۡتُمُوۡنَ مَاۤ اٰتٰہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ) (۴۔۳۷) جو خود بھی بخل کریں اور لوگوں کو بھی بخل سکھائیں اور جو (مال) خدا نے ان کو اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اسے چھپا چھاکے رکھیں۔میں کِتْمَانِ فَضْل سے کفرانِ نعمت مراد ہے اسی بنا پر اس کے بعد فرمایا: (وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا مُّہِیۡنًا) (۴۔۳۷) اور ہم نے ناشکروں کے لئے ذلت کا عذاب تیار رکھا ہے اور آیت کریمہ: (وَ لَا یَکۡتُمُوۡنَ اللّٰہَ حَدِیۡثًا ) (۴۔۴۲) اور خدا سے کوئی بات چھپا نہیں سکیں گے۔کی تفسیر میں حضرت ابن عباسؓ فرماتے ہیں کہ جب قیامت کے روز مشرکین دیکھیں گے کہ جنت میں وہی لوگ داخل ہورہے ہیں جو مشرک نہیں تھے تو جھٹ سے پکار اٹھیں گے۔ (وَ اللّٰہِ رَبِّنَا مَا کُنَّا مُشۡرِکِیۡنَ) (۶۔۲۳) خدا کی قسم!جو ہمارا پروردگار ہے ہم شریک نہیں بناتے تھے۔مگر اس کفے بعد جب ان کے ہاتھ پاؤں ان کے خلاف گواہی دیں گے تو اس وقت وہ تمنا کریں گے کہ خدا تعالیٰ سے کوئی بات نہ چھپائی ہوتی۔حسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں (1) ۔ کہ آخرت میں متعدد مواقع ہوں گے بعض موقعوں پر وہ اپنی حالت کو چھپانے کی کوشش کریں گے اور بعض میں نہیں چھپائیں گے بعض نے کہا ہے کہ کوئی بات چھپانہ سکنے سے مراد یہ ہے کہ ان کے اعضاء انکے خلاف گواہی دیں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَكْتُمُوا سورة البقرة(2) 283
تَكْتُمُوْنَ سورة البقرة(2) 33
تَكْتُمُوْنَ سورة البقرة(2) 72
تَكْتُمُوْنَ سورة المائدة(5) 99
تَكْتُمُوْنَ سورة الأنبياء(21) 110
تَكْتُمُوْنَ سورة النور(24) 29
تَكْتُمُوْنَهٗ سورة آل عمران(3) 187
كَتَمَ سورة البقرة(2) 140
لَيَكْتُمُوْنَ سورة البقرة(2) 146
نَكْتُمُ سورة المائدة(5) 106
وَتَكْتُمُوا سورة البقرة(2) 42
وَتَكْتُمُوْنَ سورة آل عمران(3) 71
وَيَكْتُمُوْنَ سورة النساء(4) 37
يَكْتُمُ سورة مومن(40) 28
يَكْتُمُوْنَ سورة البقرة(2) 159
يَكْتُمُوْنَ سورة البقرة(2) 174
يَكْتُمُوْنَ سورة آل عمران(3) 167
يَكْتُمُوْنَ سورة النساء(4) 42
يَكْتُمُوْنَ سورة المائدة(5) 61
يَّكْتُمْهَا سورة البقرة(2) 283
يَّكْتُمْنَ سورة البقرة(2) 228