Blog
Books
Search Quran
Lughaat

نَزَعَ الشَّیْئَ کے معنی کسی چیز کو اس کی قرارگاہ سے کھینچنے کے ہیں جیسا کہ کمان کو درمیان سے کھینچا جاتا ہے اور کبھی یہ لفظ اعراض کے معنی میں استعمال ہوتا ہے اور محبت یا عداوت کے دل سے کھینچ لینے کو بھی نَزْعٌ کہا جاتا ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ نَزَعۡنَا مَا فِیۡ صُدُوۡرِہِمۡ مِّنۡ غِلٍّ ) (۷۔۴۳) اور جو کینے ان کے دلوں میں ہوں گے ہم سب نکال ڈالیں گے۔اِنْتَزَعْتُ اٰیَۃَ مِّنَ الْقُرْاٰنِ فِیْ کَذَا:آیت کو کسی واقعہ میں بطور مثال کے پیش کرنا۔ تَنْزعُ فُلَانٌ کَذَا:کے معنی کسی چیز کو چھین لینے کے ہیں۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے:۔ (وَ تَنۡزِعُ الۡمُلۡکَ مِمَّنۡ تَشَآءُ) (۳۔۲۶) اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور آیت کریمہ:۔ (وَ النّٰزِعٰتِ غَرۡقًا ) (۷۹۔۱) ان فرشتوں کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں کی تفسیر میں بعض نے کہا ہے کہ نَازِعَات سے مراد فرشتے ہیں جو روحوں کو جسموں سے کھینچتے ہیں اور آیت کریمہ:۔ (اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا عَلَیۡہِمۡ رِیۡحًا صَرۡصَرًا فِیۡ یَوۡمِ نَحۡسٍ مُّسۡتَمِرٍّ تَنۡزِعُ النَّاسَ ) (۵۴۔۱۹،۲۰) ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی وہ لوگوں کو اس طرح اکھیڑ ڈالتی تھی۔میں تَنْزِعُ النَّاسَ کے معنی یہ ہیں کہ وہ ہوا اپنی تیزی کی وجہ سے لوگوں کو ان کے ٹھکانوں سے نکال کر باہر پھینک دیتی تھی بعض نے کہا ہے کہ لوگوں کی روحوں کو ان کے بدنوں سے کھینچ لینا مراد ہے۔ اَلتَّنَازُعُ وَالْمُنَازَعَۃُ:باہم ایک دوسرے کو کھینچنا اس سے مخاصمت اور مجادلہ یعنی باہم جھگڑا کرنا مراد ہوتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فَاِنۡ تَنَازَعۡتُمۡ فِیۡ شَیۡءٍ فَرُدُّوۡہُ ) (۴۔۵۹) اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقعہ ہو تو رجوع کرو۔ (فَتَنَازَعُوۡۤا اَمۡرَہُمۡ بَیۡنَہُمۡ ) (۲۰۔۶۲) تو وہ باہم اپنے معاملے میں جھگڑنے لگے۔ اَلنَّنْعُ عَنِ الشَّیْئِ:کے معنی کسی چیز سے رک جانے کے ہیں اور اَلنَّزُوْعُ:سخت اشتیاق کو کہتے ہیں۔وَنَازَ عَتْنِیْ نَفْسِیْ اِلٰی کَذَا:نفس کا کسی طرف کھینچ کر لے جانا کسی کا اشتیاق غالب آجانا اَنْزَعَ الْقَوْمُ:اونٹوں کا اپنے وطن کا مشتاق ہونا۔ رَجُلٌ اَنْزَعُ کے معنی سر کے بال جھڑجانا کے ہیں اور نَزْعَۃٌ کے اس حصہ کو کہتے ہیں جہاں سے بال جھڑ جائیں اور تانیث کے لئے نَزْعَائُ کی بجائے زَعْرَائُ کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ بِشْرٌ نَّزُوْعٌ:کم گہرا کنواں جس سے ہاتھ کے ذریعہ بغیر رسی کے پانی نکالا جاسکے۔ شَرَابٌ طَیَّبُ الْمَنْزَعَۃِ:لذیذ شراب کو کہتے ہیں جیسا کہ اس معنی میں قرآن پاک خِتَامُہٗ مِسْکٌ کا محاورہ استعمال کیا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
تَنَازَعُوْا سورة الأنفال(8) 46
تَنَازَعْتُمْ سورة النساء(4) 59
تَنْزِعُ سورة القمر(54) 20
فَتَنَازَعُوْٓا سورة طه(20) 62
لَنَنْزِعَنَّ سورة مريم(19) 69
نَزَعْنٰهَا سورة هود(11) 9
نَزَّاعَةً سورة المعارج(70) 16
وَالنّٰزِعٰتِ سورة النازعات(79) 1
وَتَنَازَعْتُمْ سورة آل عمران(3) 152
وَتَنْزِعُ سورة آل عمران(3) 26
وَلَتَنَازَعْتُمْ سورة الأنفال(8) 43
وَنَزَعْنَا سورة الأعراف(7) 43
وَنَزَعْنَا سورة الحجر(15) 47
وَنَزَعْنَا سورة القصص(28) 75
وَّنَزَعَ سورة الأعراف(7) 108
وَّنَزَعَ سورة الشعراء(26) 33
يَتَنَازَعُوْنَ سورة الكهف(18) 21
يَتَنَازَعُوْنَ سورة الطور(52) 23
يَنْزِعُ سورة الأعراف(7) 27
يُنَازِعُنَّكَ سورة الحج(22) 67