Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصُّنْعُ (ف ) کے معنی کسی کا م کو کما ل مہا رت سے اچھی طرح کر نے کے ہیں اس لیے ہر صُنْع کو فعل تو کہہ سکتے ہیں مگر ہر فعل کو صنع نہیں کہہ سکتے اور نہ ہی لفظ فعل کی طرح حیوا نا ت اور جما دا ت کے لیے بو لا جاتا ہے۔ قرآن پا ک میں ہے : (صُنۡعَ اللّٰہِ الَّذِیۡۤ اَتۡقَنَ کُلَّ شَیۡءٍ) (۲۷۔۸۸) یہ خدا کی صنعت کا ری ہے جس نے ہر چیز کو نہا یت مہا رت سے محکم طور پر بنا یا ہے ۔ (وَ اصۡنَعِ الۡفُلۡکَ) (۱۱۔۳۷) تو نو ح ؑ نے کشتی بنا نی شر و ع کر دی ۔ (وَ اصۡنَعِ الۡفُلۡکَ) (۱۱۔۳۷) اور ایک کشتی ۔۔بنا ؤ۔ (اَنَّہُمۡ یُحۡسِنُوۡنَ صُنۡعًا) (۱۸۔۱۰۴) کہ وہ اچھے کا م کر رہے ہیں ۔ (صَنۡعَۃَ لَبُوۡسٍ لَّکُمۡ) (۲۱۔۸۱) تمہا رے لیے نہا یت عمدگی سے ایک طرح لبا س بنا نا ۔ (مَا کَانُوۡا یَصۡنَعُوۡنَ) (۵۔۶۳) جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔ (وَ حَبِطَ مَا صَنَعُوۡا فِیۡہَا)(۱۱۔۱۶) اور جو عمل انہو ں نے (دنیا میں ) کیے سب بر باد۔ (تَلۡقَفۡ مَا صَنَعُوۡا ؕ اِنَّمَا صَنَعُوۡا کَیۡدُ سٰحِرٍ) (۲۰۔۶۹) کہ جو بھی انہو ں نے بنا یا ہے اسے نگل جا ئے گی جو بھی انہو ں نے بنا یا وہ تو جا دو گر کے ہتکھنڈے ہیں ۔ (وَ اللّٰہُ یَعۡلَمُ مَا تَصۡنَعُوۡنَ ) (۲۹۔۴۵) اور جو کچھ تم کر تے ہو خدا ا سے جا نتا ہے ۔ اور لفظ صُنْع میں چو نکہ عمدگی کے سا تھ کسی کا م کو سر انجا م دینے کا مفہو م پا یا جا تا ہے اس لیے کسی کا م کے ما ہر کا ریگر کو جو عمدہ طور پر کا م کر تا ہو ، صَنَعٌ اور ماہر عو رت کو صَنَّا عٌ کہا جا تا ہے اور ہر اچھے اور نیک کا م کو صَنِیْعَۃٌ کہا جا تا ہے فَرَ سٌ صَنِیْعٌ عمدہ طور پر پر ور ش کیا ہو ا گھو ڑا اور معزز اور پر رعب مقا ما ت کو مَصَا نِعَ سے تعبیر کیا جا تا ہے ۔اور یہ مَصْنَعٌ کی جمع ہے ۔ جیسے فرمایا : (وَ تَتَّخِذُوۡنَ مَصَانِعَ) (۲۶۔ ۱۲۹) اور محل بنا تے ہو ۔ اور کنا یہ کے طور پر مُصَا نَعَۃٌ کے معنی رشوت دینا بھی آتے ہیں اَلْاِ صْطِنَا عُ کسی چیز کی نہا یت زور اور تو جہ سے اصلا ح کر نا ۔ اور آیت کریمہ : (وَ اصۡطَنَعۡتُکَ لِنَفۡسِیۡ ) (۲۰۔۴۱) اور میں نے تم کو (اپنے کا م کے لیے ) بنا یا ہے ۔ اور آیت : (وَ لِتُصۡنَعَ عَلٰی عَیۡنِیۡ) (۲۰۔۳۹) اور اس لیے کہ تم میرے سا منے پر ورش پا ؤ ۔ میں حکما ء کے اس کی طر ف اشا رہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ کو اپنا محبو ب بنا لیتا ہے تو اس کی طرح دیکھ با ل کرتا ہے جیسے ایک دو ست اپنے دو ست کی ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اصْنَعِ سورة المؤمنون(23) 27
تَصْنَعُوْنَ سورة العنكبوت(29) 45
صَنَعُوْا سورة هود(11) 16
صَنَعُوْا سورة الرعد(13) 31
صَنَعُوْا سورة طه(20) 69
صَنَعُوْا سورة طه(20) 69
صَنْعَةَ سورة الأنبياء(21) 80
صُنْعًا سورة الكهف(18) 104
صُنْعَ سورة النمل(27) 88
مَصَانِعَ سورة الشعراء(26) 129
وَاصْطَنَعْتُكَ سورة طه(20) 41
وَاصْنَعِ سورة هود(11) 37
وَلِتُصْنَعَ سورة طه(20) 39
وَيَصْنَعُ سورة هود(11) 38
يَصْنَعُ سورة الأعراف(7) 137
يَصْنَعُوْنَ سورة المائدة(5) 14
يَصْنَعُوْنَ سورة المائدة(5) 63
يَصْنَعُوْنَ سورة النحل(16) 112
يَصْنَعُوْنَ سورة النور(24) 30
يَصْنَعُوْنَ سورة فاطر(35) 8