رَضِیَ (س) رَضًا فَھُوَ مَرْضِیٌّ وَمَرضوٌّ۔(1) راضی ہونا۔ واضح رہے کہ بندے کا اﷲ تعالیٰ سے راضی ہونا یہ ہے کہ جو کچھ قضائے الٰہی سے اس پر وارد ہو وہ اسے خوشی سے برداشت کرے اور اﷲ تعالیٰ کے بندے پر راضی ہونے کے معنیٰ یہ ہوتے ہیں کہ اسے اپنے اوامر کا بجا لانے والا اور منہیات سے رکنے والا پائے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (رَضِیَ اللّٰہُ عَنۡہُمۡ وَ رَضُوۡا عَنۡہُ) (۵:۱۱۹) اﷲ تعالیٰ ان سے خوش اور وہ اﷲ تعالیٰ سے خوش۔ (لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ) (۴۸:۱۸) تو اﷲ تعالیٰ ضرور ان مسلمانوں سے خوش ہوتا ہے۔ (وَ رَضِیۡتُ لَکُمُ الۡاِسۡلَامَ دِیۡنًا) (۵:۳) اور ہم نے تمہارے لیے دین اسلام کو پسند فرمایا۔ (اَرَضِیۡتُمۡ بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا) (۹:۳۸) کیا تم آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی پر قناعت کر بیٹھے ہو۔ (یُرۡضُوۡنَکُمۡ بِاَفۡوَاہِہِمۡ وَ تَاۡبٰی قُلُوۡبُہُمۡ) (۹:۸) اپنی زبانی باتوں سے تو تم کو رضامند کردیتے ہیں اور ان کے دل ہیں کہ ان باتوں سے انکار کرتے ہیں۔ (لَا یَحۡزَنَّ وَ یَرۡضَیۡنَ بِمَاۤ اٰتَیۡتَہُنَّ ) (۳۳:۵۱) اور آزردہ خاطر نہ ہوں گی اور جو کچھ (بھی) تم ان کو دوگے وہ (لے کر سب کی سب) راضی ہوجائیں گی۔ اَلرِّضْوَانُ: رضائے کثیر یعنی نہایت خوشنودی کو کہتے ہیں۔ چونکہ سب سے بڑی رضا اﷲ تعالیٰ کی رضامندی ہے اس لیے قرآن پاک میں خاص کر رضائے الٰہی کے لیے رِضْوانٌ کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ جیساکہ فرمایا: (وَ رَہۡبَانِیَّۃَۨ ابۡتَدَعُوۡہَا مَا کَتَبۡنٰہَا عَلَیۡہِمۡ اِلَّا ابۡتِغَآءَ رِضۡوَانِ اللّٰہِ ) (۵۷:۲۷) اور (لذت) دنیا کا چھوڑ بیٹھنا جس کو انہوں نے ازخود ایجاد کیا تھا ہم نے وہ طریق ان پر فرض نہیں کیا تھا … مگر (ہاں) انہوں نے اس کو خدا (ہی) کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایجاد کیا تھا۔ (َّبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰہِ وَ رِضۡوَانًا) (۴۸:۲۹) اور خدا کے فضل اور خوشنودی کی طلب گاری میں لگے رہتے ہیں۔ (یُبَشِّرُہُمۡ رَبُّہُمۡ بِرَحۡمَۃٍ مِّنۡہُ وَ رِضۡوَانٍ ) (۹:۲۱) ان کا پروردگار ان کو اپنی مہربانی اور رضامندی کی خوشخبری دیتا ہے۔ اور آیت کریمہ: (اَزۡوَاجَہُنَّ اِذَا تَرَاضَوۡا بَیۡنَہُمۡ بِالۡمَعۡرُوۡفِ) (۲:۲۳۲) جب جائز طور پر آپس میں وہ راضی ہوجائیں۔ میں تَراضَوْا باب تفاعل سے ہے جس کے معنیٰ باہم اظہار رضامندی کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَرَضُوْا | سورة المجادلة(58) | 22 |
وَرَضُوْا | سورة البينة(98) | 8 |
وَرَضِيَ | سورة طه(20) | 109 |
وَرَضِيْتُ | سورة المائدة(5) | 3 |
وَرِضْوَانًا | سورة المائدة(5) | 2 |
وَرِضْوَانًا | سورة الفتح(48) | 29 |
وَرِضْوَانًا | سورة الحشر(59) | 8 |
وَرِضْوَانٌ | سورة التوبة(9) | 72 |
وَرِضْوَانٌ | سورة الحديد(57) | 20 |
وَرِضْوَانٍ | سورة التوبة(9) | 21 |
وَرِضْوَانٍ | سورة التوبة(9) | 109 |
وَلِيَرْضَوْهُ | سورة الأنعام(6) | 113 |
وَيَرْضَيْنَ | سورة الأحزاب(33) | 51 |
وَيَرْضٰى | سورة النجم(53) | 26 |
وَّرِضْوَانٌ | سورة آل عمران(3) | 15 |
يَرْضَهُ | سورة الزمر(39) | 7 |
يَرْضٰى | سورة النساء(4) | 108 |
يَرْضٰى | سورة التوبة(9) | 96 |
يَرْضٰى | سورة الزمر(39) | 7 |
يَرْضٰى | سورة الليل(92) | 21 |
يَّرْضَوْنَهٗ | سورة الحج(22) | 59 |
يُرْضُوْنَكُمْ | سورة التوبة(9) | 8 |
يُّرْضُوْهُ | سورة التوبة(9) | 62 |