Blog
Books
Search Quran
Lughaat

وَھَبْتُہٗ (ف) ھِبَۃً وَمَوْھِبَۃً وَّمَوْھِبًا: بلاعوض کوئی چیز دے دینا یا کچھ بخش دینا۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ وَہَبۡنَا لَہٗۤ اِسۡحٰقَ) (۲۹:۲۷) اور ہم نے ان کو اسحاق (اور یعقوب علیہ السلام) بخشتے۔ (اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ وَہَبَ لِیۡ عَلَی الۡکِبَرِ اِسۡمٰعِیۡلَ وَ اِسۡحٰقَ) (۱۴:۳۹) خدا کا شکر ہے۔ جس نے مجھے بڑی عمر میں اسماعیل اور اسحاق علیما السلام بخشے۔ (اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوۡلُ رَبِّکِ ٭ۖ لِاَہَبَ لَکِ غُلٰمًا زَکِیًّا) (۱۹:۱۹) انہوں نے کہا کہ میں تو تمہارے پروردگار کا بھیجا ہوا یعنی فرشتہ ہوں اور اس لیے آیا ہوں کہ تمہیں پاکیزہ لڑکا بخشوں۔ یہاں فرشتے کا لڑکا بخشنے کو اپنی ذات کی طرف منسوب کرنا محض سبب ہونے کی بنا پر ہے (ورنہ حقیقت میں بخشنے والا تو اﷲ تعالیٰ ہی ہے۔) اور ایک قرأت میں لِیَھَبَ بھی ہے جو اﷲ کی طرف منسوب ہے۔ تو یہ نسبت حقیقی ہوگی اور پہلی یعنی فرتے کی طرف مجازی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَوَہَبَ لِیۡ رَبِّیۡ حُکۡمًا) (۲۶:۲۱) خدا نے مجھ کو نبوت و علم بخشا۔ (وَ وَہَبۡنَا لِدَاوٗدَ سُلَیۡمٰنَ) (۳۸:۳۰) اور ہم نے داؤد کو سلیمان علیہ السلام عطا کیے۔ (وَ وَہَبۡنَا لَہٗۤ اَہۡلَہٗ ) (۳۸:۴۳) اور ہم نے ان کو اہل وعیال بخشے۔ (وَ وَہَبۡنَا لَہٗ مِنۡ رَّحۡمَتِنَاۤ اَخَاہُ ہٰرُوۡنَ نَبِیًّا ) (۱۹:۵۳) اور اپنی مہربانی سے ان کو ان کا بھائی ہارون پیغمبر عطا کیا۔ (فَہَبۡ لِیۡ مِنۡ لَّدُنۡکَ وَلِیًّا یَّرِثُنِیۡ) (۱۹:۵) تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث عطا فرما۔ (اِنۡ وَّہَبَتۡ نَفۡسَہَا) (۳۳:۵۰) اگر اپنے تئیں پیغمبر کو بخش دے (یعنی مہر لینے کے بغیر نکاح میں آنا چاہتی ہے۔) (رَبَّنَا ہَبۡ لَنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّۃَ اَعۡیُنٍ ) (۲۵:۷۴) ہمارے پروردگار! ہم کو ہماری بیویوں کی طرف سے دل کو چین اور اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما۔ (وَ ہَبۡ لَنَا مِنۡ لَّدُنۡکَ رَحۡمَۃً) (۳:۸) ہمیں اپنے ہاں سے نعمت عطا فرما۔ (وَ ہَبۡ لِیۡ مُلۡکًا لَّا یَنۡۢبَغِیۡ لِاَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِیۡ) (۳۸:۳۵) اور مجھ کو ایسی بادشاہی عطا کرکہ میرے بعد کسی کا شایان نہ ہو۔ اور وَاھِبٌ وَوَھَّابٌ دونوں اسمائے حسنیٰ سے ہیں۔ (1) اﷲ تعالیٰ نے ہر ایک کو بقدر استحقاق بخشتا ہے اس لیے خدا تعالیٰ کو اَلْوَھَّابُ کہا جاتا ہے۔ اَلْاِتِّھَابُ: (افتعال) ہدیہ قبول کرنا۔ حدیث ہے۔ (2) (۱۵۴) (لَقَدْ ھَمَمْتُ اَنِ الَّا اَتَّھِبَ اِلَّا مِنْ قُرْشِیْ اَوْ اَنْصَارِیِّ اَوْ ثَقَفِیِّ) میں نے عزم کرلیا ہے کہ قریشی یا انصاری یا ثقفی قبیلہ کے سوا کسی کا ہدیہ قبول نہیں کروں گا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْوَهَّابُ سورة ص(38) 35
الْوَهَّابِ سورة ص(38) 9
الْوَھَّابُ سورة آل عمران(3) 8
فَهَبْ سورة مريم(19) 5
فَوَهَبَ سورة الشعراء(26) 21
لِاَهَبَ سورة مريم(19) 19
هَبْ سورة الفرقان(25) 74
هَبْ سورة الشعراء(26) 83
هَبْ سورة الصافات(37) 100
وَهَبَ سورة إبراهيم(14) 39
وَهَبْ سورة ص(38) 35
وَهَبْنَا سورة مريم(19) 49
وَوَهَبْنَا سورة الأنعام(6) 84
وَوَهَبْنَا سورة مريم(19) 50
وَوَهَبْنَا سورة مريم(19) 53
وَوَهَبْنَا سورة الأنبياء(21) 72
وَوَهَبْنَا سورة الأنبياء(21) 90
وَوَهَبْنَا سورة العنكبوت(29) 27
وَوَهَبْنَا سورة ص(38) 30
وَوَهَبْنَا سورة ص(38) 43
وَّيَهَبُ سورة الشورى(42) 49
وَھَبْ سورة آل عمران(3) 8
وَّهَبَتْ سورة الأحزاب(33) 50
يَهَبُ سورة الشورى(42) 49
ھَبْ سورة آل عمران(3) 38