اَللَّھْوُ: ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو انسان کو اہم کاموں سے ہٹائے اور باز رکھے یہ لَھَوْتُ بِکَذَاولَھَیْتُ عَنْ کَذَا سے اسم ہے جس کے معنی کسی مقصد سے ہٹ کر بے سود کام میں لگ جانا کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (اَنَّمَا الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا لَعِبٌ وَّ لَہۡوٌ) (۵۷۔۲۰) جان رکھو کہ دنیا کی زندگی تو کھیل اورتماشا ہے۔ پھر ہر وہ چیز جس سے کچھ لذت اور فائدہ حاصل ہو اسے بھی لَھْوٌ کہہ دیا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے۔ (لَوۡ اَرَدۡنَاۤ اَنۡ نَّتَّخِذَ لَہۡوًا لَّاتَّخَذۡنٰہُ مِنۡ لَّدُنَّاۤ ) (۲۱۔۱۷) اگر ہم چاہتے کہ کھیل بنائیں تو ہم اپنے پاس سے بنالیتے۔ اور جن مفسرین نے یہاں لَھْوٌ سے مراد عورت یا اولاد لی ہے انھوں نے دنیاوی آرائش کی بعض چیزوں کی تخصیص کی ہے جو لہو و لعب بنالی گئی ہیں۔ ( 1) محاورہ ہے اَلْھَاہُ کَذَا: یعنی اسے فلاں چیز نے اہم کام سے مشغول کردیا۔ قرآن پاک میں ہے : (اَلۡہٰکُمُ التَّکَاثُرُ) (۱۰۲۔۱) لوگو! تم کو کثرت مال و جاہ و اولاد کی خواہش نے غافل کردیا۔ (رِجَالٌ ۙ لَّا تُلۡہِیۡہِمۡ تِجَارَۃٌ وَّ لَا بَیۡعٌ عَنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ) (۲۴۔۳۷) یعنی ایسے لوگ جن کو خدا کے ذکر سے نہ سودا گری غافل کرتی ہے اور نہ خریدو فروخت۔ اس آیت سے تجارت کی ممانعت یا کراہت بیان کرنامقصود نہیں ہے۔ بلکہ اس میں پروانہ وار مشتغول ہوکر نماز اور دیگر عبادات سے غافل ہونے کی مذمت کی طرف اشارہ ہے نفس تجارت کو قرآن پاک نے فائدہ مند اور فضل الٰہی سے تعبیر کیا ہے ۔چنانچ فرمایا : (لِّیَشۡہَدُوۡا مَنَافِعَ لَہُمۡ ) (۲۲۔۲۸) تاکہ اپنے فائدہ کے کاموں کے لیے حاضر ہوں۔ (لَیۡسَ عَلَیۡکُمۡ جُنَاحٌ اَنۡ تَبۡتَغُوۡا فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّکُمۡ) (۲۔۱۹۸) اس کا تمہیں کچھ گناہ نہیں کہ ( حج کے دنوں میں بذریعہ تجارت) اپنے پرودگار سے روزی طلب کرواور آیت کریمہ: (لَاہِیَۃً قُلُوۡبُہُمۡ ) (۲۱۔۳) ان کے دل غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔کے معنی یہ ہیں کہ ان کے دل غافل ہوکربیکار کاموں میں مشغول ہیں۔ اَللَّھْوَہُ: آٹا پیستے وقت چکی میں ایک مرتبہ جتنی مقدار میں غلہ ڈالا جائے۔ اسے لَھْوَۃٌ کہا جاتا ہے اس کی جمع لِھَائٌ آتی ہے۔ پھر تشبیہ کے طور پر عطیہ کو بھی لَھْوَۃٌ کہہ دیتے ہیں۔ اَللَّھَاۃُ: (حلق کا کوا) وہ گوشت جو حلق میں لٹکا ہوا نظر آتا ہے۔ بعض نے اس کے معنی منہ کا آخری سرا بھی کیے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
وَلَهُ | سورة الأنعام(6) | 73 |
وَلَهُ | سورة النحل(16) | 52 |
وَلَهُ | سورة المؤمنون(23) | 80 |
وَلَهُ | سورة القصص(28) | 70 |
وَلَهُ | سورة الروم(30) | 18 |
وَلَهُ | سورة الروم(30) | 27 |
وَلَهُ | سورة سبأ(34) | 1 |
وَلَهُ | سورة الجاثية(45) | 37 |
وَلَهُ | سورة النجم(53) | 21 |
وَلَهُ | سورة الرحمن(55) | 24 |
وَلَهُ | سورة التغابن(64) | 1 |
وَلَهٗ | سورة البقرة(2) | 266 |
وَلَهٗ | سورة النساء(4) | 14 |
وَلَهٗ | سورة الأنعام(6) | 13 |
وَلَهٗ | سورة الأعراف(7) | 206 |
وَلَهٗ | سورة النحل(16) | 52 |
وَلَهٗ | سورة الأنبياء(21) | 19 |
وَلَهٗ | سورة النمل(27) | 91 |
وَلَهٗ | سورة الروم(30) | 26 |
وَلَهٗٓ | سورة آل عمران(3) | 83 |
وَلَهٗٓ | سورة الحديد(57) | 11 |
وَّلَهٗٓ | سورة النساء(4) | 12 |
وَّلَهٗٓ | سورة النساء(4) | 176 |