Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْاَخْذُ کے معنی ہیں کسی چیز کو حاصل کرلینا، جمع کرلینا او راحاطہ میں لے لینا او ریہ حصول کبھی کسی چیز کو پکڑ لینے کی صورت میں ہوتا ہے۔ جیسے فرمایا : (مَعَاذَ اللّٰہِ اَنۡ نَّاۡخُذَ اِلَّا مَنۡ وَّجَدۡنَا مَتَاعَنَا عِنۡدَہٗۤ ) (۱۲:۷۹) خدا پناہ میں رکھے کہ جس شخص کے پاس ہم نے اپنی چیز پائی ہے اس کے سوا ہم کسی اور کو پکڑ لیں اور کبھی غلبہ اور قہر کی صورت میں، جیسے فرمایا : ( لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ) (۲:۲۵۵) نہ اس پر اونگھ غالب آسکتی ہے اور نہ ہی نیند۔ محاورہ ہے : اخذتہ الحمی (اسے بخار چڑھ گیا) قرآن میں ہے : (وَ اَخَذَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوا الصَّیۡحَۃُ ) (۱۱:۶۷) اور جن لوگوں نے ظلم کیا تھا ان کو چنگھاڑ (کی صورت میں عذاب) نے آپکڑا۔ (فَاَخَذَہُ اللّٰہُ نَکَالَ الۡاٰخِرَۃِ وَ الۡاُوۡلٰی ) (۷۹:۲۵) تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا۔ (وَ کَذٰلِکَ اَخۡذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الۡقُرٰی ) (۱۱:۱۰۲) اور تمہارا پروردگار (جب نافرمان) بستیوں کو پکڑا کرتا ہے تو اُس کی پکڑ اسی طرح ہوتی ہے۔ اور قیدی کو مَاخُوْذٌ اور اَخِیذٌ کہا جاتا ہے اور اسی سے اَلْاِتِّخَاذُ (افتعال) ہے اور یہ دو مفعولوں کی طرف متعدی ہوکر جَعَلَ کے جاری مجری ہوتا ہے، جیسے فرمایا : (لَا تَتَّخِذُوا الۡیَہُوۡدَ وَ النَّصٰرٰۤی اَوۡلِیَآءَ ) (۵:۵۱) یہود اور نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ۔ (وَ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اَوۡلِیَآءَ ) (۳۹:۳) جن لوگوں نے اس کے سوا اور دوست بنائے۔ (فَاتَّخَذۡتُمُوۡہُمۡ سِخۡرِیًّا ) (۲۳:۱۱۰) تو تم نے اس تمسخر بنالیا۔ (ءَاَنۡتَ قُلۡتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوۡنِیۡ وَ اُمِّیَ اِلٰہَیۡنِ ) (۵:۱۱۶) کیا تم نے لوگوں سے کہا تھا کہ مجھے اور میری والدہ کو معبود بنالو۔ او رآیت کریمہ : (وَ لَوۡ یُؤَاخِذُ اللّٰہُ النَّاسَ بِظُلۡمِہِمۡ ) (۱۶:۶۱) میں صیغہ مفاعلہ لاکر معنی مجازات اور مقابلہ پر تنبیہ کی ہے کہ جو انعامات خدا کی طرف سے انہیں ملے ان کے مقابلہ میں انہوں نے شکرگزاری سے کام نہیں لیا۔ فُلَانٍ یعنی فلاں اس جیسا کام کرتا ہے یا اس کے مسلک پر چلتا ہے او راسی سے محاورہ ہے : ذَھَبُوْا وَمَنْ اَخَذَ اَخْذَھُمْ وَاِخْذَھُمْ وہ اور ان کے ہم مشرب سب چلے گئے۔ رَجُلُ اُخْذٌ اَوْبِہٖ اُخْذٌ کنایۃً وہ شخص جو آشوب چشم میں مبتلا ہو۔ اَلْاِخَاذَۃُ وَالْاِخَاذُ وہ زمین جسے کوئی شخص اپنے لیے خاص کرلے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
يَّاْخُذُوْنَهَا سورة الفتح(48) 19
يَّتَّخِذَ سورة الفرقان(25) 57
يَّتَّخِذُ سورة البقرة(2) 165
يَّتَّخِذُوْنَكَ سورة الفرقان(25) 41
يَّــتَّخِذُوْا سورة الكهف(18) 102
يُؤَاخِذُ سورة النحل(16) 61
يُؤَاخِذُ سورة فاطر(35) 45
يُؤَاخِذُكُمُ سورة البقرة(2) 225
يُؤَاخِذُكُمُ سورة المائدة(5) 89
يُؤَاخِذُهُمْ سورة الكهف(18) 58
يُؤْخَذُ سورة البقرة(2) 48
يُؤْخَذُ سورة الحديد(57) 15
يُؤْخَذْ سورة الأنعام(6) 70
يُؤْخَذْ سورة الأعراف(7) 169
يَّتَّخِذَ سورة الزمر(39) 4
يَّتَّخِذُ سورة التوبة(9) 98
يَّتَّخِذُوْا سورة النساء(4) 150
يَّتَّخِذِ سورة النساء(4) 119
يَّـتَّخِذَ سورة مريم(19) 92
يَّـتَّخِذُوْنَكَ سورة الأنبياء(21) 36
يَّــتَّخِذَ سورة مريم(19) 35
يُّؤَاخِذُكُمْ سورة البقرة(2) 225
يُّؤَاخِذُكُمْ سورة المائدة(5) 89