اَلسَّبْعُ اصل میں ’’سَبْعٌ‘‘ سات کے عدد کو کہتے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (سَبۡعَ سَمٰوٰتٍ) (۲:۲۹) سات آسمان، (شِدَادًا) (۷۸:۱۲) سات مضبوط (آسمان بنائے) ۔ (سَبۡعِ سُنۡۢبُلٰتٍ) (۱۲:۴۶) سات بالیں۔ (سَبۡعَ لَیَالٍ) (۶۹:۷) سات راتیں۔ (سَبۡعَۃٌ وَّ ثَامِنُہُمۡ کَلۡبُہُمۡ) (۱۸:۲۲) (وہ) سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتاب یہ۔ (سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا) (۶۹:۳۲) ستر گز۔ (سَبۡعِیۡنَ مَرَّۃً) (۹:۸۰) ستر مرتبہ۔ اور آیت: (سَبۡعًا مِّنَ الۡمَثَانِیۡ ) (۱۵:۸۷) (الحمد کی) سات آیتیں (عطا فرمائیں) جو نماز کی ہر رکعت میں مکرر پڑھی جاتی ہیں۔ میں بعض نے کہا ہے کہ سورۃ الحمد مراد ہے کیونکہ اس کی سات آیتیں ہیں اور بعض نے کہا ہے کہ اَلسَّبْعُ الطِّوالُ یعنی سورۃ بقرہ سے لے کر اعراف تک ساتھ لمبی سورتیں مراد ہیں۔ اور قرآن پاک کی تمام سورتوں کو بھی مثانی کہا گیا ہے کیونکہ ان میں واقعات تکرار کے ساتھ مذکور ہیں اور منملہ ان کے یہ سات سورتیں ہیں۔ السَّبِیْعُ وَالنِّبْعُ: اونٹوں کو ساتویں روز پانی پر وارد کرنا۔ اَلْاُسْبُوْعُ: ایک ہفتے یعنی سات دن جمع اَسَابِیْعُ طُفْتُ بِالْبَیْتِ اُسْبُوْعًا میں نے خانہ کعبہ کے گرد سات چکر لائے۔ سَبَعْتُ الْقَوْمَ: میں ان کا ساتوں بن گیا۔ اَخَذْتُ سُبْعَ اَمْوَالِھِمْ: میں نے ان کے اموال سے ساتواں حصہ وصول کیا۔ اَلسَّبُعُ: درندہ کو کہتے ہیں کیونکہ اس کی قوت پوری ہوتی ہے جیساکہ سات کا عدد ’’عددتام‘‘ ہوتا ہے ھُذَلِیْ نے کہا ہے۔ ( 1) (۲۱۹) … کانہ عَبْدٌ لِآلِ اَبِیْ رَبِیعَۃ مُسْبعٌ گویا وہ آل ابی ربیعہ کا غلام ہے جس کی بکریوں کو پھاڑ کھانے کے لئے درندے آگئے ہوں۔ بعض نے کہا ہے کہ مُسْبِعٌ کا معنیٰ مُھْمَلُ مَعَ السِّبَاعِ کئے ہیں۔ یعنی وہ جو درندوں کی طرح آوارہ پھرتا ہے اور بعض نے مُسْبَعٌ (بفتح باء) پڑھا ہے۔ اور یہ دَعِیٌّ سے کنایہ ہے یعنی وہ شخص جس کا نسب معلوم نہ ہو۔ سَبَعَ فُلَانًا کسی کی غیبت کرنا اور درندہ کی طرح اس کا گوشت کھا۔ اَلْمُسْبِعٌ: درندوں کی سرزمین۔
Words | Surah_No | Verse_No |
السَّبُعُ | سورة المائدة(5) | 3 |
السَّبْعِ | سورة المؤمنون(23) | 86 |
السَّـبْعُ | سورة بنی اسراءیل(17) | 44 |
سَبْعًا | سورة الحجر(15) | 87 |
سَبْعًا | سورة النبأ(78) | 12 |
سَبْعٌ | سورة يوسف(12) | 43 |
سَبْعٌ | سورة يوسف(12) | 46 |
سَبْعٌ | سورة يوسف(12) | 48 |
سَبْعَ | سورة البقرة(2) | 29 |
سَبْعَ | سورة يوسف(12) | 43 |
سَبْعَ | سورة يوسف(12) | 47 |
سَبْعَ | سورة المؤمنون(23) | 17 |
سَبْعَ | سورة حم السجدہ(41) | 12 |
سَبْعَ | سورة الطلاق(65) | 12 |
سَبْعَ | سورة الملك(67) | 3 |
سَبْعَ | سورة الحاقة(69) | 7 |
سَبْعَ | سورة نوح(71) | 15 |
سَبْعَةٌ | سورة الكهف(18) | 22 |
سَبْعَةُ | سورة الحجر(15) | 44 |
سَبْعَةُ | سورة لقمان(31) | 27 |
سَبْعُوْنَ | سورة الحاقة(69) | 32 |
سَبْعِ | سورة يوسف(12) | 46 |
سَبْعِيْنَ | سورة الأعراف(7) | 155 |
سَبْعِيْنَ | سورة التوبة(9) | 80 |
سَـبْعَ | سورة البقرة(2) | 261 |
وَسَبْعَةٍ | سورة البقرة(2) | 196 |
وَّسَبْعَ | سورة يوسف(12) | 43 |
وَّسَبْعِ | سورة يوسف(12) | 46 |