Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْفَرْحُ کے معنی کسی فوری یا دنیوی لذت پر انشراح صدر کے یں۔ عموماً اس کا اطلاق جسمانی لذتوں پر خوش ہونے کے معنی میں ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ لَا تَفۡرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰىکُمۡ) (۷۵:۲۳) اور جو تم کو اس نے دیا ہو اس پر اترایا نہ کرو۔ (وَ فَرِحُوۡا بِالۡحَیٰوۃِ الدُّنۡیَا) (۱۳:۲۶) اور (کافر) لوگ دنیا کی زندگی پر خوش ہورہے ہیں۔ (ذٰلِکُمۡ بِمَا کُنۡتُمۡ تَفۡرَحُوۡنَ ) (۴۰:۷۵) یہ اس کا بدلہ ہے کہ تم … خوش ہوا کرتے تھے۔ (حَتّٰۤی اِذَا فَرِحُوۡا بِمَاۤ اُوۡتُوۡۤا) (۶:۴۴) یہاں تک کہ جب ان چیزوں سے جو ان کو دی گئی تھی خوب خوش ہوگئے۔ (فَرِحُوۡا بِمَا عِنۡدَہُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ ) (۴۰:۸۳) تو جو علم (اپنے خیال میں ) ان کے پاس تھا اس پر اترانے لگے۔ (اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الۡفَرِحِیۡنَ) (۲۸:۷۶) کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ اور قرآن پاک میں صرف دو آیتیں یعنی … (فَبِذٰلِکَ فَلۡیَفۡرَحُوۡا) (۱۰:۵۸) تو اچہیے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ (وَ یَوۡمَئِذٍ یَّفۡرَحُ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ) (۳۰:۴) اور اس روز مومن خوش ہوجائیں گے۔ ایسی ہیں جن میں فرح کا لفظ پسندیدہ معنی میں استعمال ہوا ہے۔ مِفْرَاحٌ: بہت زیادہ اترانے والا۔ شاعر نے کہا(1) (الطّویل) (۳۳۷) وَلَسْتُ بِمِفْرَاحٍ اِذَا الْخَیْرُ مَسَّنِیْ وَلَا جَازعٍ مِنْ صَرْفِہِ الْمُتَقَلِّبٖ نہ تو می خیر حاصل ہونے سے اتراتا ہوں اور نہ ہی زمانہ کے حوادثات پر جزع فزع کرتا ہوں۔ محاورہ ہے۔ مَایَسُرُّنِیْ بِھٰذَا الْاَمْرش مِفْرَحٌ اَوْ مَفْرُوْحٌ بہ: مجھے اس امر سے کچھ بھی خؤشی نہیں۔ رَجُلٌ مُفْرَحٌ: وہ آدمی جو قرص کے نیچے دب گیا ہو۔ حدیث میں ہے(2) (۶۶) (لَایُتْرَکُ فِی الْاِسْلَامِ مُفْرَحٌ) یعنی اسلام میں کسی کو مُفْرَحْ یعنی مقروض نہیں چھوڑا جائے گا۔ گویا اِفْرَاحُ کا لفظ فرحت کے حاصل ہونے اور زائل کرنے دونوں معنی میں استعمال ہوتا ہے جسیاکہ اِشْکَائُ کا لفظ جلب شکومیٰ وازالہ آں کے معنی میں آتا ہے اور مقروض سے بھی چونکہ اس کی خوشی زائل ہوجاتی ہے اس لیے اسے مفرح کہا جاتا ہے۔ اسی بنا پر کہا گیا ہے: لَاغَمَّ اِلَّا غَمُّ الدَّیْنِ کہ اصل غم تو قرض کا غم ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْفَرِحِيْنَ سورة القصص(28) 76
تَفْرَحُوْا سورة الحديد(57) 23
تَفْرَحُوْنَ سورة النمل(27) 36
تَفْرَحُوْنَ سورة مومن(40) 75
تَفْرَحْ سورة القصص(28) 76
فَرِحَ سورة التوبة(9) 81
فَرِحَ سورة الشورى(42) 48
فَرِحُوْا سورة الأنعام(6) 44
فَرِحُوْا سورة الروم(30) 36
فَرِحُوْا سورة مومن(40) 83
فَرِحُوْنَ سورة التوبة(9) 50
فَرِحُوْنَ سورة المؤمنون(23) 53
فَرِحُوْنَ سورة الروم(30) 32
فَرِحِيْنَ سورة آل عمران(3) 170
فَلْيَفْرَحُوْا سورة يونس(10) 58
لَفَرِحٌ سورة هود(11) 10
وَفَرِحُوْا سورة الرعد(13) 26
وَّفَرِحُوْا سورة يونس(10) 22
يَفْرَحُوْنَ سورة آل عمران(3) 188
يَفْرَحُوْنَ سورة الرعد(13) 36
يَّفْرَحُ سورة الروم(30) 4
يَّفْرَحُوْا سورة آل عمران(3) 120