Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلثَّمْرُ: اصل میں درخت کے ان اجزاء کو کہتے ہیں جن کو کھایا جاسکے، اس کا واحد ثمَرَۃٌ اور جمع ثِمَارٌ وَثَمَرَات آتی ہے، قرآن پاک میں ہے: (وَّ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخۡرَجَ بِہٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزۡقًا لَّکُمۡ) (۲:۳۲) اور آسمان سے مینہ برسا کر تمہارے کھانے کے لیے انواع و اقسام کے میوے پیدا کیے۔ (وَ مِنۡ ثَمَرٰتِ النَّخِیۡلِ وَ الۡاَعۡنَابِ) (۱۶:۶۷) اور کھجور اور انگور کے میووں سے بھی۔ (اُنۡظُرُوۡۤا اِلٰی ثَمَرِہٖۤ اِذَاۤ اَثۡمَرَ وَ یَنۡعِہٖ) (۶:۹۹) ان کے پھلنے اور پکنے پر غور کرو۔ (1) (وَ مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ ) (۱۳:۳،۱۶،۱۱) اور ہر طرح کے میوے۔ ثَمَرَ اور ثِمَار کے ایک ہی معنی ہیں، بعض نے کہا ہے کہ ثِمَارٌ، ثَمَرٌ کی جمع ہے، پھر بطور کنایۃ ثمر کا لفظ ہر قسم کے کمائے ہوئے مال پر بولا جاتا ہے، چنانچہ آیت کریمہ: (وَّ کَانَ لَہٗ ثَمَرٌ) (۱۸:۳۴) (اس طرح) اس (شخص) کو (ان کی) پیداوار (ملتی رہتی) تھی۔ میں ابن عباسؓ نے ثمر کے یہی معنی کیے ہیں۔ محاورہ ہے: ثَمَّرَاﷲُ مَالَہٗ اﷲ تعالیٰ اس کا مال بڑھائے اور مجازاً ہر چیز کے نفع پر ثمر کا لفظ بولا جاتا ہے، جیسے کہا جاتا ہے: ثَمَرَۃُ الْعِلْمِ الْعمل الصالح کہ علم کا ثمرہ نیک عمل ہیں۔ وَثَمَرُ العمل الصالح الجَنَّۃُ۔ او رنیک عمل کا ثمرہ جنت ہے۔ اور صوری مشابہت اور یچے کی طرف لٹکنے کے اعتبار سے چابک کے سر کی گرہ کو بھی ثَمَرَۃُ السَّوْطِ کہا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ بھی اسی طرح چابک سے نیچے لٹکتی ہوئی نظر آتی ہے، جیسے درخت سے پھل کا گچھا لٹک پڑتا ہے۔ اَلثَّمِیْرَۃ: مکھن کے بلبلے جو دودھ کو بلونے سے اس پر نظر آتے ہیں۔ صوری تشابہ کی وجہ سے ان کو ثَمِیْرَۃُ اللَّبَن کہا جاتا ہے اور پھر وہ دودھ سے حاصل بھی ہوتا ہے، جیسے پھل درخت سے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الثَّمَرٰتِ سورة البقرة(2) 22
الثَّمَرٰتِ سورة البقرة(2) 126
الثَّمَرٰتِ سورة البقرة(2) 266
الثَّمَرٰتِ سورة الأعراف(7) 57
الثَّمَرٰتِ سورة الأعراف(7) 130
الثَّمَرٰتِ سورة الرعد(13) 3
الثَّمَرٰتِ سورة إبراهيم(14) 32
الثَّمَرٰتِ سورة إبراهيم(14) 37
الثَّمَرٰتِ سورة النحل(16) 11
الثَّمَرٰتِ سورة النحل(16) 69
الثَّمَرٰتِ سورة محمد(47) 15
اَثْمَرَ سورة الأنعام(6) 141
اَثْمَــرَ سورة الأنعام(6) 99
بِثَمَرِهٖ سورة الكهف(18) 42
ثَمَرِهٖ سورة يس(36) 35
ثَمَرِهٖٓ سورة الأنعام(6) 99
ثَمَرِهٖٓ سورة الأنعام(6) 141
ثَمَرٰتٍ سورة فاطر(35) 27
ثَمَرٰتٍ سورة حم السجدہ(41) 47
ثَمَرٰتُ سورة القصص(28) 57
ثَمَرٰتِ سورة النحل(16) 67
ثَمَـــرَةٍ سورة البقرة(2) 25
ثَمَــــرٌ سورة الكهف(18) 34
وَالثَّمَرٰتِ سورة البقرة(2) 155